کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 23 ( مسیحؑ کا جسم کے ساتھ آسمان پر جانا)
۲۳… ’’یہ عقیدہ کہ مسیح جسم کے ساتھ آسمان پر چلاگیا تھا۔ قرآن شریف اور احادیث صحیحہ سے ہرگز ثابت نہیں ہوتا۔ صرف بیہودہ اور بے اصل اور متناقض روایات پر ان کی بنیاد معلوم ہوتی ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۲۶۸، خزائن ج۳ ص۲۳۵)
ابوعبیدہ: صریح جھوٹ! قادیانی ہماری پیش کردہ آیات اور احادیث کو (نعوذ باﷲ) بیہودہ، بے اصل اور متناقض ثابت کریں۔ ورنہ مرزاقادیانی کا جھوٹ تسلیم کر لیں۔ (دوسری بات آسان ہے) نیز اگر یہ عقیدہ ایسا ہی تھا تو مرزاقادیانی مجدد ہونے کے ۱۲سال بعد تک خود اسی عقیدہ پر کیوں قائم رہے؟