• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزائی عقیدہ خود مرزائی منطق سے باطل

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
مرزائی عقیدہ خود مرزائی منطق سے باطل


قادیانی عقیدہ کے باطل ہونے کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ مرزا قادیانی بشمول امت قادیانیت کا دعویٰ یہ ہے کہ قرآن کریم کی تقریباٙٙ تیس آیات سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہوچکے ہیں ، یعنی مرزائی موقف یہ ہے کہ قرآن وفات مسیح کا اعلان کرتا ہے ، لیکن دوسری طرف آنحضرت صلی الله علیہ وسلم کی احادیث صحیحہ جو تواتر کی حد تک پہنچی ہیں جن میں نازل ہونے والے کی خبر دی گئی ان کا نام عیسیٰ بن مریم ، ابن مریم اور مسیح بن مریم بتایا گیا ہے اور الله کی قسم کے ساتھ بتایا گیا ہے ، مثال کے طور پر صحیح بخاری ، باب نزول عیسیٰ بن مریم علیھما السلام ، حدیث نمبر 3448 میں حضرت ابو ہریرة رضی الله عنہ سے مروی حدیث میں " والذی نفسی بیدہ " کے الفاظ کے ساتھ قسم اٹھا کر مریم کے بیٹے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کی خبر دی گئی ہے
اس طرح مرزائی عقیدہ کے مطابق یہ احادیث قرآن کریم کے معارض و مخالف ہوئیں ۔ یعنی مرزائیوں کے مطابق قرآن کہتا ہے کہ عیسیٰ بن مریم فوت ہوچکے اور احادیث کہتی ہیں کہ عیسیٰ بن مریم نے نازل ہونا ہے ۔ اور مرزا غلام قادیانی نے اپنا یہ اصول بیان کیا ہے کہ
" جو احادیثیں میری وحی اور قرآن کے معارض ہوں ہم انہیں ردی کی طرح پھینک دیتے ہیں " ( روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 140 )
لہذا مرزا قادیانی کے اصول اور مرزائیوں کے دعویٰ کے مطابق یہ تمام احادیث انہی مرزائیوں کے نزدیک ناقابل قبول ہونگی ردی کی طرح پھینک دیں گے اور اس کے لیئے یہ ماننا لازم ہوگیا کہ اب یہ تسلیم کریں کہ کسی عیسیٰ بن مریم یا مسیح نے نہیں آنا ۔
لیکن مرزائی عقیدہ بھی عجیب و غریب ہے ، ان کا یہ بھی اصرار ہے کہ وہ تمام احادیث بھی صحیح ہیں اور ان کو ماننا بھی ضروری ہے جن کے اندر یہ مذکور ہے کہ عیسیٰ بن مریم علیہما السلام نے نازل ہونا ہے اور ان لوگوں کے خیال میں یہ احادیث قرآن کے معارض اور خلاف نہیں کیونکہ عیسیٰ بن مریم سے مراد وہ والے عیسیٰ نہیں جو ان مرزائیوں کے بقول قرآن سے وفات شدہ ثابت ہوتے ہیں بلکہ اس مراد ان کا ایک مثیل ہے جس کا صفاتی نام عیسیٰ بن مریم رکھا گیا ہے اور اس کا اصلی نام مرزا غلام قادیانی بن چراغ بی بی ہے ۔
لیکن یہ مرزائی تاویل باطل ہے کیونکہ ان احادیث میں مرزا غلام قادیانی نے اپنے کسی امتی کے لیے تاویل کی گنجائش ہی نہیں چھوڑی ، وہ یوں کہ خود مرزا غلام قادیانی نے ایک اصول لکھا ہے کہ :.
" والقسم یدل علی ان الخبر محمول الظاھر لا تاویل فیہ ولا استثناء والا فای فائدة کانت فی ذکر القسم " قسم اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ وہ ( جو قسم کے ساتھ دی جائے ) اپنے ظاہری معنی پر ہی محمول ہے ،اس میں نہ کوئی تاویل ہو سکتی ہے اور نہ کوئی استثناء ہے ورنہ قسم کے ساتھ ذکر کرنے کا کیا فائدہ ۔ ( روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 192 حاشیہ )

لیں جی مرزا قادیانی نے یہ اصول بتا دیا کہ جو خبر قسم کے ساتھ دی جائے اس کے اندر کسی قسم کی تاویل کی گنجائش نہیں ۔ اور احادیث میں الله کے نبی صلی الله علیہ وسلم نے الله کی قسم اٹھا کر یہ خبر دی ہے کہ نازل ہونے والے مریم کے بیٹے عیسیٰ علیہ السلام ہیں ، لہذا اس میں کسی قسم کی کوئی تاویل نہیں ہو سکتی اگر نازل ہونا ہے تو انہی عیسیٰ بن مریم نے نازل ہونا ہے ، یہاں مرزا غلام قادیانی بن چراغ بی بی کی کوئی گنجائش نہیں ۔

اب مرزا غلام قادیانی کے مریدوں کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں یا تو یہ تسلیم کریں کہ نزول عیسیٰ بن مریم والی احادیث قرآن کے معارض اور خلاف ہونے کی وجہ سے ردی کی طرح پھینک دیں گے مرزا غلام قادیانی کے اصول کے مطابق اور مرزا غلام قادیانی کے مسیح موعود ہونے کو جھوٹا تسلیم کریں گے کیونکہ کسی مسیح نے نہیں آنا کہانی ختم ۔
یا یہ تسلیم کریں کہ جس نے نازل ہونا ہے وہ مریم کے بیٹے عیسیٰ بن مریم علیہما السلام ہی ہونگے اس کے علاوہ تیسرا کوئی راستہ نہیں کیونکہ تاویل کے تمام راستے خود مرزا غلام قادیانی نے بند کر دیئے ہیں ۔
 
Top