• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 43 ( امام مجددالف ثانی پر جھوٹا بہتان)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 43 ( امام مجددالف ثانی پر جھوٹا بہتان)

۴۳… ’’مجدد الف ثانی صاحبؒ اپنے مکتوبات کی جلد ثانی مکتوب۵۵ میں لکھتے ہیں کہ مسیح موعود جب دنیا میں آئے گا تو علماء وقت کے بمقابل اس کے آمادہ مخالفت کے ہو جائیں گے۔‘‘

(ازالہ اوہام ص۵۴۵، خزائن ج۳ ص۳۹۳)
پھر (ص۲۴۰) پر لکھتے ہیں کہ: ’’مجدد ثانی نے ٹھیک لکھا ہے کہ جب مسیح آئے گا تو تمام مولوی ان کی مخالفت پر آمادہ ہو جائیں گے اور خیال کریں گے کہ اہل الرای ہے اور اجماع کو ترک کرتا ہے اور کتاب اﷲ کے معنی الٹاتا ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۵۸۰، خزائن ج۳ ص۴۱۳)
ابوعبیدہ: ہذا بہتان عظیم جو قادیانی یہ لفظ یا مضمون مجدد صاحب کی کتاب سے دکھا سکے۔ ہم سے انعام حاصل کرے۔ ان کی عبارت میں لکھا ہے۔ ’’عجب نہیں کہ علمائے ظاہر‘‘ ان الفاظ کو مرزاقادیانی ہضم ہی کر گئے ہیں۔ جن کی موجودگی میں معنوں میں زمین اور آسمان کا فرق ہو جاتا ہے۔
 
Top