• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

آیت خاتم النبیین پر قادیانی اعتراضات (اعتراض نمبر۲۳:یتلوہ شاھد منہ)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
آیت خاتم النبیین پر قادیانی اعتراضات (اعتراض نمبر۲۳:یتلوہ شاھد منہ)
قادیانی:’’ یتلوہ شاھدمنہ ۰ھود ۱۷‘‘اس آیت کی تفسیر میں کہتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کی صداقت کو ثابت کرنے کے لئے ایک نبی شاہد کی ضرورت ہے۔ چنانچہ لکھتے ہیں : ’’ اس کی صداقت کو ثابت کرنے کے لئے جب اتنا عرصہ گزر جائے گا کہ پہلے دلائل قصوں کے رنگ میں رہ جائیں تو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک نیا گواہ آجائے گا۔۔۔۔۔ اس جگہ خصوصیت کے ساتھ مسیح موعود (مرزا غلام احمد قادیانی )کا ذکر ہے۔‘‘(تفسیر کبیر ص ۱۶۶ ج ۳)
جواب۱: قادیانیوں کا یہ کہنا کہ :’’ ہر ایک نبی کی شہادت نبی ہی دیتا چلا آیا ہے ۔‘‘ یہ ایک گھر کا بنایا ہوا قاعدہ ہے جس پر کوئی نص قرآنی یا حدیث دلالت نہیں کرتی۔ اور اگر یہ صحیح ہے تو اس سے لازم آتا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام جب آسمان سے نازل ہوں گے تو پھر ان کے بعد ان کی تصدیق کے لئے کوئی اور نبی آئے۔ کیونکہ کیا معلوم کہ وہ درحقیقت عیسیٰ ہے یا نہیں؟۔ پھر اس نبی کی تصدیق کے لئے کوئی اور نبی آنا چاہئیے۔ پس اس سے تسلسل لازم آئے گا۔ اور وہ باطل ہے۔
جواب۲:پھر سوچو کہ کیا مسلمان کا یہ عقیدہ ہوسکتا ہے کہ جب تک مرزا قادیانی نبی نہ مانا جائے اس وقت تک آنحضرت ﷺ کی نبوت مشکوک ومشتبہ ہے اور مرزا کی گواہی کی محتاج ہے۔ اور فرض کریں کہ مرزا نہ آتا اور گواہی نہ دیتا تو آنحضرت ﷺ کی نبوت ہی شکی اور فرضی رہتی۔ نعوذ باﷲ من ھذہ الخرافات ۔ یہ کس قدر بے ہودہ خیال ہے اور ہزار افسوس ہے ان قادیانیوں کے ایمان پر جن کے نزدیک ہمارے نبی ﷺ کی نبوت ثابت نہیں ہوئی۔ بلکہ جب مرزا غلام احمد قادیانی نے نبی بن کر گواہی دی تو ثابت ہوگئی۔
جواب۳:دراصل اس آیت میں یہ بتانا مقصود ہے کہ مومن کے ہاتھ میں صرف ایک بینہ یعنی کتاب یا روشنی ہی نہیں ہوتی بلکہ اس کے لئے ایک کامل نمونہ بھی موجود ہے۔ جو اس بینہ پر عمل کرکے اس کے راستہ کو بالکل صاف کردیتا اور ان میں بھی اس کتاب پر عمل کرنے کی طاقت پیدا کردیتا ہے۔ اور اسی طرح کتابوں کا نازل کرنا اور انبیاء کو ان کتابوں کی عملی تعلیم کا نمونہ بنانا یہ اﷲ تعالیٰ کی قدیم سے سنت رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آگے جن انبیاء کا ذکر آتا ہے وہ سب اپنی امتوں سے یہی خطاب کرتے ہیں کہ وہ اپنے رب کی طرف سے ایک بینہ پر ہیں۔ کیونکہ ہر نبی کی وحی اس کے حق میں بینہ ہی ہے۔ مگر اس میں ایک دوسری غرض یہ بھی ہے کہ یہ بینہ یعنی قرآن ایسی صاف ہے کہ اس کی شہادت حضرت موسیٰ علیہ السلام کی کتاب اور پہلی امتوں میں بھی ہے۔
جواب۴:اس آیت شریف میں :’’ یتلوہ شاھدمنہ‘‘ سے مراد رحمت عالم ﷺ کی ذات اقدس ہے۔
(۱)… ’’ وجئنابک علیٰ ھولأشہیدا۰ نساء ۴۱‘‘
(۲)… ’’ ویکون الرسول علیکم شہیدا۰ بقرہ ۱۴۳‘‘
’’ یتلوہ شاھدمنہ‘‘سرور کائنات ﷺ قرآن مجید پڑھتے تھے۔ اگر اس سے مراد معاذاﷲ مرزا ہے تو کیا غلام احمد قادیانی تک قرآن نہیں پڑھا گیا؟۔
جواب۵:اگر شاہد سے مراد مرزا غلام احمد قادیانی ہے ۔ اور یہ قرآن کی آیت کا مصداق ہے تو کیا چودہ سو سال میں اہم امر جو مدار ایمان تھا اس کا کہیں کسی زمانہ میں تذکرہ ملتا ہے؟۔ جبکہ مرزا نے خود (تذکرۃالشھادتین ص ۲۰ روحانی خزائن ص ۶۲ ج ۲۰) پر لکھا ہے کہ:
’’ مگر وہ باتیں جو مدار ایمان ہیں اور جن کے قبول کرنے اور جاننے سے ایک شخص مسلمان کہلاسکتا ہے وہ ہر زمانہ میں برابر شائع ہوتی رہیں۔‘‘
 
Top