• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

تورات کے ایک حکم میں مرزا قادیانی کی تحریف

محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
خزائن جلد 12 ص 353 پر مرزا صاحب نے توریت کا ایک حکم بیان کیا ہے (کیونکہ تورات کا حکم عدم رفع اور لعنت اس حالت میں ہے کہ جب کوئی صلیب پر مارا جائے )
مرزا صاحب نے صریح غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے تورات کا حکم بیان کیا ہے
تورات کا حکم یوں ہے
"اور اگر کسی نے کوئی ایسا گناہ کیا ہو جس سے اُسکا قتل واجب ہو اور تُو اُسے مار کر درخت سے ٹانگ دے ۔ تو اُسکی لاش رات بھر درخت پر لٹکی نہ رہے بلکہ تُو اُسی دن اُسے دفن کر دینا کیونکہ جسے لٹکایا جاتا ہے وہ خدا کی طرف سے ملعون ہے تا نہ ہو کہ تُو اُس ملک کو ناپاک کر دے جسے خداوند تیرا خدا تجھ کو میراث کے طور پر دیتا ہے ۔"" استثنا باب 21 آیت 23
یعنی اگر کوئی شخص مجرم ہے تو پہلے اسے قتل کیا جائے اور پھر اس کی لاش درخت پر ٹانگی جائے .
تورات میں ایسا کوئی حکم نہیں کہ صلیب پر مارے جانے والا لعنتی ہے ۔
یہاں ایک اور نکتہ بہت ہی اہم ہے یہودیوں اور عیسائیوں کی طرح قادیانی بھی تسلیم کرتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو صلیب پر لٹکا دیا گیا
تورات کے مطابق
صرف کسی کو ملعون ثابت کرنے کے لئے اس کا ٹانگا جانا ہی کافی تھا
ملاحظہ ہو استثنا، باب 21 آیت 23
"تو اُسکی لاش رات بھر درخت پر لٹکی نہ رہے بلکہ تُو اُسی دن اُسے دفن کر دینا کیونکہ جسے لٹکایا جاتا ہے وہ خدا کی طرف سے ملعون ہے تا نہ ہو کہ تُو اُس ملک کو ناپاک کر دے جسے خداوند تیرا خدا تجھ کو میراث کے طور پر دیتا ہے ۔"
(کیونکہ جسے لٹکایا جاتا ہے وہ خدا کی طرف سے ملعون ہے) اس کا عربی میں ترجمہ ہے
لان المعلق ملعون من الله.
انگلش ترجمہ ہے
(for he who is hanged is accursed of God),
یعنی جو لٹکایا جائے وہ اللہ کی طرف سے ملعون ہے ۔
اور یہی بات پولس نے بھی بیان کی ہے
پولس لکھتا ہے: ’’مسیح جو ہمارے لئے لعنتی بنا اس نے ہمیں مول لیکر شریعت کی لعنت سے چھڑایا کیونکہ لکھا ہے کہ جو کوئی لکڑی پر لٹکایا گیا وہ لعنتی ہے۔‘‘ (گلتیوں کے نام پولس کا خط باب ۳ فقرہ، ۱۳، عہد نامۂ جدید ص۱۸۰)
عربی ترجمہ
المسيح افتدانا من لعنة الناموس، اذ صار لعنة لاجلنا، لانه مكتوب: «ملعون كل من علق على خشبة
انگلش ترجمہ
. For it is written in the Scriptures, "Cursed is everyone who is hung on a tree
اس طرح قادیانیوں نے معاذاللہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو لعنتی قرار دے دیا ہے ۔ استغفراللہ
جبکہ اہل اسلام کا عقیدہ یہی ہے جو قرآن نے بتایا ہے کہ
وما قتلوہ وما صلبوہ
نہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو انہوں نے قتل کیا اور نہ صلیب پر لٹکایا
 
Top