چوتھا اختلاف
مسلمانوں کا عقیدہ یہ ہے کہ قرآن کریم کی تفسیر وہی معتبر ہے جو حضور پرنور صلی اللہ علیہ و سلم نے فر مائی اور اس کے بعد صحابہ و تابعین کی تفسیر کا درجہ ہے مرزا صاحب کا عقیدہ یہ ہے کہ قرآن کی تفسیر وہی معتبر ہے جو میں بیان کروں اگر چہ وہ تمام احادیث متواترہ اور صحابہ اور تابعین اور امت محمدیہ کے تمام علماء کے خلاف ہو۔