• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

حیات و نزول عیسیٰ پر امت کا اجماع ہے

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
حیات و نزول عیسیٰ پر امت کا اجماع ہے
آیات کریمہ واحادیث مرفوعہ متواترہ کی بناء پر حضرات صحابہؓ سے لے کر آج تک امت کا حیات و نزول عیسیٰ علیہ السلام کے قطعی عقیدئہ پر اجماع چلا آرہا ہے۔ ائمہ دین میں سے کسی سے بھی اس کے خلاف مروی نہیں ہے۔ معتزلہ جو بہت سے مسائل کلامیہ میں اہل سنت والجماعت سے اختلاف رکھتے ہیں۔ ان کا عقیدہ بھی یہی ہے جیسا کہ کشاف میں علامہ زمخشری نے اس کی تشریح کی ہے۔ چنانچہ ابن عطیہؒ فرماتے ہیں:
’’ حیاۃ المسیح بجسمہ الی الیوم و نزولہ من السماء بجسمہ العنصری ھما اجمع علیہ الامۃ وتواتربہ الاحادیث ‘‘
ترجمہ: ’’تمام امت مسلمہ کا اس پر اجماع ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام اس وقت آسمان پر زندہ ہیں اور قرب قیامت میں بجسم عنصری پھر تشریف لانے والے ہیں۔ جیسا کہ احادیث متواترہ سے ثابت ہے۔‘‘
یہ ایک سو سے زیادہ احادیث تیس صحابہ کرامؓ سے مختلف انداز سے مروی ہیں جن کے اسماء گرامی یہ ہیں:
(۱)حضرت ابوہریرہؓ، (۲)حضرت جابر بن عبداﷲؓ، (۳)حضرت نواس بن سمعانؓ،(۴)حضرت ابن عمرؓ،(۵)حضرت حذیفہ بن اسیدؓ،(۶)حضرت ثوبانؓ، (۷)حضرت مجمعؓ، (۸)حضرت ابوامامہؓ، (۹)حضرت ابن مسعودؓ، (۱۰)حضرت ابونضرہؓ، (۱۱)حضرت سمرہؓ، (۱۲)حضرت عبدالرحمن بن خبیرؓ، (۱۳)حضرت ابوالطفیلؓ، (۱۴)حضرت انسؓ، (۱۵)حضرت واثلہؓ، (۱۶)حضرت عبداﷲ بن سلامؓ، (۱۷)حضرت ابن عباسؓ، (۱۸)حضرت اوسؓ، (۱۹)حضرت عمران بن حصینؓ، (۲۰)حضرت عائشہؓ،(۲۱)حضرت سفینہؓ،(۲۲)حضرت حذیفہؓ، (۲۳)حضرت عبداﷲ بن مغفلؓ، (۲۴)حضرت عبدالرحمن بن سمرہؓ، (۲۵)حضرت ابوسعید خدریؓ، (۲۶)حضرت عمار،ؓ (۲۷)حضرت ربیعؓ، (۲۸)حضرت عروہ بن رویمؓؓ، (۲۹)حضرت حسنؓ، (۳۰)حضرت کعبؓ۔
ان حضرات کی تفصیلی روایات ’’ التصریح بما تواتر فی نزول المسیح ‘‘ میں ملاحظہ کی جائیں۔ یہ کتاب درحقیقت زہریٔ وقت حضرت علامہ انور شاہ کشمیری قدس سرہ سابق صدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند کی املاء کردہ ہے۔ جس کو ان کے شاگر د رشید حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحبؒ مفتی اعظم پاکستان نے بہترین انداز میں مرتب فرماکر اہل اسلام کی ایک گراں قدر خدمت انجام دی ہے۔ (فجزاہ اﷲ وافیا) اور اس کتاب پر اس زمانہ کے محقق نامور عالم حضرت شیخ عبدالفتاح ابوغدہؒ نے تحقیقی کام کیا ہے اور مزید تلاش و جستجو کے بعد بیس احادیث کا اضافہ ’’استدراک ‘‘کے نام سے فرمایا ہے۔ حضرت لدھیانوی شہیدؒ کا رسالہ ’’ نزول عیسیٰ علیہ السلام ‘‘ مشمولہ تحفہ قادیانیت قارئین کے لئے مفید ہوگا۔
 
Top