نیا الیکشن رکنیت فارم اور پرانا فارم
پرانے فارم میں امیدوار ختم نبوت کا اقرار یہ کہہ کر کرتا ہے کہ " میں دیانتداری سے قسم کھاتا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔"
جبکہ نئے فارم سے قسم کھانے والا جملہ نکال دیا گیا ہے اور اس کی جگہ یہ لکھ دیا گیا ہے کہ " میں اعلان کرتا ہوں ۔ ۔ ۔ "
یہ ایک قانونی نکتہ ہے۔ اگر کوئی شخص قسم کھا کر کسی چیز کا اقرار کرتا ہے اور بعد میں جھوٹا ثابت ہوجائے تو وہ سیدھا سیدھا آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہل ہوجاتا ہے۔ جبکہ اگر وہ بغیر قسم کھائے کسی چیز کا صرف " اعلان " کرتا ہے تو یہ محض ایک انتخابی نعرہ بن کر رہ جاتا ہے جس سے مکرنے پر کوئی پکڑ نہیں ہوسکتی اور نہ ہی آرٹیکل 62، 63 کی شقیں عائد ہوسکتی ہیں۔

