مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۵… ۱۸۵۷ء میں کلام آسمان پر اٹھا لیا جائے گا)
’’اس علیم وحکیم کا قرآن شریف میں بیان فرمانا کہ ۱۸۵۷ء میں میرا کلام آسمان پر اٹھا لیا جائے گا۔ یہی معنی رکھتا ہے کہ مسلمان اس پر عمل نہیں کریں گے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۷۲۸، خزائن ج۳ ص۴۹۰ حاشیہ)
ابوعبیدہ: اے قادیانی دوستو! مرزاقادیانی تو فوت ہوچکے۔ آپ میں سے کوئی صاحب ان کی نمائندگی کر کے اس مضمون کی آیت قرآن شریف سے نکال کر مرزاقادیانی کو سچا ثابت کرے۔ ورنہ توبہ کرو ایسے شخص کی بیعت سے جو خدا پر افتراء باندھنا شیر مادر سے بھی زیادہ حلال سمجھتا ہے۔