• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا قادیانی کی اپنی عمر کے بارے میں پیشگوئی

اسامہ

رکن ختم نبوت فورم
مرزا قادیانی کی اپنی عمر کے بارے میں پیشگوئی


از
محمد اسامہ حفیظ


مرزا قادیانی نے اپنی عمر کے متعلق ایک الہامی پیش گوئی شائع کی
مرزا لکھتا ہے مجھے الہام ہوا
1:میں تجھے اسی برس یا چند سال زیادہ یا اس سے کچھ کم عمر دوں گا ( تریاق القلوب روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 152 )
2: اسی یا اس سے پانچ چار زیادہ یا پانچ چار کم ( حقیقۃ الوحی خزائن جلد 22 صفحہ 100)
3: اسی برس کی ہوگی یا دو چار کم یا چند سال زیادہ (ضمیمہ تحفہ گولڑویہ خزائن جلد 17 صفحہ 66)
4: میرے لیے بھی اسی برس کی زندگی کی پیشگوئی ہے ( خزائن جلد 19 صفحہ 93)
5: تیری عمر 80 برس کی ہوگی اور یا یہ کہ پانچ چھ سال زیادہ یا پانچ چھ سال کم ( روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 258)

اس طرح کے اور بھی بہت سے حوالے مرزا صاحب اور ان کے مریدوں کی کتب سے ملتے ہیں۔
آپ اندازہ لگائیں کہ مرزا صاحب لکھتے ہیں
خدا کہتا ہے تیری عمر
1: 80 برس یا چند سال زیادہ یا اس سے کچھ کم ہوگی
2: اسی برس یا اس سے پانچ چار کم یا پانچ چار زیادہ
3: اسی برس یا دو چار کم یا چند سال سے زیادہ
4: پورے اسی برس
5: اسی برس یا پانچ چھ زیادہ یا پانچ چھ کم
کیا اس طرح کا الہام خدا کی طرف سے ہوسکتا ہے
کیا خدا اس طرح کا کلام کرتا ہے
اگر قادیانیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے تو ذرا اپنے ایمان سے بتائیں جس خدا کے ہاتھ میں زندگی اور موت ہے وہ انداز سے بات کرتا ہے ؟
"یا اتنے کم یا اتنے زیادہ"
اگر قادیانیوں میں ایمان ہے تو اپنے دل پر ہاتھ رکھ کے فیصلہ کریں کہ یہ مرزا قادیانی کا خدا پر جھوٹ ہے یا نہیں ؟

ان تحریروں سے معلوم ہوتا ہے کہ مرزا صاحب کی موت کے وقت عمر
74 سے 86 سال ہونی چاہیے
﴿یہی بات مرزا صاحب نے خزائن جلد 21 صفحہ 259 پر لکھی ہے﴾

مرزا صاحب کی پیدائش

مرزا صاحب خود لکھتے ہیں کہ

1:میری پیدائش 1839 یا 1840 میں سکھوں کے آخری دور میں ہوئی ہے ( کتاب البریہ خزائن جلد 13 صفحہ 177)

2: مرزا صاحب لکھتے ہیں

میری پیدائش اس وقت ہوئی جب 6000 میں سے گیارہ برس رہتے تھے (تحفہ گولڑویہ خزائن جلد 17 صفحہ 252 )

نوٹ: الف ششم 1670 ہجری کو ختم ہوا تھا ( اخبار الحکم اور 6 جنوری 1908 صفحہ 6 کالم نمبر 3)
اس تحریر سے مرزا صاحب کی سنہ پیدائش 1259ھ یعنی 1843ء بنتی ہے

﴿ہم مرزا صاحب کے سنہ پیدائش پر حوالے صرف مرزا صاحب کی اپنی تحریروں سے ہی پیش کر رہے ہیں مرزا صاحب کے مریدوں کی کوئی تحریر پیش نہیں کر رہے اس لیے کوئی قادیانی اگر ہماری اس تحریر کا جواب دینا چاہے تو وہ مرزا صاحب کی تحریروں سے ہی دے۔ ویسے مرزا صاحب کے مریدوں کی تحریریں کے ہمارے پاس 15 سے زائد حوالے ہیں جن میں مرزا صاحب کی سنہ پیدائش 1839 یا 1840 لکھی ہوئی ہے ﴾

یہ بات تو سب کو معلوم ہی ہے کہ مرزا صاحب کی وفات 26 مئی 1908 کو ہوئی

مرزا صاحب کی عمر

1: اگر مرزا صاحب کی پیدائش 1839 کی مانی جائے تو
مرزا صاحب کی عمر 69 سال بنتی ہے
2: اگر مرزا صاحب کی پیدائش 1840 کی مانی جائے تو
مرزا صاحب کی عمر 68 سال بنتی ہے
3: اور اگر مرزا صاحب کی عمر 1843 کی مانی جائے تو
مرزا صاحب کی عمر 65 سال کی بنتی ہے

ان دونوں تحریروں سے جو مرزا صاحب نے خود ہی لکھی ہیں مرزا صاحب کی سنہ پیدائش 1839،1840 یا 1843 معلوم ہوتی ہے
اور مرزا صاحب کی عمر 69،68 یا 65 سال بنتی ہے
پیشگوئی کے مطابق مرزا صاحب کی عمر 74 سے 86 سال کے درمیان ہونی چاہیے تھی جو کہ موت کے وقت نہیں تھی۔
اس لیے یہ بات واضح ہو گئی کہ مرزا صاحب نے یہ خدا پر جھوٹ بولا تھا کہ خدا نے عمر کے بارے میں الہام کیا تھا اور مرزا صاحب کی یہ پیش گوئی پوری طرح سے غلط ثابت ہوئی۔

ایک قادیانی دلیل اور اس کا جواب

ایک قادیانی صاحب کی تحریر دیکھنے کا اتفاق ہوا
اس میں انہوں نے مرزا صاحب کی ایک تحریر تحفہ گولڑویہ سے پیش کی جس میں مرزا صاحب نے لکھا ہے
میں چاند کی چودہ تاریخ جمعہ کے دن پیدا ہوا

﴿ویسے پہلے ہم تحفہ گولڑویہ سے ایک حوالہ پیش کر چکے ہیں جس سے مرزا صاحب کی سنہ پیدائش 1843 ثابت ہوتی ہے﴾

ان کا اس تحریر کو پیش کرنے کا مقصد یہ تھا کہ 1839 ، 1840 اور 1843 میں جمعہ کا دن اور چاند کی 14 تاریخ جمع نہیں ہوئی اس لیے مرزا صاحب ان سالوں میں پیدا نہیں ہوئے تھے۔

جواب

پہلی بات تو یہ ہے کہ جس شخص کو اپنی پیدائش کا سال بھی اچھی طرح سے یاد نہیں اس کو پیدائش کا دن اور چاند کی تاریخ کیسے یاد ہوسکتی ہے اس کا جواب قادیانی دیں
دوسری بات یہ ہے کہ
1839,1840 اور 1843 ان سالوں میں جمعہ کا دن اور چاند کی 14 تاریخ دونوں جمع ہوئی ہیں
1: 1839ء
26 جولائی 1839 کو جمعہ کا دن بھی تھا اور چاند کی چودہ تاریخ بھی تھی
20 دسمبر 1839 کو جمعہ کا دن بھی تھا اور چاند کی 14 تاریخ بھی تھی

2: 1840ء
17 اپریل 1840 کو جمعہ کا دن بھی تھا اور چاند کی چودہ تاریخ بھی تھی

3: 1843ء
14 اپریل 1843 کو چاند کی بھی 14 تاریخ تھی اور جمعہ کا دن بھی تھا
8 ستمبر 1843 کو چاند کی چودہ تاریخ بھی تھی اور جمعہ کا دن بھی تھا

مختصر یہ کہ مرزا صاحب کی یہ پیشگوئی پوری طرح سے غلط ثابت ہوئی
اب قادیانی جتنا زور لگا لیں اسے درست ثابت نہیں کر سکتے
مرزا صاحب کی موت بھی مرزا صاحب کو جھوٹا کر گئی۔
 
Top