کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 19 ( مسیح علیہ السلام اور دجال کے آخری زمانے میں ظہور پر مرزا کا جھوٹ)
۱۹… ’’یہ بیان کہ صحابہ کرام کا دجال معہود اور مسیح ابن مریم کے آخری زمانے میں ظہور فرمانے کا ایک اجماعی عقیدہ تھا۔ کس قدر ان بزرگوں پر تہمت ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۲۳۹، خزائن ج۳ ص۲۲۱)
ابوعبیدہ: اس جھوٹ کے ثبوت میں نمبر:۱۱ ، ۱۲ مکرر مطالعہ کیا جائے۔ جس پیش گوئی کو تواتر کا درجہ حاصل ہو۔ جس کے ماننے کے لئے خدا اور رسول کا حکم ہو اور جس عقیدہ پر تمام مجددین مسلمہ قادیانی فوت ہوئے ہوں۔ وہ تہمت کیسے ہوسکتا ہے؟