• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کیا عیسیٰ علیہ اسلام کے لئے ’رجوع‘ کا لفظ نہیں آیا ۔ ؟

مرتضیٰ مہر

رکن ختم نبوت فورم
مرزا غلام قادیانی کے تین جھوٹ

حضرت مسیحؑ کی آمد کے واسطے جو لفظ آیا ہے وہ نزول ہے اور رجوع نہیں ہے ۔ اوّل تو واپس آنے والے کی نسبت جو لفظ آتا ہے وہ رجوع ہے ۔ اور رجوع کا لفظ حضرت عیسیٰ ؑ کی نسبت کہیں نہیں بولا گیا ۔ دوم نزول کے معنے آسمان سے آنے کے نہیں ہیں ۔ (ملفوظات ج اوّل ص5)

اس تحریر میں مرزا غلام قادیانی نے تین عدد جھوٹ بولے ہیں پہلا جھوٹ یہ کہ حضرت عیسیٰ ؑ کے لئے صرف نزول کا لفظ آیا ہے رجوع کا نہیں ۔دوسرا جھوٹ یہ کہ رجوع کا لفظ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کی نسبت کہیں نہیں بولا گیا ۔تیسرا جھوٹ یہ کہ نزول کے معنی آسمان سے آنے کے نہیں ہیں ۔ میں ترتیب وار ان دونوں جھوٹوں کا پول کھولوں گا ۔

1۔ کیا رجوع کا لفظ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کی نسبت کہیں نہیں بولا گیا ؟اور کیا حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے لئے صرف نزول کا لفظ آیا ہے؟
1۔’’ قال رسول اللہ ﷺ للیہود ان عیسیٰ لم یمت وانہ راجع الیکم قبل یوم القلیمۃ ‘‘’’فرمایا رسول اللہ ﷺ نے کہ بے شک عیسیٰ علیہ اسلام ابھی تک نہیں مرے اور وہ قیامت سے پہلے واپس لوٹ کر آئیں گے ۔‘‘(درمنثور ج 1ص36،تفسیر ابن کثیر ج 1ص322)
2۔’’ وانہ رفع بجسدہ وانہ حی الان وسیرجع الی الدنیا فیکون فیھا ملکا ثم یموت کما یموت الناس ‘‘تحقیق مسیح علیہ اسلام مع جسم کے آسمان پر اُٹھائے گئے اور بلا ریب وہ اس وقت زندہ موجود ہیں ۔عنقریب دنیا کی طرف لوٹ آئیں گے اور شاہانہ زندگی بسر کریں گے ۔ پھر دیگر انسانوں کی طرح فوت ہو جائیں گے ۔
(طبقاتِ کبریٰ ج 1ص36)
3۔’’ عن الحسن قال قال رسول اللہ ﷺ للیھود ان عیسیٰ لم یمت وانہ راجع الیکم قبل یوم القلیمۃ ‘‘رسول اللہ ﷺ نے یہود سے فرمایا کہ عیسیٰ علیہ اسلام ابھی فوت نہیں ہوئے اور تحقیق وہ قبل قیامت تمہاری طرف لوٹنے والے ہیں ۔(تفسیر ابن جریر ج 3ص289)

چار حوالے آپ کے سامنے ہیں جہاں حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے لئے لفظ راجع آیا ہے پھر نہ جانے کیوں مرزا جی نے یہ کذب بیانی کی کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے لئے کہیں بھی راجع (رجوع) کا لفظ نہیں آیا ؟

تیسراجھوٹ مرزا کا یہ ہے کہ نزول کا معنی آسمان سے آنے کے نہیں ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں مرزا کی ہی زبانی نزول کے معنی آسمان سے آنے کے ۔
1۔صحیح مسلم کی حدیث میں یہ لفظ موجود ہے کہ حضرت مسیح جب آسمان سے اُترینگے تو اُن کا لباس زردرنگ کا ہوگا۔(ازالہ اوہام ص81خزائن ج 3ص142)
میں اسے مرزا غلام قادیانی کا جھوٹ نہیں بلکہ یلش کا جھوٹ سمجھتا ہوں کیونکہ مرزا کے اندر وہی بولتا تھا جیسا کہ ان حوالہ جات سے ظاہر ہے ۔
1۔ جب میں کسی کتاب کا مضمون لکھنے بیٹھتا ہوں اور قلم اُٹھاتا ہوں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا کوئی اندر سے بول رہا ہے ۔
(ملفوظات ج 5ص374اوّلڈ ایڈیشن)
2۔ ’’ وما ینطق عن الھوی ان ھو الا وحی یوحی ‘‘اور یہ مرزا اپنی طرف سے نہیں بولتا یہ جو کچھ کہتا ہے وہ اس کی جانب وحی ہوتی ہے ۔
(اربعین نمبر3ص36،خزائن ج 17ص426)
3۔ خدا نے فرمایا کہ جو کچھ مرزا قادیانی کی زبان سے جاری ہو وہ میری زبان سے ہے ۔
(حقیقت الوحی ص 16،خزائن ج 22ص18)

موصوف کہنا چاہتا ہے کہ مرزائیوں کی فرمائشیں ہوبہو یہودیوں والی ہیں کہ فلاں چیز فلاں شرط کے ساتھ ہو گی تو پھر مانیں گے ورنہ نہیں ۔اگر حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے لئے رجوع کا لفظ نہ بھی ہوتا تب بھی حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کی حیات ثابت تھی کیونکہ حضرت محمد ﷺ نے حلف اُٹھا کر اُن کے آنے کی خبر دی ہے اور مرزا کہتا ہے قسم میں تاویل نہیں ہوتی ۔
 
Top