انبیاء کرام اخلاق میں کامل ہوتےہیں ۔
حضرات انبیا ء کرام ّ اخلاق میں کامل ہوتے ہیں ۔ اخلاق کسی بھی شخصیت کے کردار کا آئینہ ہوتے ہیں۔
آنحضرت ﷺ کے اخلاق عالیہ کی خود اللہ تعالیٰ جل شانہ نے گواہی دی ہے ۔ وانک لعلیٰ خلق عظیم ۔(القلم4)
ترجمہ: بے شک آپ ﷺ عظیم اخلاق کے مالک ہیں۔
اچھے اخلاق کی متعدد قسمیں ہیں مثلا صبر وتحمل ،شریں زبانی ،زہد،قناعت،شجاعت ،سخاوت، ذوق عبادت، حسن معاشرت وغیرہ۔
اچھے اخلاق والا شخص کسی سے نازیبا گفتگونہیں کرتا ، فحش الفاظ استعمال نہیں کرتا۔ غصہ میں آکر گالیاں نہیں دیتا ، مخالفین کو برے القابات سے نہیں پکارتا اس لیے کہ یہ تمام امور اخلاق کے خلاف ہیں۔
مرزا قادیانی پر ہمارا لزام یہ ہے کہ
1۔ وہ نازیبا گفتگو کرتا تھا۔
2۔ فحش گوئی کا عادی تھا ۔
3۔غصہ میں آکر مخالفین کو گالیاں دیتا تھا۔
4۔ مخالفین کو برے القابات سے نوازتا تھا۔
اگر یقین نہ آۓ تو درج ذیل حوالہ جات کے مطالعہ کے بعد میعار نمبر 29کی بحث بھی بغور پڑھیں۔ واللہ یقول الحق وھو یھدی السبیل۔
مرزا قادیانی کی غیر اخلاقی تحریروں کے چند نمونے :
1۔جس وقت یہ سب باتیں پوری ہو جائیں گی تو کیا اس دن یہ احمق مخالف جیتے ہی رہیں گے اور کیا اس دن یہ تمام لڑنے والے سچائی کی تلوار سے ٹکرے ٹکڑے نہیں ہوجائیں گے؟ ان بے وقوفوں کو کوئی بھاگنے کی جگہ باقی نہیں رہے گی اور نہایت صفائی سے ناک کٹ جاۓ گی اور ذلت کے سیاہ داغ ان کے منحوس چہروں کو بندروں اور سورؤں کی طرح کردیں گے۔
( انجام آتھم روحانی خزائن جلد11ص337)
2۔دنیا میں سب جانداروں سے زیادہ پلید اور کراہت کے لائق خنزیر ہے مگر خنزیر سے زیادہ پلید وہ لوگ ہیں جو اپنے نفسانی جوش کے لیے حق اور دیانت کی گواہی کو چھپاتے ہیں اے مردار خور مولویو اورگندی روحو!تم پر افسوس کہ تم نے میری عداوت کے لیے اسلام کی سچی گواہی کو چھپایا ۔ اے اندھیرے کے کیڑو!
( انجام آتھم روحانی خزائن جلد11ص305)
3۔ اس پیش گوئی کی تکذیب میں پادریوں نے جھوٹ کی نجاست کھائی ۔ عبدالحق اور عبدالجبار غزنویاں وغیرہ مخالف مولویوں میں بھی نجاست کھائی۔
( انجام آتھم روحانی خزائن جلد11ص329)
4۔ خاص کر رئیس الدجالین عبدالحق غزنوی اور اس کا تمام گروہ علیہم تعالی لعن اللہ الف الف مرۃ ( ان پر خدائی لعنت کے دس جوتے برسیں ) اے پلید دجال ! پیشگوئی تو پوری ہوگئی لیکن تعجب کے غبار نے تجھ کو اندھا کر دیا ۔
( انجام آتھم روحانی خزائن جلد11ص330)
5۔دشمن ہمارے بیابانوں کے خنزیر ہوگئے اور ان کی عورتیں کتییوں سے بڑھ کر ہیں ۔
(نجم الھدیٰ روحانی خزائن جلد14ص53)
6۔اب جو شخص ۔۔۔۔۔زبان درازی سے باز نہیں آۓ گا اور ہماری فتح کا قائل نہیں ہوگا تو صاف سمجھا جاۓ گا ک اس کو ولدالحرام بننے کا شوق ہے اور حلال زادہ نہیں ۔
(انوار اسلام روحانی خزائن جلد9ص31)
7۔ آریوں کا پر میشر ( خدا) ناف سے دس انگلی نیچے ہے ۔
( چشمہ معرفت روحانی خزائن جلد 23ص114)
آخری تدوین
: