• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

انگریز غلامی کا کریکٹر سرٹیفکیٹ

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
انگریز غلامی کا کریکٹر سرٹیفکیٹ

قارئین کرام! مرزا قادیانی کے خاندان کی انگریز حکومت سے وفاداری کے اعتراف میں برٹش حکومت نے انہیں کئی ایک تعریفی خطوط لکھے ۔ ان خطوط کی نقول درج ذیل حوالہ کے عکسی ثبوت میں ملاحظہ فرمائیں ۔

روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 180

۔سرلیپل گریفن صاحب نے بھی اپنی کتاب تاریخ رئیسان پنجاب میں میرے والد صاحب اور میرے بھائی مرزا غلا م قادر کا ذکر کیا ہے۔ اور میں ذیل میں اُن چند چٹھیات حکام بالا دست کو درج کرتا ہوں جن میں میرے والد صاحب اور میرے بھائی کی خدمات کا کچھ ذکر ہے۔

نقل مراسلہ (ولسن صاحب )نمبر۳۵۳ تہور پناہ شجاعت دستگاہ مرزاغلام مرتضیٰ رئیس قادیان حفظہ عریضہ شما مشعر بر یاددہانی خدمات و حقوق خود و خاندانِ خود بملاحظہ حضور ایں جانب درآمد۔ ماخوب میدانیم کہ بلا شک شماو خاندان شما از ابتدائے دخل وحکومت سرکار انگریزی جان نثار وفاکیش ثابت قدم ماندہ اید و حقوق شما دراصل قابلِ قدر اند۔ بہر نہج تسلی و تشفی دارید۔ سرکار انگریزی حقوق و خدمات خاندان شمارا ہرگز فراموش نہ خواہد کرد۔ بموقعہ مناسب برحقوق و خدمات شما غور و توجہ کردہ خواہد شد۔ باید کہ ہمیشہ ہوا خواہ وجان نثار سرکار انگریزی بمانند کہ درایں امر خوشنودی سرکار و بہبودی شما متصور است۔

Translation of certificate of J. M. Wilson To, Mirza Ghulam Murtaza Khan Chief of Qadian. I have perused your application reminding me of your and your family's past services and rights. I am well aware that since the introduction of the British Govt you & your family have certainly remained devoted, faithful & steady subjects & that your rights are really worthy of regard. In every respect you may rest assured and satisfied that the British Gov_ t_ _ will never forget your family's rights and services which will receive due consideration when a favourable opportunity offers itself. You
must continue to be faithful and devoted subjects as in it lies the satisfaction of the Govt. and your welfare. 11.6.1849_ _ Lahore
اردو ترجمہ فارسی انگلش عبارت

جناب مرزاغلام مرتضیٰ خان صاحب رئیس قادیان
میں نے تمہاری درخواست کا بغور جائزہ لیا ہے جس نے مجھے تمہاری اور تمہارے خاندان کی ماضی کی خدمات اور حقوق یاد دلائیے ہیں ۔مجھے بخوبی علم ہے کہ برطانوی حکومت کے قیام سے لے کر تم اور تمہارا خاندان یقیناً مخلص ،وفادار اور ثابت قدم رعایا رہے ہو اور تمہارے حقوق واقعی قابل لحاظ ہیں ۔ تمہیں ہر لحاظ سے پر امید اور مطمئیں رہنا چاہیے کہ حکومت برطانیہ تمہارے خاندانی حقوق اور خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔جب بھی کوئی سازگار موقع آیا ان کا خیال کیا جائے گا ۔تم بعینہ سرکار انگریزی کا ہوا خواہ اور جانثار رہو کیونکہ اسی میں سرکار کی خوشنودی اور تمہاری بہبود ہے ۔
بتاریخ 11 جون 1849


فقط المرقوم ۱۱جون۱۸۴۹ ء مقام لاہور انار کلی نقل مراسلہ (رابرٹ کسٹ صاحب بہادر کمشنر لاہور) تہور و شجاعت دستگاہ مرزا غلام مرتضےٰ رئیس قادیان بعافیت باشند از آنجا کہ ہنگام مفسدہ ہندوستان موقوعہ ۱۸۵۷ء از جانب آپ کے رفاقت و خیر خواہی و مدد دہی سرکار دولتمدار انگلشیہ درباب نگاہداشت سواران و بہم رسانی
اسپان بخوبی بمنصہء ظہور پہنچی اور شروع مفسدہ سے آج تک آپ بدل ہوا خواہ سرکار رہے اور باعث خوشنودی سرکار ہوا۔ لہٰذا بجلدوے اس خیر خواہی اور خیر سگالی کے خلعت مبلغ دو صد روپیہ کا سرکار سے آپ کو عطا ہوتا ہے اور حسب منشاء چٹھی صاحب چیف کمشنر بہادر نمبری ۵۷۶ مورخہ ۱۰اگست ۱۸۵۸ ء پروانہ ھٰذا باظہار خوشنودی سرکار و نیک نامی و وفاداری بنام آپ کے لکھا جاتا ہے۔ مرقومہ تاریخ ۲۰ ستمبر ۱۸۵۸ ء
Transtation of Mr. Robert Cast's Cretificate To, Mriza Ghulam Murtaza Khan Chief of Qadian As you rendered great help in enlisting sowars and supplying horses to Govt,in the mutiny of 1857 and maintained_ _ loyalty since its begining up to date and thereby gained the fovour of Govt, a khilat worth Rs.200/-is presented to you in recognition of good services and as a reward for your loyalty. More_ over in accordance with the wishes of chief commissioner as conveyed in his No.576.Dated.10th August 1858.This parwana is addressed to you as a token of satisfaction of Govt,for your fidelity and repute


نقل مراسلہ فنانشل کمشنر پنجاب مشفق مہربان دوستان مرزا غلام قادر رئیس قادیان حفظہ آپ کا خط ۲ ماہ حال کالکھا ہوا ملاحظہ حضور اینجانب میں گذرا ۔ مرزا غلام مرتضی صاحب آپ کے والد کی وفات سے ہم کو بہت افسوس ہوا۔ مرزا غلام مرتضیٰ سرکار انگریزی کا اچھا خیر خواہ اور وفاداررئیس تھا۔ ہم آپ کی خاندانی لحاظ سے اسی طرح عزت کریں گے جس طرح تمہارے باپ وفادار کی کی جاتی تھی۔ ہم کو کسی اچھے موقعہ کے نکلنے پر تمہارے خاندان کی بہتری اور پابجائی کا خیال رہے گا ۔ Translation of Sir Robert Egerton Financial Commr's: Murasala Dated.29 June 1876 My dear friend Ghulam Qadir, I have perused your letter of the 2nd instant & deeply regret the death of your father Mirza Ghulam Murtaza who was a great well wisher and faithful chief of Govt. In consideration of your family services.I will esteem you with the same respect as that bestowed on your loyal father. I will keep in mind the restoration and welfare of your family when a favourable opportunity occurs.

آخر میں ایک کام کی عبارت ملاحظہ ہو جس عبارت نے تمام پردے چاک کر کے بتا دیا کہ مرزا غلام احمد قادیانی نے یہ جو نبوت کا ڈرامہ رچایا تھا فقط انگریز کے کہنے اور ان کی تربیت سے رچایا تھا ملاحظہ فرمائیں
"یہ تومیرے باپ اورمیرے بھائی کا حال ہے اور چونکہ میری زندگی فقیرانہ اور درویشانہ طور پر ہے اس لئے میں اسی درویشانہ طرز سے گورنمنٹ انگریزی کی خیر خواہی اور امداد میں مشغول رہا ہوں۔ قریباًانیس۱۹ برس سے ایسی کتابوں کے شائع کرنے میں مَیں نے اپنا وقت بسر کیا ہے جن میں یہ ذکر ہے کہ مسلمانوں کو سچے دل سے اس گورنمنٹ کی خدمت کرنی چاہیے اور اپنی فرمانبرداری اور وفاداری کو دوسری قوموں سے بڑھ کر دکھلانا چاہیے اور میں نے اسی غرض سے بعض کتابیں عربی زبان میں لکھیں اور بعض فارسی زبان میں اور ان کو دور دور ملکوں تک شائع کیا۔ اور اُن سب میں مسلمانوں کو باربار تاکید کی اور معقول وجوہ سے ان کو اس طرف جھکایا کہ وہ گورنمنٹ کی اطاعت بدل وجان اختیار کریں اور یہ کتابیں عرب اور بلا دشام اور کابل اور بخارا میں پہنچائی گئیں ۔اگر چہ میں سنتا ہوں کہ بعض نادان مولویوں نے ان کے دیکھنے سے مجھے کافر قرار دیا ہے اور میری تحریروں کو اس بات کا ایک نتیجہ ٹھہرایا ہے کہ گویا مجھے سلطنت انگریزی سے ایک اندرونی اور خفیہ تعلق ہے اور گویا میں ان تحریروں کے عوض میں گورنمنٹ سے کوئی انعام پاتا ہوں لیکن مجھے یقیناًمعلوم ہوا ہے کہ بعض دانشمندوں کے دلوں پر ان تحریروں کا نہایت نیک اثر ہوا ہے اور انہوں نے ان وحشیانہ عقائد سے توبہ کی ہے جن میں وہ بر خلاف اغراض اس گورنمنٹ کے مبتلاتھے ۔"

2ntfxqp.jpg

b65amf.jpg

2mx4z14.jpg

jqj8ky.jpg

mcswtk.jpg

a3p66s.jpg
 
آخری تدوین :

ثناء قادری

رکن ختم نبوت فورم
مرزا غلام قادیانی کو انگریزوں نے اپنی اطاعت کے لیے ہی تیار کیا تھا اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ مرزا خاندانی انگریز کا غلام تھا
 
Top