• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا قادیانی کے الہامات شیطانی تھے

ذوالفقار احمد

رکن ختم نبوت فورم
مرزا قادیانی کے الہامات شیطانی تھے
وما ارسلنا من رسول الا بلسان قومه.
ترجمہ:
اور ہم نے ہر رسول اس کی قوم ہی کی زبان میں بھیجا.
(سورہ ابراہیم آیت 4)
اس آیت کا مفھوم مرزا کے اس قول سے مزید واضح ہوجاتا ہے اپنی کتاب چشمہ معرفت میں خود لکھتا ہے
یہ بے ہودہ امر ہے کہ انسان کی اصل زبان تو کوئی اور ہو اور الہام اس کو کسی اور زبان میں ہو جس کو وہ خود نہ سمجھتا ہو...
دنیا جانتی ہے مرزا قادیانی اور اس کی قوم کی زبان پنجابی تھی اور ہے
پھر یہ انگریزی عربی اردو سنسکرت عبرانی وغیرہ کہاں سے آگئی؟
خود مرزا قادیانی اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ
بعض الہامات مجھے ان زبانوں میں ہوتے ہیں جن سے مجھے کچھ واقفیت نہیں جیسے انگریزی یا سنسکرت یا عبرانی وغیرہ.
(نزول المسیح ص 570)
شیطانی منصوبہ کو واضح کرنے کےلیے بس دو الہام درج کیے جاتے ہیں (جو کہ کسی بھی پہلو سے الہام نہیں)
۱. ھو شعسا نعسا
(مجموعہ الہامات ص 105)
۲. پریشن عمر براطوس یاپلاطوس
(تذکرہ مجموعہ الہامات ص 119)
خدادا انصاف کیجیے اور کسی چھٹے ہوۓ مربی سے ان الہامات کے معنی پوچھیں.
حقیقت یہ ہے کہ
القران:
کیا میں تمہیں بتا دوں کہ کس پر اترتے ہیں شیطان؟ اترتے ہیں ہر بڑے بہتان والے گناہگار پر، شیطان اپنی سنی ہوئی ان پر ڈالتے ہیں اور ان میں اکثر جھوٹے ہیں.
(سورہ شعراء آیت 221- 222-223)

ایک لطیفہ ملاحظہ ہو جو لطیفہ کم چبل زیادہ ہے مرزا لکھتا ہے مجھے یہ الہام ہوا ہے:
He halts in the zila peshawar
وہ ضلع پشاور میں ٹھہرتا ہے.
اب مرزا تو انگلش میں کورا تھا ہی لیکن مرزا کے یلاش کی انگریزی بھی پھس ہی تھی جو ضلع کو انگلش میں کیا کہتے ہیں تک نہیں جانتا تھا جو کہ آج ایک دوسری کلاس کا بچہ بھی جانتا ہے.
پس مرزا پر کبھی رحمانی الہام ہوا ہی نہیں یہ سب مرزا کی اوٹ پٹانگ اور شیطانی سوچ کے سوا کچھ بھی نہیں جیسا کہ اس آیت سے بھی ثابت ہے کہ
القران:
اور بے شک شیاطین اپنے دوستوں یاروں کی طرف وحی الہام کرتے ہیں تاکہ وہ تم سے جھگڑا کریں اور اگر تم نے ان کا کہنا مان لیا تو تم بھی مشرک و کافر ہو جاؤ گے.
(سورہ انعام آیت 121)
 
Top