• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا غلام احمد قادیانی کے پیروکاروں کو دعوت فکر اور دعوت اسلام

عبیداللہ لطیف

رکن ختم نبوت فورم
عنوان : مرزا غلام احمد قادیانی کے پیروکاروں کو دعوت فکر اور دعوت اسلام

تحریر : خادم مجاہدین ختم نبوت ﷺ عبیداللہ لطیف

قادیFB_IMG_1562229203507.jpg FB_IMG_1562229189407.jpg FB_IMG_1562229196698.jpg FB_IMG_1562229189407.jpg انی حضرات ! مرزا غلام احمد قادیانی نے اپنی کتاب حقیقة الوحی میں اپنا ایک الہام اس طرح بیان کیا ہے کہ
”اِنَّمَا اَمرُکَ اِذَا اَرَادتَ شَیئاً اَن تَقُولَ لَہُ کُن فَیَکُونُ
ترجمہ؛ ”تو جس بات کا ارادہ کرتا ہے وہ تیرے حکم سے فی الفور ہو جاتی ہے۔
(حقیقة الوحی صفحہ 108 مندرجہ روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 108)
قارٸین ! قطع نظر اس بات کے کہ مرزا غلام احمد قادیانی نے اپنے اس خود ساختہ الہام کے ذریعے نہ صرف افترا علی اللہ کیا ہے بلکہ ” کن فیکون “ جو اللہ تعالی کی صفت خاص ہے میں شرک عظیم کا مرتکب ہوا ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ جاننا ضروری کہ اگر یہ الہام واقعتًا اللہ تعالی کی طرف سے ہے تو مرزا غلام احمد قادیانی کو کسی کام کے لیے کوشش کرنے کی ضرورت ہی نہیں تھی وہ کہتا تھا کہ ہو جا اور وہ کام ہو جاتا تھا لیکن جب ہم مرزا صاحب کی زندگی کا جاٸزہ لیتے ہیں تو اس کے برعکس ان کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ کام نہیں ہوتا سمجھانے کے لیے صرف ایک مثال پیش کرتا ہوں چنانچہ محمدی بیگم کا تذکرہ کرتے ہوۓ لکھتا ہے کہ
”خدا تعالیٰ نے پیشگوئی کے طور پر اس عاجز پر ظاہر فرمایا کہ مرزا احمد بیگ ولد مرزا گاماں بیگ ہشیار پوری کی دختر کلاں(محمدی بیگم) انجام کار تیرے نکاح میں آئے گی اور وہ لوگ بہت عداوت کریں گے اور بہت مانع آئیں گے اور کوشش کریں گے کہ ایسا نہ ہو لیکن آخر کار ایسا ہی ہو گا اور فرمایا کہ خدا تعالیٰ ہر طرح سے اس کو تمہاری طرف لائے گا باکرہ ہونے کی حالت میں یا بیوہ کر کے اور ہر ایک روک کو درمیان سے اٹھاوے گا اور اس کام کو ضرور پورا کرے گا کوئی نہیں جو اس کو روک سکے“
(ازالہ اوہام ص 396 مندرجہ روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 305)
قارٸین ! یہاں پر بھی مرزا صاحب اللہ تعالی کی طرف منسوب کر کے کہہ رہے ہیں کہ اللہ تعالی نے پیشگوٸی کے طور پر اسے فرمایا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود اس کا محمدی بیگم کے ساتھ نکاح ہو گا خواہ باکرہ یعنی کنواری کی شکل میں ہو یا بیوہ ہونے پر ۔
یہاں تک کہ مرزا صاحب نے عدالت میں بھی اس نکاح کے بارے میں بیان دیا کہ امید کیسی یقین کامل ہے ۔اور پھر اسی نکاح کے سلسلے میں لالچ دھونس دھاندلی سے بھی کام لیا کبھی اپنے ہی بیٹے کو عاق کرنے کی دھمکی دی تو کبھی اپنی بہو کو طلاق دلوانے کی کوشش کی لیکن اس سب کچھ کے باوجود محمدی بیگم کے ساتھ نکاح نہ ہو سکا جبکہ بقول مرزا جی کے وہ ” کن فیکون“ کی صفت کے مالک تھے اور اپنے اس الہام کا ترجمہ کرتے ہوۓ لکھا کہ
” تو جس بات کا ارادہ کرتا ہے وہ تیرے حکم سے فی الفور ہو جاتی ہے“
اگر یہ ترجمہ درست ہے تو صریح جھوٹ پر مبنی ہے کیونکہ ارادہ تو دور کی بات تمام تر کوششوں کے باوجود محمدی بیگم کے ساتھ نکاح نہیں ہو سکا اور اللہ تعالی تو کبھی جھوٹ نہیں بولتا اس لیے یہ تسلیم کیے بغیر کوٸی چارہ نہیں کہ مرزا صاحب نے اللہ تعالی پر افترا کیا ہے ۔
قادیانی حضرات ! میں آپ کو دعوت فکر دیتا ہوں اور درخواست کرتا ہوں کہ تعصب ضد اور انا کو پس پشت ڈال کر ٹھنڈے دل سے میری باتوں پر غور ضرور کیجیے گا اور حق کو پہچان کر گمراہی کو ترک کر کے دین اسلام کی طرف پلٹ آٸیں اللہ تعالی آپ دین اسلام قبول کرنے اور باطل کی پیروی ترک کرنے میں آپ کا حامی و ناصر ہو آمین
 
Top