• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

حدیث لا نبی بعدی اور مرزا قادیانی

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
حدیث لا نبی بعدی اور مرزا قادیانی

تحریر
محمد اسامہ حفیظ

سب سے پہلے ہم دیکھتے ہیں کہ مرزا قادیانی نے حدیث لا نبی بعدی کے بارے میں کیا کہا ہے ، اگر ہم مرزا قادیانی ہی کی عبارات سے یہ ثابت کر دیں کہ حدیث لا نبی بعدی کا وہی معنی ہے جو مسلمان لیتے ہیں تو قادیانی حضرات کی ساری کوششیں جو وہ حدیث کے معنی کو بگاڑنے کے لئے کرتے ہیں ضائع ہو جائیں گی۔
 

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
عبارت نمبر 1
مرزا قادیانی لکھتا ہے
”حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے میرے بعد کوئی نبی نہیں اور یہ کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کا نام خاتم النبیین رکھا۔تو پھر ان کے بعد نبی کہاں سے ظاہر ہو گا۔“
(تحفہ بغداد اردو ترجمہ صفحہ 70 ، خزائن جلد 7 صفحہ 34)

عبارت سے واضح ہوتا ہے حدیث لا نبی بعدی کا معنی ہے ”میرے بعد کوئی نبی نہیں “ اور حدیث لا نبی بعدی کے ہوتے ہوئے کوئی نبی ظاہر نہیں ہو سکتا ۔
 

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم

عبارت نمبر 2

مرزا لکھتا ہے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے طالبوں کے لیے بیان واضح سے اس کی تفسیر یہ کی ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے اور اگر ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی نبی کا ظہور جائز رکھیں تو یہ لازم آتا ہے کہ وحی نبوت کے دراوزہ کا انفتاح بھی بند ہونے کے بعد جائز خیال کریں اور یہ باطل ہے ۔
( حمامۃ البشریٰ اردو ترجمہ صفحہ 81 ، خزائن جلد 7 صفحہ 200)
عبارت سے ثابت ہوتا ہے
لا نبی بعدی کا معنی میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے ۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی نبی کے ظہور کو ماننے سے وحی نبوت کو جاری ماننا پڑے گا جو مرزا قادیانی کے نزدیک بھی باطل ہے ۔
 

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
عبارت نمبر 3
مرزا کہتا ہے
حدیث لا نبی بعدی ایسی مشہور تھی کہ کسی کو اس کی صحت میں کلام نہ تھا ۔ ( کتاب البریہ ، خزائن جلد 13 صفحہ 217 )
عبارت سے واضح ہے حدیث لا نبی بعدی صحیح ہے ۔
عبارت نمبر 4
مرزا کہتا ہے
اور ایسا ہی یہ حدیث بھی کہ لا نبی بعدی ۔ یہ کیونکر جائز ہو سکتا ہے کہ باوجود یکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں پھر کسی وقت دوسرا نبی آ جائے اور وحی نبوت شروع ہو جائے ۔
( ایام الصلح ، خزائن جلد 14 صفحہ 279 )
عبارت سے ثابت ہوتا ہے
حدیث لا نبی بعدی کے ہوتے ہوئے یہ جائز نہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی وقت میں کوئی دوسرا نبی آ جائے۔
وحی نبوت جو بند ہے دوبارہ شروع ہو جائے ۔
 

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
عبارت نمبر 5
مرزا قادیانی لکھتا ہے
اور حدیث لا نبی بَعْدِی میں بھی نفی عام ہے ۔ پس یہ کس قدر جرات اور دلیری اور گستاخی ہے کہ خیالات رکیکہ کی پیروی کر کے نصوص صریحہ قرآن کو عمدا چھوڑ دیا جائے اور خاتم الانبیاء کے بعد ایک نبی کا آنا مان لیا جائے اور بعد اس کے جو وحی نبوت منقطع ہو چکی تھی پھر سلسلہ وحی نبوت کا جاری کر دیا جائے۔
( ایام الصلح ، خزائن جلد 14 صفحہ 393 )
عبارت سے ثابت ہوتا ہے
حدیث لا نبی بعدی میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہر قسم کی نبوت کی نفی کی گئی ہے ۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی نبی کا آنا ماننا نصوص کا انکار ہے ۔
عبارت نمبر 6
مرزا قادیانی لکھتا ہے
ایسا ہی آپ نے لانبی بعدی کہہ کر کسی نئے نبی یا دوبارہ آنے والے نبی کا قطعاً دروازہ بند کر دیا۔ ( ایام الصلح ، خزائن جلد 14 صفحہ 400 )
عبارت سے واضح ہے حدیث لا نبی بعدی کے بعد نہ کوئی نیا نبی آ سکتا ہے نہ پرانا ۔
 

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
ان عبارات سے پتہ چلتا ہے کہ
1۔ حدیث لا نبی بعدی صحیح ہے
2۔ مشہور ہے
3۔ حدیث کا معنی ہے ”میرے بعد کوئی نبی نہیں “
4۔ حدیث میں ”لا“ نفی عام کے لیے ہے
5۔ حدیث سے ہر قسم کی نبوت بند ہو گئی ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نہ نیا نبی آ سکتا ہے نہ پرانا ۔
6۔ حدیث لا نبی بعدی کے ہوتے ہوئے یہ جائز نہیں کہ کوئی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبی آ جائے۔
7۔ حدیث لا نبی بعدی کے بعد کسی نبی کے آنے کا عقیدہ رکھنا نص کا انکار ہے۔
8۔ حدیث لا نبی بعدی کے بعد کسی نبی کا ظہور ماننا وحی نبوت کو جو بند ہو چکی ہے جاری ماننے کے برابر ہے جو باطل ہے ۔
 

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
مرزا قادیانی کی ان عبارات کے ہوتے ہوئے قادیانی حضرات کا حدیث لا نبی بعدی کے معنی میں تحریر کرنے کی کوشش کرنا ،صوفیاء کی عبارات کو قطع و برید سے پیش کرنا یا اکابرین امت کی طرف جھوٹ منسوب کرنا فضول ہے کیونکہ قادیانی حضرات جو عبارت ہمارے خلاف پیش کریں گے وہ ان کے مرزا غلام احمد قادیانی کے خلاف پہلے ہو گی ہمارے خلاف بعد میں ، قادیانی حضرات کو مرزا قادیانی کا دفاع پہلے کرنا پڑا گا ،
 

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
یعنی جب قادیانی حضرات کسی بزرگ کا نام لے کر یہ کہیں گے کہ ” فلاں بزرگ کہتا ہے حدیث لا نبی بعدی میں لا نفی عام کے لیے نہیں ہے بلکہ صرف تشریعی نبوت کے لیے ہے “ تو ہم کہیں گے کہ ” تمہارے مرزا قادیانی نے تو کہا ہے حدیث لا نبی بعدی میں لا نفی عام کے لیے ہے ، اب تم بتاؤ سچا کون ہے، مرزا یا یہ بزرگ “
اس لیے قادیانی حضرات زرا سوچ سمجھ کر بزرگوں کا نام لیں۔
 
Top