مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۲… نحو نہ آنے کی وجہ سے قرآن پر بہتان)
’’اور یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ خدا بعض جگہ انسانی گریمر یعنی صرف ونحو کے ماتحت نہیں چلتا۔ اس کی نظیریں قرآن شریف میں بہت پائی جاتی ہیں۔ چنانچہ ’’ ان ہذان لسحران ‘‘ انسانی نحو کی رو سے ’’ان ہذین‘‘ چاہئے۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۳۰۴ حاشیہ، خزائن ج۲۲ ص۳۱۷)
ابوعبیدہ: جناب عالی صریح جھوٹ ہے۔ قرآن شریف میں کوئی ایسی غلطی نہیں۔ آپ کو نحو آتی نہیں ورنہ یہ بہتان نہ باندھتے۔