• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

امتناع قادیانیت آرڈی نینس نے کسی کی آزادی متاثر کی ہے؟

حمزہ

رکن عملہ
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
ایک شخص اس طرح اپنا ہاتھ فضا میں لہرا رہا تھا کہ دوسرے کے کان پر زور سے لگا، تو اس نے کہا میاں! عقل رکھتے ہو کہ نہیں؟تم اس طرح ہاتھ لہرا رہے ہو۔ وہ کہنے لگا میں آزاد فضا میں سانس لے رہا ہو اور مجھے ہاتھ پھلانے کی مکمل آزادی ہے، مجھ پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا! اس پر دوسرے نے کہا کہ بجا فرماتے ہوں، آپ کو مکمل آزادی ہے لیکن! آپ کی آزادی اس حد تک ہے جہاں تک میرا کان نہیں شروع ہوتا، جہاں سے میرے کان کی حد شروع ہو جاتی ہے، وہاں آپ کی آزادی ختم!

اسی طرح انصاف کی بات یہ ہے کہ قادیانیوں کو مکمل آزادی ہے لیکن ان کی یہ آزادی وہاں تک ہے جہاں تک اسلام کی حد شروع نہیں ہوتی۔ جب ہاتھ کی آزادی کی حد سمجھ آتی ہے تو اس کو سمجھنے میں دشواری کیسی کہ ہم نے ان پر پابندی کیوں لگائی ہے۔ ہم نے ان سے یہ نہیں کہا کہ تم جس طرح عبادت کرتے ہو نہ کرو۔ ہم نے انہیں یہ کہا ہے کہ چونکہ تم کافر ہو اور اذان دیتے ہو اور اذان مسلمانوں کا شعار ہے، اذان سن کر ایک مسلمان تمھارے آ کھڑا ہوتا ہے اور نماز پڑھ لیتا ہے کیا اس کی نماز ہو جائے گی؟ اذان ہمارا شعار اور اسلام کی علامت ہے۔ چنانچہ ابوداؤد شریف،ترمذی شریف اور دوسری کتب حدیث میں یہ حدیث موجود ہے کہ
”كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا بعث جيشا أو سرية يقول لهم: إذا رأيتم مسجدا أو سمعتم مؤذنا فلا تقتلوا أحدا۔“
ترجمہ:آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنھم کو باہر جہاد کے لیے بھیجتے تھے تو ارشاد فرماتے تھے جب تم اذان سنو یا کسی بستی میں مسجد دیکھو تو اپنا ہاتھ روک لو اور ان کو قتل نہ کرو۔“

اس لئے اذان کی آواز کا اور مسجد کا ہونا یہ بستی کے مسلمان ہونے کی علامت ہے۔ تو ہم نے صرف یہ کہا ہے کہ چونکہ قادیانیوں نے اپنے کفر کو اسلام باور کرا کر جو ہمارا لڑ پکڑا ہوا تھا ہم نے قانون کی روشنی میں ان کے کفر و زندقہ سے تھوڑا سے اپنا او اسلام کا پیچھا چھڑانے کی کوشش کی ہے اور کہا ہے کہ تمہارا اسلام اور ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اس لیے ہمارا لڑ چھوڑو۔ ہم نے ان پر کوئی پابندی نہیں لگائی بلکہ صرف یہ کہا ہے کہ خدارا! اسلام میں مداخلت نہ کرو تمھیں آزادی ہے مگر اسلام کے دائرے سے باہر باہر تک کی آزادی ہے اسلام کے اندر کی نہیں!
 
Top