• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

پانچ ٹائم مرزا قادیانی کی شکل میں محمدﷺ کی زیارت

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
پانچ ٹائم مرزا قادیانی کی شکل میں محمدﷺ کی زیارت

میری نئی کتاب "قادیانی کلمہ" سے ایک اقتباس حاضر خدمت ہے اس کو مطالعہ فرمائیں اور اس پر اپنی رائے لازمی دیں

"ایک بڑے مشہور و معروف سجادہ نشین صوفی نے مجھے لکھا کہ قادیان میں تم نے جا کر کیا لیا۔ کبھی آنحضرت ﷺ کی زیارت بھی خواب میں کی ہے یا مرزا صاحب نے کبھی زیارت کرائی ہے مجھ میں اتنی طاقت ہے کہ ایک رات میں آنحضرت ﷺ کی زیارت کرادیتا ہوں آو میرے پاس آئو میں نے یہ خط حضرت اقدس علیہ السلام کو دیا ۔ اور یہ عرض کیا کہ میں نے اس کا یہ جواب لکھا ہے کہ تم تو خواب میں آنحضرت ﷺ کی زیارت کرانے کے مدعی ہو ۔ ہم پانچ وقت تو بلاناغہ رسو ل اللہ کی زیارت بچشم سر کرتے ہیں جس میں کوئی شک و شبہ نہیں اور خواب میں تو شک کی بہت گنجاش ہے چونکہ ہمیں آپ کی پانچ وقت نماز میں اور اس کے دوسرے وقتوں میں زیارت ہوتی ہے یہ جواب ٹھیک ہے ؟ آپ نے فرمایا ٹھیک ہے اور سچ ہے بے شک صاحبزادہ صاحب لکھدو اور قطعی طور پر لکھدو۔ ہمارا وجود آنحضرت ﷺ کا وجود ہے اور خدا نے خود ہمیں رسول فرمایا ہے ۔"
(تذکرۃ المھدی ، صفحہ 307 ، حصہ دوم)

اس اقتباس سے ماخوذ نتائج:
1: مرزا غلام قادیانی کا وجود ، وجودِ محمد ﷺ ہے ۔
2: جس نے مرزا قادیانی کی زیارت کی وہ ایسے ہی ہےکہ اس نے محمد ﷺ کی حقیقی نظروں سے زیارت کی ۔
3 : اسی لیے مرزا غلام قادیانی نے اپنے صحابہ کی لسٹ مرتب کی تھی کہ جس نے مرزا غلام قادیانی پر ایمان لانے کے بعد اس کی زیارت کی تھی۔
4: مسلمانوں میں بھی بعض ایسے جاہل پیر ہیں جو اپنی دوکانداری کو فقط اس چیز پر چلا رہے ہیں کہ تم ہمارے آستانہ پر آ جاو اور ایک مہینہ تک رہو تو تم کو ہم حق کی تصدیق کروا دیں گے ، اور پھر یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم نبی کریم ﷺ کی زیارت کرواتے ہیں اگر ہم زیارت نہ کروائیں تو ہم جھوٹے ہیں ۔
5: مرزا غلام قادیانی نے یہ کہہ کر "ہمارا وجود آنحضرت ﷺ کا وجود ہے" سارا معاملہ ہی حل کر دیا اور قادیانیوں کو بتا دیا کہ میں محمد ہی ہوں جو کہ چودہ سو سال پہلے دنیا میں جلوہ گر ہوئے تھے۔(معاذ اللہ ، نقل کفر کفر نا باشد)

تبصرہ :
دنیا کا کوئی شخص بھی میرے آقا کریم ﷺ کی صورت میں نہیں ہو سکتا چاہیے کوئی نبی ہی کیوں نہ ہو یہاں تک کہ خواب میں بھی اگر کسی نے میرے آقا کریم ﷺ کی زیارت کی تو اس نے میرے آقا کریم ﷺ کو ہی دیکھا شیطان بھی میرے آقا کریم ﷺ کی شکل نہیں دھار سکتا ۔
بخاری شریف کی حدیث شریف ہے کہ :

(رقم الحدیث6993 -) حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ رَآنِي فِي المَنَامِ فَسَيَرَانِي فِي اليَقَظَةِ، وَلاَ يَتَمَثَّلُ الشَّيْطَانُ بِي» قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ: قَالَ ابْنُ سِيرِينَ: «إِذَا رَآهُ فِي صُورَتِهِ»

جس نے مجھے خواب میں دیکھا وہ عن قریب مجھے جاگتے ہوئے دیکھے گا اور شیطان میری صورت اختیار نہیں کر سکتا۔
پھر اسی حدیث شریف کی شرح میں علامہ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ فتح الباری میں فرماتے ہیں کہ :

قَالَ كَانَ مُحَمَّد يَعْنِي بن سِيرِينَ إِذَا قَصَّ عَلَيْهِ رَجُلٌ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صِفْ لِيَ الَّذِي رَأَيْتَهُ فَإِنْ وَصَفَ لَهُ صِفَةً لَا يَعْرِفُهَا قَالَ لَمْ تَرَهُ وَسَنَدُهُ صَحِيحٌ
علامہ ابن سیرین کے پاس جب کوئی آ کر یہ کہتا کہ مجھے خواب میں نبی کریم ﷺ کی زیارت ہوئی ہے تو آپ اس سے دریافت کرتے کے نبی کریم ﷺ کے اوصاف بیان کرو تم نے خواب میں کیسے دیکھا اگر وہ شخص ایسے اوصاف بیان کرتا جو نبی کریم ﷺ کے اوصاف نہیں ہیں تو آپ انکار کر دیتے کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے اس نے نبی کریم ﷺ کی زیارت نہیں کی۔
اسی صفحہ کے نیچے لکھا ہے کہ: یہ تو ہو سکتا ہے کہ شیطان کسی اور کا روپ دھار کر آ جائے اور آ کر جھوٹ بولے کہ میں تمہارا نبی محمد ﷺ ہوں لیکن شیطان میرے آقا ﷺ کی اصل شکل شریف میں کبھی بھی نہیں آ سکتا۔
(فتح الباری ، جلد12، صفحہ384 ، مطبوعہ المکتبۃ السلفیۃ)
لیکن آج کل بہت سے بہروپیے پیر فقیر ایسے ہیں جو زیارتِ رسول کے نام پر لوگوں کو دھوکہ و فریب دیتے ہیں ایسے لوگوں سے محتاط رہیں کیوں کہ میرے آقا کریم ﷺ کی زیارت کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے یہ تو وہ عظیم نعمت ہےجو سال ہا سال کی عبادت و ریاضت کے بعد بھی میسر نہیں ہوتی مگر جسے اللہ چاہیے ۔ یہ معاملہ تو خواب کا تھا رہا یہ معاملہ کہ مرزا غلام قادیانی ہی محمد ﷺ ہے تو یہ ناممکن ہے اور کئی اعتبار سے ناممکن ہے اول تو قرآن و حدیث میں کہیں بھی ایسا نہیں ملتا کہ میرے آقا کریم ﷺ دوبارہ دنیا میں جلوہ گر ہوں گے اور اور کسی گھسیٹی کے بیٹے ہوں گے ، شرابی، زانی ، چور ، ٹھگ ہوں گے (معاذ اللہ ، میرے منہ میں خاک) یہ سب اوصاف مرزا غلام قادیانی کے تھے جس کو دلائل سے ہم ثابت کر سکتے ہیں اور میری آنے والی کتاب مرزا غلام قادیانی کی انہی شنیع حرکات کے اوپر ہے ان شاء اللہ بڑی تفصیل سے ہم بیان کریں گے ۔ لیکن دنیا کا کوئی قادیانی مرزائی اس چیز کو ثابت نہیں کر سکتا کہ میرے آقا کریم ﷺ دوبارہ دنیا میں اپنے حقیقی جسم شریف کے ساتھ تشریف لائیں گے یہ ہمارا چیلنج ہے قادیانی امت کو لیکن کیا کریں گے یہ بازہ ہمارے آزمائے ہوئے ہیں کوئی قادیانی مرد میدان میں نہیں آئے گا اور مرزا غلام قادیانی کے اس گندے عقیدہ کو ثابت نہیں کرے گا جبکہ ہم نے اپنی اس کتاب میں ہر چیز کو دلائل سے ثابت کر دیا ہے ۔(وما علینا الاالبلاغ)
(ماخوذ از قادیانی کلمہ)
مفتی سید مبشر رضا قادری
منتظم اعلیٰ ختم نبوت فورم
 
Top