• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

بدین میں قادیانی دہشتگرد گروہ کے 24 چوبیس کارندے گرفتار

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
پاکستان کے شہربدین میں قادیانی دہشتگرد گروہ کے 24 چوبیس کارندے گرفتار

ڈیٹونیٹر ٹیسٹ کے دوران پھٹنے سے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔ زخمی دہشتگرد کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ ذرائع! عید الفطر کے موقع پر ضلع بدین میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ گھر میں پڑے بم پھٹنے سے ناکام ہو گیا۔ جس کے بعد قادیانی دہشتگرد گروہ کے 24 کارندے گرفتار کر لیے گئے۔ پورلیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق بدین کے علاقے قائد آباد کالونی میں قادیانی دہشتگرد عمران گرگیز نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کافی عرصہ سے گھر کرائے پر لے رکھا تھا۔ دو روز قبل عمران دہشتگردی میں استعمال ہونے والے ڈیٹونیٹر کو اپنے گھر کی چھت پر ٹیسٹ کر رہا تھا کہ وہ پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں وہ خود بھی زخمی ہو گیا اور اسی حالت میں اسے بدین پولیس نے حراست میں لے لیا۔ عمران کے گھر سے بدین پولیس نے مزید ڈیٹونیٹر اور دو ہیوی ریمورٹ کنٹرول ڈیوائسز بھی برآمد کی ہیں۔ جس پر اس کے خلاف دہشتگردی اور بارودی مواد کے ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور قادیانی دہشتگرد کی نشاندہی پر ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس نے گروہ کے مزید 23 کارندوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ قادیانی دہشتگرد گروہ نے عید پر ضلع بدین میں دہشتگردی کی بڑی واردات کا منصوبہ تیار کر رکھا تھا۔ اور اسی مقصد کے لیے نئے لڑکوں کو اس کام کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ جن کی غلطی سے یہ منصوبہ ناکام ہو گیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اب تک دو درجن سے زائد گرفتاریاں کی ہیں۔ جن سے تحقیقات جاری ہیں اور امید ہے کہ بدین میں مختلف مقامات پر چُھپایا جانے والا مزید بارودی مواد بھی برآمد اور مزید دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ ایس ایس پی بدین عبدالقیوم پتافی کے مطابق دہشت گرد ٹولہ کسی مذہبی اجتماع کو نشانہ بنانے والے تھے۔ ان سے برآمد ہونے والا بم پری میچور تھا۔ اور ریمورٹ کنٹرول سے باآسانی 600 (چھ سو) سے 1000 (ہزار) میٹر کے فاصلے سے دھماکا کیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے مزید بتلایا کہ ضلع بدین کے پُرامن شہر سے بم برآمد ہونا نہایت ہی خطرناک ہے۔ اور اس حوالے سے پورے ضلع کی پولیس فورس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور بدین پولیس نے دھشتگردوں کی تلاش کے لیے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دریں اثناء ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت ﷺ سندھ کے مبلغ مولانا محمد علی صدیقی نے دھشت گردی کے واقعہ اور قادیانی گروہ کی گرفتاری کو قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ اور وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کی برکت سے ضلع بدین دہشت گردی کے بڑے واقعہ سے بچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی گروہ اول روز سے ملک میں دہشتگردی کرتا آرہا ہے۔ مگر ہماری بات پر توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی دہشتگردوں کا کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلایا جائے اور اس ٹولے کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔
(روزنامہ امت، حیدرآباد ایڈیشن، صفحہ 1 ، بتاریخ: 2 جولائی 2016، بروز ہفتہ)
#قادیانی #احمدی #دہشتگرد #دھشتگرد #دھشت گرد #دہشت گرد #گروہ #بدین #پاکستان #اسلام #مسلمان
 
آخری تدوین :
Top