• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

آیت خاتم النبیین پر قادیانی اعتراضات (اعتراض نمبر۱۹:ذالک بان لم یکن)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
آیت خاتم النبیین پر قادیانی اعتراضات (اعتراض نمبر۱۹:ذالک بان لم یکن)
قادیانی: ’’ ذالک بان لم یکن علی قوم حتی یغیروا مابانفسھم ۰ انفال ۵۳‘‘یعنی اﷲ تعالیٰ جس قوم پر کوئی نعمت کرتا ہے تو اس سے وہ نعمت دور نہیں کرتا۔جب تک کہ وہ قوم اپنے حالات کو نہ بدلے۔ اگر اس امت پر خدا نے نبوت کی نعمت بند کردی ہے تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ یہ امت بدکار ہوگئی ہے۔
جواب :اس آیت میں نعمت نبوت کا ذکر نہیں ہے۔ بلکہ دیگر دنیوی نعمت کا ذکر ہے۔ جو آیت کے سیاق وسباق سے معلوم ہوسکتا ہے۔ اس آیت کے پہلے بھی اور بعد میں بھی فرعون وغیرہ کا ذکر ہے کہ خدا تعالیٰ نے ان کوکئی نعمتیں بخشی تھیں۔ لیکن انہوں نے نافرمانی کی تو خدا تعالیٰ نے ان پر تباہی ڈالی۔کہاں نبوت اور کہاں دنیا کی نعمتیں خوشحالی وحکومت وغیرہ۔

نبوت ایک نعمت

قادیانی: نبوت بھی ایک نعمت ہے۔امت محمدیہ ﷺ اس سے کیوں محروم ہوگئی ہے؟۔
جواب۱:نبوت تشریعی اور نزول کتاب بھی اس سے بڑھ کر نعمت ہے۔ کیاآپ ﷺ کے بعد کوئی نئی کتاب یا نئی شریعت نازل ہوسکتی ہے؟۔ نہیں تو پھروہی اعترض لازم آیا کہ آنحضرت ﷺ کی تشریف آوری کے بعد دنیافیض شریعت سے محروم کردی گئی کیونکہ جس طرح انبیاء آتے رہے اس طرح شریعت بھی وقتاً فوقتاًنازل ہوتی رہی۔ اور یہ بات یاد رکھنی چاہئیے کہ انعام شریعت بہ نسبت انعام نبوت کے بہت بڑا ہے۔

؎ الزام ان کو دیتے تھے قصور اپنا نکل آیا
الغرض نزول کتاب‘ ونبوت تشریعی بھی ایک بڑی نعمت ہے۔ جب یہ نعمت بوجودبند ہونے کے امت میں نقص پیدا نہیں کرتی اس طرح اگر مطلق نبوت نعمت ہو تو اس کے ختم ہونے کی صورت میں بھی کوئی نقص لازم نہیں آئے گا۔ کیونکہ نعمت اپنے وقت میں نعمت ہوتی ہے۔ مگر غیر وقت میں نعمت نہیں ہوتی۔جیسے بارش اﷲ تعالیٰ کی نعمت ہے مگر یہی بارش دوسرے وقت زحمت وعذاب ہوجاتی ہے۔
جواب۲:ہم تو اس چیز کے قائل ہیں کہ وہ نعمت پورے کمال کے ساتھ انسانوں کے پاس پہنچادی گئی۔ ہم نعمت سے محروم نہیں ہیں بلکہ وہ اچھی صورت میں ہمارے پاس ہے۔ جس طرح سورج کے نکلنے سے کسی چراغ کی ضرورت نہیں رہتی اس طرح آنحضرت ﷺ کی تشریف آوری کے بعد کسی نبی کی ضرورت نہیں ہے۔ چنانچہ قرآن مجید میں شجرہ طیبہ (اسلام) کے متعلق ہے کہ :’’ تؤتی اکلھا کل حین ۰‘‘شجرہ اسلام قیامت تک ثمر بار اور فیضان رساں رہے گا۔ اس کافیضان قیامت تک منقطع نہیں ہوسکتا۔نیز اگر نبوت نعمت ہی ہے تو مرزا کے بعد بھی اس نعمت کے مظاہروجود پذیر ہونے چاہئیے ۔ وہ کیونکر بند ہوگئے؟۔
 
Top