• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

پچاس الماریاں

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
حیرت کی بات ہے کہ ایک شخص جس نے مسیح ہونے نبی ہونے مہدی ہونے مجدد ہونے جیسے بڑے بڑے نعرے لگائے ہوں اس کو چاہیے تھا کہ وہ تقویت اسلام کے لیے اپنی زندگی وقف کر دیتا اور قرآن وحدیث کی توضیحات میں کتابیں لکھتا لیکن افسوس ناک خبر یہ ہے کہ مرزاغلام احمد قادیانی نے اگر اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی تو صرف اور صرف انگریز حکومت کی تائید کے لیے اور ان کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اسی وجہ سے مرزا صاحب نے اپنی تمام تر کتب حکومت برطانیہ کی تائید میں لکھیں جس کا اظہار وہ خود کرتے ہیں جس کو آپ خود پڑھ سکتے ہیں لیکن اس جگہ بھی انگریز کی خوشنودی میں اتنا مبالغہ آرائی سے کام لیا گیا ہے اور اتنا بڑا جھوٹ بولا گیا ہے کہ الامان والحفیظ دنیا جانتی ہے کہ مرزا صاحب کی کل کتب کم و بیش ایک سو کے قریب ہیں جن سے ایک الماری بھی بمشکل بھرتی ہے لیکن مرزا کہتے ہیں کہ میں پچاس الماریوں جتنی کتب فقط انگریز خوشنودی کے لیے لکھیں ہیں ۔ملاحظہ فرمائیں

(روحانی خزائن جلد 15 تریَاق القلوُب صفحہ 156,155)
" میری عمر کا اکثر حصہ اس سلطنت انگریزی کی تائید اور حمایت میں گذرا ہے اور میں نے ممانعت جہاد اور انگریزی اطاعت کے بارے میں اِس قدر کتابیں لکھی ہیں اور اشتہار شائع کئے ہیں کہ اگر وہ رسائل اور کتابیں اکٹھی کی جائیں تو پچاس الماریاں ان سے بھرسکتی ہیں۔ میں نے ایسی کتابوں کو تمام ممالک عرب اور مصر اور شام اور کابل اور روم تک پہنچا دیا ہے۔ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مسلمان اس سلطنت کے سچے خیر خواہ ہو جائیں اور مہدی خونی او ر مسیح خونی کی بے اصل روایتیں اور جہاد کے جوش دلانے والے مسائل جو احمقوں کے دِلو ں کو خراب کرتے ہیں۔ ان کے دلوں سے معدوم ہو جائیں ۔"

کتاب کا اصل سکین ملاحظہ فرمائیں

35n99xc.png

6dsdgi.png
 
Top