• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا غلام قادیانی کے ظلم اور ٹھگی کی انتہا

ذوالفقار احمد

رکن ختم نبوت فورم
مرزا غلام قادیانی کے ظلم اور ٹھگی کی انتہا
وہ براہین احمدیہ جس کی 50 جلدوں کی اشاعت کے لیے مرزا قادیانی نے ہزاروں مسلمانوں کو لوٹا اس کی حقیقت کیا ہے ملاحظہ فرمائیں۔
براہین احمدیہ کی پہلی جلد روحانی خزائن صفحہ نمبر 2 سے ایک اعلان سے شروع ہوتی ہے ۔ اور صفحہ نمبر 4 پر اعلان ختم ہونے کے بعد صفحہ نمبر 5 سے ایک ضروری التماس شروع ہوتا ہے جس میں ان کچھ اشخاص کے نام ہیں جنہوں پیسے دیے یہ التماس صفحہ نمبر 12 پر خرم ہوتا ہے اور پھر صفحہ نمبر 13 سے کتاب شروع ہو کر صفحہ نمبر 24 پر پہلی جلد کا اختتام ہو جاتا ہے اس کے بعد عام روٹین سے ہٹ کر انتہائی بڑے بڑے فونٹ میں اشتہار لکھے گئے ہیں جن میں چندے کی ترغیب دی گئی ہے یہ اشتہار بھی صفحہ نمبر 52 تک جاتے ہیں۔ لو جی پہلی جلد ختم ہوئی۔
اب آتے ہیں دوسری جلد کی طرف۔

دوسری جلد صفحہ 55 سے شروع ہوتی ایک اشتہار سے جو صفح 57 تک جاتا ہے صفحہ 58 پر ایک اور اشتہار ہے اور پھر صفحہ 59 سے چندے کا ایک ایسا اشتہار شروع ہوتا ہے جو صفحہ 70 تک جاتا ہے اس اشتہار میں مرزا قادیانی دل کھول کر اپنی مجبویاں بیان کی ہیں تا کہ چندہ زیادہ سے زیادہ آ سکے۔ پھر صفحہ 71 سے اس جلد پہ لکھا گیا مقدمہ شروع ہوتا ہے جو کتاب کی خوبیاں بیان کرتا اور چندے کی انتہائی ترغیب دیتا یہ مقدمہ صفحہ نمبر 131 پر جا کر رکتا ہے۔ بس پھر یہ جلد بھی کتاب شروع ہوئے بغیر ختم ہو جاتی ہے۔
پھر یکدم تیسری جلد صفحہ نمر 134 سے ایک ضروری اطلاع سے شروع ہوتی ہے اس اطلاع میں اکثر بیان اس پر ہی مشتمل ہے کہ مجبوریاں مجبوریاں اور مجبوریوں کا حل چندہ۔۔۔ اطلاع صفحہ نمبر 135 پر ختم ہوتی ہے اور پھر صفحہ 136 سے ضروری گذارش شروع ہوتی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کتاب اب تین سو جز تک بڑھ گئی ہے لہٰذا پیسے زیادہ سے زیادہ بھیجے جائیں مختلف قسم کے بہانوں سے لبریز یہ گذارش صفحہ نمبر 136 تک جاتی ہے اس کے بعد صفحہ نمبر 137 سے ایک اور گذارش بنام اسلامی انجمنوں کی خدمت میں التماسِ ضروری سے شروع ہو کر صفحہ 142 تک جاتی ہے۔ تب جا کر صفحہ نمبر 143 سے کتاب شروع ہوتی ہے اور 173 تک نثر کے بعد یکدم شاعری شروع ہو جاتی ہے کو کہ صفحہ نمر 178 تک جاتی ہے 178 سے پھر نثر شروع ہوتی ہے آدھے آدھے صفحہ کے حاشیہ اور پورے پورے صفحہ کے حاشیوں کے ساتھ صفحہ نمبر 227 تک نثر کے بعد پھر شاعری شروع ہو جاتی ہے جو صفحہ 231 تک جاتی ہے صفحہ نمبر 231 سے پھر نثر شروع ہوتی جو صفحہ 299 تک جاتی ہے صفحہ نمبر 299 سے ایک بار پھر شاعری شروع ہوتی صفحہ نمبر 301 تک جاتی ہے یہاں سے پھر نثر شاعری اور حاشیہ جات سے ہوتی ہوئی یہ جلد صفحہ 311 پر ختم ہو جاتی ہے۔
جلد نمر 4 صفحہ 314 سے شروع ہوتی ہے نثر شاعری اور حاشیہ سے ہوتی ہوئی یہ جلد صفحہ نمبر 673 پر ختم ہو جاتی ہے۔
ساتھ ہی روحانی خزائین کی جلد نمبر 1 بھی ختم ہو جاتی ہے۔۔۔ اور جلد نمبر 2 سرمہ چشم آریہ نامی کتاب سے شروع ہوتی ہے جلد 5 سے نہیں۔
کوئی بھی عقل سلیم رکھنے والا بندہ ابھی اس کتاب سے حاشیے نکال کر دیکھے تو یہ کتاب 200 صفحات کی ایک جلد بھی نہیں بنتی۔

جلد نمبر 5 چونکہ بعد میں لکھی گئی جس وقت تک مرزا قادیانی کے عقائد میں کئی تغیر برپا ہو چکے تھے اس لیے اس پہ تبصرہ الگ اور ذرا تفصیل سے لکھا جائے گا۔
 
Top