سید راجن شاہ جو کہ حضرت خواجہ حافظ عبدالکریم رحمت اللہ علیہ عید گاہ شریف والوں کے مرید تھے.
1914 میں بسلسلہ ملازمت پشاور بھیجے گئے اپنا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ
جب میں پشاور پہنچا تو وہاں ایک مرزائی کے ساتھ جو ہمارے عملہ کا بڑا ڈاکٹر تھا، باہم ہونے کا اتفاق ہو گیا.
وہ ہر وقت مرزا کی حقانیت کے متعلق مجھ سے گفتگو کرتا رہتا.
اسکی باتوں سے میرے دل میں کچھ وسوسہ آ گیا. ایک روز اس نے مجھے استخارہ کے لئے کہا. میں نے اس کے کہنے پر تہجد کی نماز کے بعد استخارہ کیا اور دعا کی کہ خدایا مرزا کا حال مجھ پر سچ سچ واضح کر دے.
خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ بہت سے گدھے بوجھ سے لدے ہوئے جا رہے ہیں، ان کے آگے آگے ایک بڑا قدآور گدھا ہے اور اس پر سب سے بھاری بوجھ لدا ہوا ہے.
اتنے میں کوئی آواز دینے والا آواز دے رہا ہے کہ یہ سب سے آگے مرزا ہے اور پیچھے اس کے مرید ہیں.
جب صبح میں نے اس مرزائی ڈاکٹر سے خواب بیان کیا تو اس نے کہا کہ استخارہ میں غلطی ہوئی ہے آج رات کو پھر استخارہ کرنا.
دوسری رات پھر نماز تہجد کے بعد استخارہ کر کے سو گیا.
خواب میں دیکھتا ہوں کہ بہت سے سیاہ کوے ایک گندی نالی سے پانی پی رہے ہیں.
جب صبح میں نے اس سے خواب بیان کیا تو وہ بہت شرمندہ ہوا اور مجھ پر مرزا کی حقیقت ظاہر ہو گئی.
بحوالہ
مجموعہ گلزار حافظ عبدالکریم ، صفحہ نمبر 125