گیارھویں دلیل: غزوہ احدسے ختم نبوت پر استدلال، نبی کریم ﷺ ہی کی اتباع کا حکم
جنگ احد کے دن نبی کریمﷺ کی شہادت کی جھوٹی خبر پھیلی تومنافق کہنے لگے{ قُتِلَ مُحَمَّدٌ فَالْحَقُوْا بِدِیْنِکُمُ الْاَوَّلِ } (محمد ﷺ شہید ہوگئے اس لئے اپنے پہلے دین یعنی کفروشرک کو اختیار کرلو) (زاد المسیر ج۱ص۴۶۹) اس پر یہ آیت نازل ہوئی’’ وَمَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِ الرُّسُلُ أَفَائِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلیٰ أَعْقَابِکُمْ وَمَنْ یَنْقَلِبْ عَلٰی عَقِبَیْہِ فَلَنْ یَضُرَّ اللّٰہَ شَیْئًا وَّسَیَجْزِی اللّٰہُ الشّٰکِرِیْنَ ‘‘(آل عمران آیت۱۴۴) ترجمہ: ’’ اور محمد تو رسول ہی ہیں تحقیق ان سے پہلے بہت سے رسول ہوگزرے کیا پھر اگروہ فوت ہوجائیں یا شہید کردیئے جائیں تو تم لوگ اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے اور جو کوئی اپنی ایڑیوں کے بل پھرجائے تو اللہ کو کوئی نقصان نہیں دے سکتا اور اللہ تعالیٰ عنقریب شکر کرنے والوں کوصلہ عطاکرے گا‘‘اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو نبی ﷺ کے دین کو مضبوطی سے پکڑنے کا تاکیدی حکم دیا مستقبل میں کسی نئے نبی کے آنے کی اطلاع نہ دی معلوم ہوا آپ آخری نبی ہیں۔
یَارَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا
عَلیٰ حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمٖ
عَلیٰ حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمٖ