• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

47تا50 اقوال:1901ء عدالت میں بیان حلفی، مرزا کی نکاح کے لیے دعائیں،نکاح نہ ہوا تومرزا ہر ایک سے بدتر

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
1901ء عدالت میں بیان حلفی، مرزا کی نکاح کے لیے دعائیں،نکاح نہ ہوا تومرزا ہر ایک سے بدتر

ابوعبیدہ: مرزاقادیانی! آپ نے غلطی کی۔ ایسے موقعہ پر جب کہ عزت اور بے عزتی بلکہ صداقت اور بطالت کا سوال درپیش ہو۔ آپ نے بے جا کنجوسی کی۔ روپے کو ایسے موقعہ پر پانی کی طرح بہا دینا چاہئے تھا۔ غالباً آپ کی بے جا کفایت شعاری نے کام خراب کر دیا تھا۔ چونکہ آپ نے ابھی تک دامن امید کو ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ کیا آپ نے ۱۹۰۱ء میں اس عورت کے متعلق عدالت میں کوئی حلفی بیان دیا تھا؟
مرزاقادیانی: ہاں صاحب! مندرجہ ذیل بیان میں نے عدالت میں حلفی دیا تھا اور ہمارے اخبار الحکم قادیان مورخہ ۱۰؍اگست ۱۹۰۱ء میں شائع بھی ہوگیا تھا۔
قول:۴۷… ’’یہ سچ ہے کہ محمدی بیگم میرے ساتھ بیاہی نہیں گئی۔ مگر میرے ساتھ اس کا بیاہ ضرور ہوگا۔ جیسا کہ پیش گوئی میں درج ہے اور وہ سلطان محمد سے بیاہی گئی۔ جیسا کہ پیش گوئی میں تھا۔ (پھر آپ نے پیش گوئی کے اس جزو کی مخالفت کیوں کی۔ یعنی سلطان محمد کے نکاح کرانے والوں کو عذاب کا مستحق قرار دیا۔ بیوی کو چھوڑ دیا۔ بیٹا عاق کر دیا۔ ابوعبیدہ) عورت اب تک زندہ ہے۔ میرے نکاح میں وہ عورت ضرور آئے گی۔ امید کیسی یقین کامل ہے۔ یہ خدا کی باتیں ہیں۔ ٹلتی نہیں ہوکر رہیں گی۔‘‘ (یہ تو ٹل گئیں۔ آپ کے نکاح کو خدا نے فسخ کر دیا۔ دیکھو قول نمبر۵۵۔ ابوعبیدہ)
(منظور الٰہی ص۲۴۵)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی! اس پیش گوئی کی عظمت تو اسی سے ظاہر ہے کہ یہ تقدیر مبرم ہے۔ تاہم اس کے متعلق آپ نے کوئی دعا کی ہو تو وہ بھی فرمادیجئے۔
مرزاقادیانی: ماسٹر صاحب! یہ دعا ضرور کرتا رہا ہوں۔
قول:۴۸… ’’میں دعا کرتا ہوں کہ اے خدائے قادر وعلیم! اگر احمد بیگ کی دختر کلاں (محمدی بیگم) کا آخر اس عاجز کے نکاح میں آنا تیری طرف سے ہے تو ان کو ایسے طور سے ظاہر فرما جو خلق اﷲ پر حجت ہو اور کور باطن حاسدوں کا منہ بند ہو جائے اور اگر اے خداوندا یہی پیش گوئی تیری طرف سے نہیں ہے تو مجھے نامرادی اور ذلت کے ساتھ ہلاک کر۔ اگر میں تیری نظر میں مردود اور ملعون اور دجال ہی ہوں۔ جیسا کہ مخالفوں نے سمجھا ہے۔‘‘
(تبلیغ رسالت ج۳ ص۱۸۶، مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۱۱۶)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی! آپ تو بڑے مخلص معلوم ہوتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مرزاسلطان محمد آف پٹی نے آپ کی موجودگی میں ضرور ہلاک ہوجانا تھا اور اس طرح آپ کے نکاح کے لئے محمدی بیگم کو بیوہ کر دینا تھا۔ مگر میرا خیال ہے کہ آپ بوڑھے ہوچکے ہیں اور وہ ابھی تک دندناتا پھرتا ہے۔ اس کا آپ سے پہلے مرنا طبعاً قرین قیاس نہیں۔ آپ کا کیا خیال ہے اور اگر وہ آپ سے پہلے نہ مرا تو پھر تو کوئی جواب اور تاویل نہ چل سکے گی۔
مرزاقادیانی! واقعی ٹھیک ہے۔ سنئے!
قول:۴۹… ’’میں باربار کہتا ہوں کہ نفس پیش گوئی داماد احمد بیگ کی (موت کی) تقدیر مبرم ہے۔ اس کی انتظار کرو۔ اگر میں جھوٹا ہوں تو یہ پیش گوئی پوری نہیں ہوگی۔ (یعنی سلطان محمد میری زندگی میں فوت نہیں ہوگا اور محمدی بیگم میرے نکاح میں نہیں آئے گی۔ ناقل) اور میری موت آجائے گی۔‘‘
(انجام آتھم ص۳۱ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۳۱ حاشیہ)
قول:۵۰… ’’یاد رکھو کہ اس پیش گوئی کی دوسری جزو پوری نہ ہوئی (یعنی مرزاسلطان محمد آف پٹی نہ مرا اور میرے لئے محمدی کو بیوہ نہ کر گیا۔ ناقل) تو میں ہر ایک بد سے بدتر ٹھہروں گا۔ اے احمقو! یہ انسان کا افتراء نہیں ہے۔ یہ کسی خبیث مفتری کا کاروبار نہیں۔ یقینا سمجھو کہ یہ خدا کا سچا وعدہ ہے۔ وہی خدا جس کی باتیں نہیں ٹلتیں۔‘‘
(ضمیمہ انجام آتھم ص۵۴، خزائن ج۱۱ ص۳۳۸)
 
Top