• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

حیات عیسیٰ علیہ السلام اور صحابہ کرام اور مرزا قادیانی

ضیاء رسول امینی

منتظم اعلیٰ
رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
اللہ پاک قرآن پاک میں صحابہ کرام کی عظمت بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے
وَالسَّابِقُونَ الأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالأَنصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُم بِإِحْسَانٍ رَّضِيَ اللّهُ عَنْهُمْ وَرَضُواْ عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَداً ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
مہاجرین اور انصار میں سے سبقت کرنے والے سب سے پہلے لوگ اور وہ لوگ جو نیکی کے ساتھ ان کے پیچھے آئے، اللہ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اس سے راضی ہوگئے اور اس نے ان کےلیے باغات تیار کیے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، ان میں‌ ہمیشہ رہنے والے ہیں، یہی بڑی کامیابی ہے۔
[التوبة : 100]
دوسری جگہ اللہ رب العزت نے صحابہ کرام کے راستے کو ہی سیدھا اور حق کا راستہ فرماتا ہے
وَمَنۡ یُّشَاقِقِ الرَّسُوۡلَ مِنۡۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُ الْہُدٰی وَیَتَّبِعْ غَیۡرَ سَبِیۡلِ الْمُؤْمِنِیۡنَ نُوَلِّہٖ مَا تَوَلّٰی وَنُصْلِہٖ جَہَنَّمَ ؕ وَسَآءَتْ مَصِیۡرًا ﴿۱۱۵﴾(النسآء:۱۱۵)
اور جو رسولﷺ کے خلاف کرے بعد اس کے کہ حق راستہ اس پر کھل چکااور مومنوں کی راہ سے جدا راہ چلے ہم اسے اسی راہ پر بھٹکا ديں گے جدھر وہ چل نکلا اور اسے دوزخ ميں داخل کريں گے اور کيا ہی بری جگہ پلٹنے کی۔
یاد رہے مومنین کا سب سے پہلا مصداق صحابہ کرام ہی ہیں یہی وجہ ہے کہ نبی کریم ﷺ نے بھی اسی گروہ کو جنتی گروہ فرمایا جو نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام کے راستے پر چلنے والا ہوگا ۔ ما انا علیہ واصحابی ، اس سے ثابت ہوا کہ نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام کا راستہ ایک ہی ہے یہ وہی حدیث شریف ہے جسے قادیانی دن رات پیش کرکے خود کو جنتی فرقہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی بات کو اللہ رب العزت نے قرآن پاک میں بھی ارشاد فرمایا جو کہ مذکورہ بالا آیت سورہ النساء 115 میں ہے
حاصل کلام یہ کہ جو صحابہ کرام سے اپنا راستہ جدا کرے وہ قرآن و حدیث کے مطابق گمراہ اور جہنمی ہے اور حق وہی ہے جس پر صحابہ کرام تھے اور یہ ممکن ہی نہیں کہ جن مومنوں کی تربیت خود صاحب قرآنﷺ فرمائیں وہ کسی گمراہی یا بدعقیدگی میں مبتلا ہوجائیں
اب دیکھیے مرزا قادیانی کی گمراہی اور اسکے جہنمی ہونے کا منہ بولتا ثبوت مرزا قادیانی نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات ثابت کرنے کا جو ڈرامہ رچایا ہوا تھا اس میں سب سے بڑی رکاوٹ صحابہ کرام کا عقیدہ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کی احادیث ہیں اور چونکہ نزول عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام کی زیادہ تر احادیث حضرت ابو ہرہرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہیں تو سب سے پہلے مرزا قادیانی نے انہی پر ہی زبان درازی کرتے ہوئے لکھا
”ابوہریر ہ جو غبی تھا اور درایت اچھی نہیں رکھتا تھا۔“
”بعض کم تدبر کرنے والے صحابہ جن کی درایت اچھی نہ تھی جیسے ابوہریرہ۔“
(”روحانی خزائن“۔جلد22‘ص36)
”اکثر باتوں میں ابوہریرہ بوجہ اپنی سادگی اور کمی درایت کے ایسے دھوکہ میں پڑ جایا کرتا تھا ‘ ایسے الٹے معنیٰ کرتا تھا جس سے سننے والے کو ہنسی آتی تھی۔“
(”روحانی خزائن“۔جلد22، ص36)
”جو شخص قرآن شریف پر ایمان لاتا ہے ‘اس کو چاہیے کہ ابوہریرہ کے قول کو ایک ردّی متاع کی طرح پھینک دے۔“
(”روحانی خزائن“۔جلد21‘ص410)
قرآن پاک تو فرماتا ہے صحابہ کے طریقے کے خلاف چلنے والا گمراہ ہے جبکہ مرزا کی الٹی گنگا بہہ رہی ہے اور خدا تعالیٰ کی مخالفت کرتے ہوئے کہتا ہے جو قرآن کو مانتا ہے ابوہریرہ کے قوم کو ردی کی طرح پھینک دے۔ نقل کفر کفر نباشد
اتنا ہی نہیں مرزا قادیانی نے باقی صحابہ کرام کو ہی گمراہ قرار دے دیا اور لکھا کہ یعض صحابہ بھی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات کے غلط عقیدے میں مبتلا تھے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
اب فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ قرآں و حدیث پر عمل کرتے ہوئے صحابہ کرام کے راستے کو حق کا راستہ سمجھتے ہوئے ان کے حیات عیسیٰ علیہ السلام والے عقیدے کو تسلیم کرنا ہے یا مرزا قادیانی کے خلاف قرآن و حدیث و اصحاب عقیدے پر جمے رہ کر نہ صرف اللہ و رسول کا گستاخ و منکر ٹھہرنا ہے بلکہ صحابہ کرام پر گمراہی کا الزام لگا کر اپنی دوزخ کا پختہ سامان کرنا ہے
13669676_1114711948551604_4350831315321094672_n.jpg
 
آخری تدوین :
Top