• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کذاب ِ اکبر ۔

مرتضیٰ مہر

رکن ختم نبوت فورم
مرزا غلام قادیانی ایک مقام پر محمد ﷺ پر افتراء باندھتے ہوئے کہتا ہے ۔

’’آثار اور احادیث میں مہدی موعود کی یہی نشانی تھی کہ پہلے اس کو زور شور سے کافر ٹھہرایا جائے گا‘‘۔ (ضمیمہ انجام آتھم ص 38،خزائن ج 11ص322ملحض)

سب سے پہلی تو یہ بات ہے کہ جو نشانی کسی موعود کے متعلق ہو تی ہے کوئی جھوٹا شخص اُس کا مصداق نہیں ٹھہرسکتا ورنہ وہ نشانی منجانب اللہ نہیں ہو سکتی ۔اسلئے ایسی کبھی کوئی نشانی بیان نہیں ہوئی جس میں کوئی کاذب بھی شریک ہوسکے ۔ورنہ بتاو کہ جو علاوہ مرزا کے مدعی مہدویت گزرے ہیں وہ تمہارے نزدیک سچے ہیں یا جھوٹے ہیں ؟مسلمان ہیں یا کافر ہیں ؟اگر وہ کافر ہیں تو پھر وہ اس نشانی کے مطابق سچے ہیں اگر وہ سچے ہیں تو پھر مرزا کیسے مہدی ہوا ؟ جہاں تک مرزا غلام قادیانی کی اس گپ کی بات ہے کہ ’’مہدی موعود کی یہی نشانی تھی کہ پہلے اس کو زور شور سے کافر ٹھہرایا جائے گا‘‘۔ تو یہ بے اصل بات ہے جس کی کوئی دلیل نہیں ۔ اور حضرت محمد ﷺ کی ایک حدیث مبارکہ کہ مطابق جس نے حضرت محمد ﷺ پر جھوٹ بولا وہ اپنا ٹھکانہ دوزخ میں سمجھ لے ۔ لیکن لگتا ہے مرزا غلام قادیانی نے حضرت محمد ﷺ کے اس حکم کو منسوخ کر دیا ہے اسی لئے تو قادیانی اب جھوٹ بھی پوری ڈھٹائی اور بے شرمی سے قرآن و حدیث پر بولتے ہیں اور پھر یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ جنت کے حقدار ہیں ۔ جیسا کہ یہودونصاریٰ کے گمراہ فرقے دعویٰ کرتے تھے ۔ ورنہ بتاو کہ کہاں اور کس حدیث میں ’’مہدی‘‘ اور اُس کے ’’کافر‘‘ ٹھہرائے جانے کا ذکر ہے؟
 
Top