• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کیا مرزا کا دعویٰ صرف ظلی یعنی غیر حقیقی نبوت کا تھا ؟

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
ایک قادیانی دھوکہ اور اس کا جواب

تحریر
محمد اسامہ حفیظ

قادیانی حضرات کی جانب سے ایک دھوکہ جو مسلمانوں کو دیا جاتا ہے وہ یہ بھی ہے کہ مرزا قادیانی نے حقیقی نبوت کا دعویٰ نہیں کیا بلکہ صرف ظلی نبوت کا دعویٰ کیا ہے اور وہ بھی روحانیت کے زیر اثر کیا ہے ،
اس دھوکہ کا جواب یہ ہے کہ مرزا قادیانی کوئی روحانی شخصیت نہیں تھا اس کا کردار ہمارے سامنے ہے، ایک شرابی ، زانی ، بے نمازی ، گالی باز ، جھوٹا شخص تھا ، ( اس اجمال کی تفصیل احتساب قادیانیت جلد 14 میں کتاب ، کذبات مرزا ، مغلظات مرزا میں یا کتاب قادیانی شبہات جلد 3 ، کردار مرزا ، وغیرہ میں دیکھ سکتے ہیں )
دوسری بات مرزا قادیانی کے نزدیک صوفیاء کا طریقہ اسلام مخالف طریقہ تھا اور بقول مرزا اس سے بندہ دین سے دور ہو جاتا ہے وغیرہ
اس لیے مرزا کے دعویٰ جات کو صوفیاء یا تصوف کے کھاتے ڈالنا درست نہیں ہے ۔
 

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
اس عنوان کے تحت پہلے بھی کچھ لکھا تھا اسی کو دوبارہ نقل کر دیتا ہوں ، ملاحظہ فرمائیں
آج کل قادیانی حضرات کی جانب سے لوگوں کو ایک اور دھوکہ دیا جا رہا ہے کہ مرزا قادیانی کا دعویٰ نبوت اصل میں کوئی الگ چیز نہیں ہے بلکہ مرزا کا دعویٰ صوفیاء اکرام کی ظل ، فنافی الشیخ ، فنافی الرسول وغیرہ تعلیمات کی عملی تصویر ہے وغیرہ
یہ بات تو واضح ہے کہ قادیانی حضرات کی اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے ، صوفیاء میں سے کسی نے مرزا قادیانی جیسا دعویٰ نہیں کیا نہ ہی ان کی یہ تعلیمات ہیں ، اس اجمال کی تفصیل کسی اور جگہ کریں گے پہلے قادیانی حضرات کو جواب عرض کر لیں۔
جواباً عرض ہے کہ مرزا صاحب قادیانی نے اپنے ملفوظات میں واضح طور پر کہا ہے کہ صوفیاء وغیرہ کے نکالے ہوئے طریقے انسان کو سیدھی راہ سے بھٹکا دیتے ہیں ، اور ان کی یہ تعلیمات گویا نئی شریعت ہیں ۔ عبارت ملاحظہ فرمائیں
”ہمارا صرف ایک ہی رسول ہے۔ اور صرف ایک ہی قرآن شریف اس رسول پر نازل ہوا ہے جس کی تابعداری سے ہم خدا کو پاسکتے ہیں۔ آج کل فقراء کے نکالے ہوئے طریقے اور گدی نشینوں اور سجادہ نشینوں کی سیفیاں اور دعائیں اور درود اور وظائف یہ سب انسان کو مستقیم راہ سے بھٹکانے کا آلہ ہیں۔ ان لوگوں نے آنحضرت صلی الله وسلم کے خاتم الانبیاء ہونے کی مہر کو توڑنا چاہا گویا اپنی الگ ایک شریعت بنالی ہے“۔
( ملفوظات جلد 3 صفحه 103)
WhatsApp%20Image%202023-05-03%20at%203.40.43%20PM.jpeg

اسی لیے قادیانی حضرات صوفیاء وغیرہ کی تعلیمات اور تصوف کی اصطلاحات کو مرزا قادیانی کے دعویٰ نبوت کے ثبوت میں نہیں پیش کر سکتے کیونکہ مرزا قادیانی کے نزدیک یہ گویا نئی شریعت ہے ، اگر اب بھی قادیانی مرزا قادیانی کے دعویٰ نبوت کو صوفیاء کی عبارات سے ثابت کریں تو یہ واضح ہو جائے گا کہ مرزا نے نئی شریعت کا دعویٰ بھی کیا تھا ۔
 

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
اب چلتے ہیں قادیانی دھوکے کے اس حصے کی طرف جس میں یہ کہا گیا ہے کہ مرزا قادیانی کا دعویٰ حقیقت نبوت کا نہیں بلکہ ظلی نبوت کا ہے ،
یعنی قادیانی یہ دھوکہ دے رہے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے جتنے انبیاء کرام علیہم السلام تھے وہ حقیقی نبی تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مرزا قادیانی جو معاذاللہ نبی بنا ہے یہ حقیقی نبی نہیں بلکہ ظلی نبی ہے ۔
تو جواباً عرض ہے کہ قادیانی حضرات کے نزدیک ظلی نبوت ہی حقیقی نبوت ہوتی ہے ، تمام انبیاء کرام علیہم السلام سب ظلی نبی ہی تھے ، یہ بات مرزا قادیانی نے اپنے ملفوظات میں لکھی ہے ، وہ کہتا ہے
”پہلے تمام انبیا ظل تھے نبی کریم کے خاص خاص صفات میں اور اب ہم (یعنی مرزا قادیانی)ان تمام صفات میں نبی کریم کے ظل ہیں۔“ ( ملفوظات جلد 2 صفحہ 201)
WhatsApp%20Image%202023-05-03%20at%203.40.42%20PM.jpeg

ثابت ہو قادیانی حضرات کا یہ کہنا کہ مرزا قادیانی نے غیر حقیقی صرف ظلی نبوت کا دعویٰ صوفیاء کی تعلیم کو دیکھتے ہوئے روحانیت کے زیر اثر کیا ہے محض جھوٹ اور دھوکہ ہے ۔
 

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
اس عبارت سے تو پتا چلا ہے کہ مرزا قادیانی کا دعویٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے انبیاء کرام علیہم السلام سے بڑھ کر حقیقی نبی ہونے کا ہے ، کیونکہ باقی انبیاء تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ظل تھے کسی ایک صفت میں اور اسی وجہ سے وہ حقیقی نبی بھی بنے مگر بقول مرزا وہ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ظل ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام صفات میں ،مطلب وہ باقی تمام انبیاء کرام علیہم السلام سے بڑا حقیقی نبی ہے۔ معاذاللہ
دوسری بات اس نے خد صاحب شریعت نبی ہونے کا دعویٰ بھی کر رکھا ہے، وہ کہتا ہے
”ماسوا اس کے یہ بھی تو سمجھو کہ شریعت کیا چیز ہے جس نے اپنی وحی کے ذریعہ سے چند امر اور نہی بیان کئے اور اپنی امت کے لئے ایک قانون مقرر کیا وہی صاحب الشریعت ہو گیا۔ پس اس تعریف کے رو سے بھی ہمارے مخالف ملزم ہیں کیونکہ میری وحی میں امر بھی ہیں اور نہی بھی“۔
(اربعین نمبر4 ، روحانی خزائن جلد17 صفحہ 435)
WhatsApp%20Image%202023-05-03%20at%203.40.44%20PM.jpeg

وہ کہتا ہے شریعت امر اور نہی کا نام ہے اور میری وحی میں امر بھی ہے اور نہی بھی ثابت ہوا میں صاحب شریعت نبی ہوں ۔ معاذاللہ
اس لیے مسلمانوں کا چاہیے کہ وہ قادیانی حضرات کے اس دھوکے میں نہ آئیں ، مرزا قادیانی ایک جھوٹا مدعی نبوت تھا اس کے اس جرم کو کم کرنے کی کوشش نہ کریں ۔
 
Top