• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

آیت خاتم النبیین پر قادیانی اعتراضات ( اعتراض نمبر۳۰:ان رحمۃ اﷲ)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
آیت خاتم النبیین پر قادیانی اعتراضات ( اعتراض نمبر۳۰:ان رحمۃ اﷲ)
قادیانی:’’ ان رحمۃ اﷲ قریب من المحسنین ۰ اعراف ۵۶‘‘ نبوت بھی ایک رحمت ہے وہ بھی نیکوں کو ملنی چاہئیے۔
جواب۱:مال ‘ دولت‘ جاہ وسطلنت‘ ایمان ‘ بارش ‘ نبوت یہ سب باری تعالیٰ کی رحمتیں ہیں۔ اس آیت میں جملہ رحمتیں مراد نہیں۔ ورنہ مال وجاہ سلطنت اکثرمحسنین خصوصاً انبیاء علیہم السلام ان رحمتوں سے خالی تھے۔ پس ثابت ہوا کہ ہر رحمت ہر ایک کے لئے ضروری نہیں۔ نہ ہر امت کے ہر فرد کے لئے۔بلکہ باری تعالیٰ کی مرضی پر ہے جب چاہیں جس کو چاہیں جتنا چاہیں جو چاہیں دے دیں۔ اور جس کی چاہیں بندش فرمادیں۔
جواب۲: ’’ وماارسلناک اﷲ رحمۃ العالمین۰‘‘ رب کریم کی اس امت کے لئے ‘تمام جہانوں کے لئے اس وقت سب سے بڑی رحمت‘ رحمت دو عالم ﷺ کی ذات اقدس ہے۔ جوشخص اب آنحضرت ﷺ کے بعد کسی اور نبوت کو تلاش کرتا ہے یا جاری مانتا ہے۔ وہ رب کریم کی سب سے بڑی نعمت (محمد عربی ﷺ) سے منہ موڑتا ہے۔ اس سے بڑھ کر بدنصیب کون ہوگا۔ جسے حضور ﷺ جیسی سراپا رحمت ربی ملے اور وہ پھر کسی اور طرف کا سوچے۔ اس کو حضور ﷺ نے یوں بیان فرمایا :
’’ انا حضکم من الانبیاء وانتم حضی من الامم۰‘‘{نبیوں میںسے میں محمد ﷺ تمہارے حصہ میں آیا ہوں اور امتوں میں سے تم (امت محمدیہ) میرے حصہ میں آئے ہو۔}
نبی کے بدلنے سے امت بدل جایا کرتی ہے۔ حضور ﷺ کے بعد جو شخص کسی اور کو نبی مانے گا وہ حضور ﷺ کی امت میں نہیں رہے گا۔ گویا وہ رب کریم کی سب سے بڑی نعمت (محمد عربی ﷺ) سے محروم ہوجائے گا۔ خود مرزا نے بھی لکھا ہے : ’’ فلا حاجۃ لنا الیٰ نبی بعد محمد۰ حمامۃ البشریٰ ص ۶۰ خزائن ص ۲۴۴ ج ۷‘‘
جواب۳: حضور ﷺ کے بعد جو شخص نبوت کا دعویٰ کرے گا وہ :’’ ان اتبع الا مااوحی الی ‘‘کے ماتحت اپنی وحی کا اتباع کا پابند ہوگا۔ وہ حضور ﷺ کی اتباع سے محروم ہوکر سب سے بڑی رحمت خداوندی سے محروم ہوجائے گا۔ اس محروم القسمت بدبخت کے لئے جو حضور ﷺ کی اتباع سے منہ موڑتا ہے تم تحریف کرکے اس کی نبوت کے لئے دلائل تلاش کرتے ہو؟ :’’تلک اذاً قسمۃ ضیضی‘‘
جواب۴: پھر جناب ! اگر نبوت رحمت ہے تو سب سے بڑی نعمت تو نبوت تشریعہ ہے تو تم کیوں اس کو بند مانتے ہو؟۔
جواب۵: اس آیت : ’’ ان رحمت اﷲ قریب من المحسنین‘‘ کے ساتھ ملحقہ اگلی آیت :’’ ھوالذی یرسل الریح بشراً بین یدی رحمۃ ‘‘ میں بارش کو رحمت کہا گیا ہے۔ بارش رحمت ہے یہ نص قرآنی ہے ۔مگر سبھی امت کا نہیں بلکہ پورے عالم کا اتفاق ہے کہ بارش والی رحمت ضرورت سے بڑھ جائے تو بجائے رحمت کے زحمت یعنی عذاب بن جاتی ہے۔ لیجئے جناب ! اس آیت شریفہ سے قادیانی لغویات کا ابطال نکل آیا۔ بارش رحمت ہے مگر جو ضرورت سے زیادہ بارش مانگے وہ عذاب خداوندی کو دعوت دیتا ہے۔ اس طرح حضور ﷺ کی نبوت کی رحمت کے ہوتے ہوئے اگر اور نبوت کی رحمت کو تلاش کرتا ہے تو بھی عذاب خدا وندی کو دعوت دیتا ہے۔
 
Top