• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزاکادیانی ساری زندگی کیا لکھتا رہا

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
مرزاکادیانی ساری زندگی کیا لکھتا رہا

مرزا قادیانی کی تقریباً 100کے قریب کتب ہیں جس میںاس نے اپنی ذات اور اپنے آبا و اجداد کی تعریف میںبہت سے صفحات سیاہ کر دیے ۔ بہت سے صفحات حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر بازاری آوازیں، توہین انبیائے کرام، شعائر اسلامی کی اہانت، بزرگان دین کے اقوال میں تحریف، مخالفین کو گالیاں، غیر مذاہب پر غیر شریفانہ جملے اور اپنی نام نہاد وحی و الہامات پر خرچ کیے۔مگران کتب کا خاص حصہ جس پرمرزا نے خاص محنت کی وہ گورنمنٹ برطانیہ کی اطاعت کا درس، اور جہاد کو حرام قرار دینے کی سر توڑ کوشش ہے۔مرزا قادیانی کی کتابو ں سے چند نمو نے ملاحظہ ہوں:
ممانعت جہاد کی کتابیں، بے نظیر کار گزاری
(1) ’’ تاہم سترہ برس سے سرکار انگریزی کی امداد و تائید میں اپنی قلم سے کام لیتا ہوں۔ اس سترہ برس کی مدت میں جس قدر میں نے کتابیں تالیف کیں، ان سب میں سرکار انگریزی کی اطاعت اور ہمدردی کے لیے لوگوں کو ترغیب دی اور جہاد کی ممانعت کے بارے میں نہایت موثر تقریریں لکھیں۔ اور پھر میںنے قرین مصلحت سمجھ کر اسی امر ممانعت جہاد کو عام ملکوں میں پھیلانے کے لیے عربی اور فارسی میں کتابیں تالیف کیں جن کی چھپوائی اور اشاعت پر ہزارہا روپیہ خرچ ہوئے اور وہ تمام کتابیں عرب اور بلادِ شام اور روم اور مصر اور بغداد اور افغانستان میں شائع کی گئیں۔۔۔پھر میں پوچھتا ہوں کہ جوکچھ میں نے سرکار انگریزی کی امداد اور حفظِ امن اور جہادی خیالات کے روکنے کے لیے برابر سترہ سال تک پورے جوش سے پوری استقامت سے کام لیا، کیا اس کام کی اور اس خدمتِ نمایاں کی اور اس مدت درازکی دوسرے مسلمانوں میں جو میرے مخالف ہیں، کوئی نظیر ہے؟ اگر میں نے یہ اشاعت گورنمنٹ انگریزی کی سچی خیرخواہی سے نہیں کی تو مجھے ایسی کتابیں عرب اور بلادِ شام اور روم وغیرہ بلاد اسلامیہ میں شائع کرنے سے کس انعام کی توقع تھی؟ یہ سلسلہ ایک دو دن کا نہیں بلکہ برابر سترہ سال کا ہے اور اپنی کتابوں اور رسالوں کے جن مقامات میں،میں نے یہ تحریریں لکھی ہیں، ان کتابوں کے نام معہ ان کے نمبر صفحوں کے یہ ہیں، جن میں سرکار انگریزی کی خیر خواہی اور اطاعت کا ذکر ہے:۔‘‘
نمبر نام کتاب تاریخ طبع نمبر صفحہ
1 براہین احمدیہ حصہ سوم 1882ء الف سے ب تک (شروع کتاب)
2 براہین احمدیہ حصہ چہارم 1884ء الف سے د تک ایضاً
3 آریہ دھرم (نوٹس) دربارہ توسیع دفعہ 298 22 ستمبر 1895ء 57 سے64 تک آخر کتاب
4 التماس شامل آریہ دھرم ایضاً 22 ستمبر1895ء 1 سے4 تک آخر کتاب
5 درخواست شامل آریہ دھرم ایضاً 22 ستمبر1895ء 69 سے72 تک آخر کتاب
6 خط دربارہ توسیع دفعہ298 21 اکتوبر 1895ء 1 سے8 تک
7 آئینہ کمالات اسلام فروری 1893ء 17 سے20 تک اور 511 سے528 تک
8 نور الحق حصہ اول (اعلان) 1311ھ 23 سے54تک
9 شہادۃ القرآن (گورنمنٹ کی توجہ کے لائق) 22 ستمبر1893ء الف سے ع تک آخر کتاب
10 نور الحق حصہ دوم 1311ھ 49 سے 50 تک
11 سرالخلافہ 1312 ھ 71 سے 73 تک
12 اتمام الحجہ 1311 ھ 25 سے 27 تک
13 حمامۃ البشریٰ 1311 ھ 39 سے 42 تک
14 تحفہ قیصریہ 25مئی 1897ء تمام کتاب
15 ست بچن نومبر1895ء 153 سے 154 تک
16 انجام آتھم جنوری 1897ء 283 سے284 تک آخر کتاب
17 سراج منیر مئی 1897ء صفحہ74
18 تکمیل تبلیغ مع شرائط بیعت 12جنوری1889ء صفحہ4حاشیہ اور صفحہ 6شرط چہارم
19اشتہار قابل توجہ گورنمنٹ اور عام اطلاع کے لیے 27 فروری1895ء تمام اشتہار یکطرفہ
20 اشتہار دربارہ سفیر سلطان روم 24مئی 1897ء 1 سے3تک
21 اشتہار جلسہ احباب برجشن جوبلی بمقام قادیان 23جون1897ء 1 سے4 تک
22اشتہار جلسہ شکریہ جشن جوبلی حضرت قیصرہ دام ظلہا 7جون1897ء تمام اشتہار یک ورق
23 اشتہار متعلق بزرگ 25جون 1897ء صفحہ 10
24 اشتہار لائقِ توجہ گورنمنٹ معہ ترجمہ انگریزی 10 دسمبر1894ء تمام اشتہار 1 سے7 تک
(کتاب البریہ صفحہ5 تا 8 مندرجہ روحانی خزائن جلد13 صفحہ6 تا 9 از مرزا قادیانی)
پچاس الماریاں
(2) ’’میری عمر کا اکثر حصہ اس سلطنت انگریزی کی تائید اور حمایت میں گزرا ہے اور میں نے ممانعت جہاد اور انگریزی اطاعت کے بارے میں اس قدر کتابیں لکھی ہیں اور اشتہار شائع کیے ہیں کہ اگر وہ رسائل اور کتابیں اکٹھی کی جائیں تو پچاس الماریاں ان سے بھرسکتی ہیں۔ میں نے ایسی کتابوں کو تمام ممالک عرب اور مصر اور شام اور کابل اور روم تک پہنچا دیا ہے۔ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مسلمان اس سلطنت کے سچے خیرخواہ ہوجائیں اور مہدی خونی اور مسیح خونی کی بے اصل روایتیں اور جہادکے جوش دلانے والےمسائل جو احمقوں کے دلوں کو خراب کرتے ہیں، ان کے دلوں سے معدوم ہوجائیں۔‘‘ (تریاق القلوب صفحہ27،28 ، روحانی خزائن جلد15 صفحہ155،156 از مرزا قادیانی)
اپنی ہر یک تالیف میں یہ لکھنا شروع کیا
(3) ’’ تاہم میں نے برابر 16 برس سے یہ اپنے پر حق واجب ٹھہرا لیا کہ اپنی قوم کو اس گورنمنٹ کی خیر خواہی کی طرف بلائوں اور ان کو سچی اطاعت کی طرف ترغیب دوں۔ چنانچہ میں نے اس مقصد کی انجام وہی کے لیے اپنی ہر یک تالیف میں یہ لکھنا شروع کیا کہ اس گورنمنٹ کے ساتھ کسی طرح مسلمانوں کو جہاد درست نہیں۔ اور نہ صرف اس قدر بلکہ بار بار اس بات پر زور دیا کہ چونکہ گورنمنٹ برطانیہ، برٹش انڈیا کی رعایا کی محسن ہے، اس لیے مسلمانان ہند پر لازم ہے کہ نہ صرف اتنا ہی کریں کہ گورنمنٹ برطانیہ کے مقابل پر بدارادوں سے رُکیں بلکہ اپنی سچی شکر گزاری اور ہمدردی کے نمونے بھی گورنمنٹ کو دکھلاویں۔‘‘
(مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ 459، طبع جدید، از مرزا قادیانی)
برابر اپنی تالیفات میں
(4) ’’ (اوّل) یہ کہ علاوہ اپنے والد مرحوم کی خدمت کے، میں سولہ برس سے برابر اپنی تالیفات میں اس بات پر زور دے رہا ہوں کہ مسلمانان ہند پر اطاعت گورنمنٹ برطانیہ فرض اور جہاد حرام ہے۔دوسری یہ کہ میں نے کئی کتابیں عربی فارسی تالیف کر کے غیر ملکوں میں بھیجی ہیں جن میں برابر یہی تاکید اور یہی مضمون ہے۔ ‘‘
(مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ 462 طبع جدید از مرزا قادیانی)
گورنمنٹ انگلشیہ کی سچی اطاعت کی طرف جھکایا
(5)اور میں نے نہ صرف اسی قدر کام کیا کہ برٹش انڈیا کے مسلمانوں کو گورنمنٹ انگلشیہ کی سچی اطاعت کی طرف جھکایا بلکہ بہت سی کتابیں عربی اور فارسی اور اردو میں تالیف کرکے ممالک اسلامیہ کے لوگوں کو بھی مطلع کیا کہ ہم لوگ کیونکر امن اور آرام اور آزادی سے گورنمنٹ انگلشیہ کے سایہ عاطفت میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور ایسی کتابوں کے چھاپنے اور شائع کرنے میں ہزارہا روپیہ خرچ کیا گیا مگر با ایں ہمہ میری طبیعت نے کبھی نہیں چاہا کہ ان متواتر خدمات کا اپنے حکام کے پاس ذکر بھی کروں کیونکہ میں نے کسی صلہ اور انعام کی خواہش سے نہیں بلکہ ایک حق بات کو ظاہر کرنا اپنا فرض سمجھا اور درحقیقت وجود سلطنت انگلشیہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لئے ایک نعمت تھی جو مدت دراز کی تکلیفات کے بعد ہم کو ملی۔ اس لیے ہمارا فرض تھا کہ اس نعمت کا باربار اظہار کریں۔‘‘
(کتاب البریہ صفحہ 4 مندرجہ روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 340، از مرزا قادیانی)
نبوت کے نام پر جوتحریک قوم کے افراد کو آغوش غلامی میں سلانے کی کوشش کرے، انہیں مفلوج اور مجہول بنانے کی راہ پر گامزن ہو، انہیں مسلسل غلامی کے ’’فضائل‘‘ یاد کروائے، وہ نبوت نہیں بلکہ قوم کے لئے برگ حشیش ہے۔
 

شفیق احمد

رکن ختم نبوت فورم
بہت اعلی پوسٹ ہے۔۔۔۔۔۔ اس پوسٹ میں سے میں نے مرزا قادیانی کے یہ الفاظ کاپی کیئے ہیں مرزا لکھتا ہے"""""پھر میں پوچھتا ہوں کہ جوکچھ میں نے سرکار انگریزی کی امداد اور حفظِ امن اور جہادی خیالات کے روکنے کے لیے برابر سترہ سال تک پورے جوش سے پوری استقامت سے کام لیا، کیا اس کام کی اور اس خدمتِ نمایاں کی اور اس مدت درازکی دوسرے مسلمانوں میں جو میرے مخالف ہیں، کوئی نظیر ہے؟ """""اس پوسٹ میں مرزا قادیانی کے یہ رزیل اور غلامانہ سوچ کے حامل الفاظ چیخ چیخ کر گواہی دے رہے ہیں کہ مرزا قادیانی ایک جھوٹا نبی ہی نہیں بلکہ برٹش ایجنٹ تھا۔
 
Top