مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۲… محمدی بیگم کی واپسی)
خدائے مرزا ’’ ویردھا الیک امر من لدنا انا کنا فاعلین زوجنکھا الحق من ربک فلا تکونن من الممترین لا تبدیل لکلمات اﷲ ان ربک فعال لما یرید انا رادوہا الیک ‘‘ میں محمدی بیگم کو تیری طرف واپس لاؤں گا۔ یہ ہماری طرف سے ہے اور ہم ہی کرنے والے ہیں۔ بعد واپسی کے ہم نے نکاح کر دیا۔ تیرے رب کی طرف سے سچ ہے۔ پس تو شک کرنے والوں میں سے نہ ہو۔ خدا کے کلمے بدلا نہیں کرتے اور رب جس بات کو چاہتا ہے وہ بالضرور اس کو کر دیتا ہے۔ کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔ ہم اس کو واپس لانے والے ہیں۔
(انجام آتھم ص۶۰،۶۱، خزائن ج۱۱ ص۶۰)
ابوعبیدہ: حضرات حاشیہ کی ضرورت مطلق نہیں۔ خدائے مرزا کی زبردست بارعب وعدے کے باوجود محمدی بیگم کے ساتھ سلطان محمد آف پٹی نے نکاح کر لیا اور مرزاقادیانی مر گئے۔ مگر سلطان محمد ایسا سخت جان کہ خدائے مرزا بھی اسے نہ مار سکا۔