• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

خاتم النبیین کون؟ (مرزائیوں کی اپنی کتابوں سے حوالہ جات کے ساتھ) اور قادیانیوں کو چیلنج

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
خاتم النبیین کون؟ (مرزائیوں کی اپنی کتابوں سے حوالہ جات کے ساتھ)

مرزائیوں سے ختم نبوت واجرائے نبوت پر بحث کرنا اصولی طور پر غلط ہے۔اس لئے کہ ہمارے اور قادیانیوں کے درمیان ختم نبوت واجرائے نبوت کا مسئلہ مابہہ النزاع ہی نہیں۔ مسلمان بھی نبوت کو ختم مانتے ہیں‘ قادیانی بھی۔اہل اسلام کے نزدیک رحمت دو عالم ﷺ کے بعد قیامت تک کوئی نیا نبی نہیںبن سکتا۔ مرزائیوں کے نزدیک مرزا غلام احمد قادیانی کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں۔
اب فرق واضح ہوگیا کہ مسلمان رحمت دو عالم ﷺ پر نبوت کو بند مانتے ہیں۔ قادیانی مرزا غلام احمد قادیانی پر‘ اس وضاحت کے بعد اب قادیانیوں سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ سارے قرآن وحدیث سے ایک آیت یا ایک حدیث پڑھیں۔ جس میں لکھا ہوا ہو کہ نبوت رحمت دو عالم ﷺ پر ختم نہیں بلکہ حضور ﷺ کے بعد چودہ سو سال میں ایک مرزا صاحب نبی بننے ہیں۔ اور مرزا قادیانی کے بعد قیامت تک اور کوئی نبی نہیں بنے گا۔ قیامت تک تمام زندہ مردہ قادیانی اکٹھے ہوکر ایک آیت اور ایک حدیث اس سلسلہ میں نہیں دیکھا سکتے۔
’’ ھاتوا برھانکم ان کنتم صادقین۰ وان لم تفعلوا ولن تفعلوا فاتقوالنار۰‘‘
حوالہ جات ملاحظہ ہوں:
مرزا قادیانی کی امت جتنی احادیث یا آیات وغیرہ سے ختم نبوت کا انکار ثابت کرنے کے لئے تحریفات کیا کرتے ہیں ۔ ان تحریفات کو صحیح تسلیم کرلیا جائے تو ان سب سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کے بعد بہت سے نبی آیا کریں گے۔ گویا نبیوں کا ایک پھاٹک کھول دیا کرتے ہیں۔ لیکن ان کا چیف گرو مرزا غلام احمد قادیانی تو آنحضرت ﷺ کے بعد نبوت صرف اپنے لئے ہی محفوظ رکھا کرتا ہے۔ اس کے عقیدہ میں تو نبوت صرف مرزا کے لئے ہی مخصوص ہے مگر امت اس قدر فیاض واقع ہوئی ہے۔ کہ وہ کہیں نبوت کی حد بندی ہی نہیں کرتی اور مرزا قادیانی ہی نہیں بلکہ اس کا بیٹا محمود قادیانی بھی بعض جگہ یہی لکھ گیا ہے کہ آنحضرت ﷺ کے بعد میرا ابا ہی نبوت سے فائز ہوا ہے تو گویا نام نہاد خلیفہ ثانی بھی طائفہ قادیانیہ کے خلاف ہے۔
(۱)… حقیقت الوحی ص ۳۹۱‘ روحانی خزائن ص ۴۰۶‘۴۰۷ ج ۲۲ پر مرزا نے لکھا ہے:
’’ غرض اس حصہ کثیر وحی الٰہی اور امور غیبیہ میں اس امت میں سے میں ہی ایک مرد مخصوص ہوں اور جس قدر مجھ سے پہلے اولیاء اور ابدال اور اقطاب اس امت میں سے گزرچکے ہیں ۔ ان کو یہ حصہ کثیر اس نعمت کا نہیں دیا گیا۔ پس اس وجہ سے نبی کا نام پانے کے لئے میں ہی مخصوص کیا گیا اور دوسرے تمام لوگ اس کے مستحق نہیں۔‘‘
(۲)… ایک غلطی کا ازالہ ص ۱۱ خزائن ص ۲۱۵ ج ۱۸‘ ضمیمہ حقیقت النبوۃ ص ۲۶۸ پر ہے:
’’ چونکہ وہ بروزمحمدی جو قدیم سے موعود تھا۔ وہ میں ہوں۔ اس لئے بروزی رنگ کی نبوت مجھے عطا کی گئی اور اس نبوت کے مقابل پر اب تمام دنیا بے دست وپا ہے۔ کیونکہ نبوت پر مہر ہے ایک بروزمحمدی جمیع کمالات محمدیہ کے ساتھ آخری زمانہ کے لئے مقدر تھا۔ سووہ ظاہر ہوگیا اب بجز اس کھڑکی کے اورکوئی کھڑکی نبوت کے چشمہ سے پانی لینے کے لئے باقی نہیں ۔‘‘
(۳)… حقیقت النبوۃ ص ۱۳۸ پر مرزا محمود قادیانی نے لکھا کہ:
’’ اس لئے ہم اس امت میں صرف ایک ہی نبی کے قائل ہیں۔۔۔ ۔۔۔ پس ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ اس وقت تک اس امت میں کوئی اور شخص نبی نہیں گزرا۔‘‘
(۴)… مرزا غلام احمد قادیانی نے اپنی کتاب کشتی نوح ص ۵۶‘ روحانی خزائن ص۶۱ ج ۱۹ پر لکھا ہے:
’’ ہلاک ہوگئے وہ جنہوں نے ایک برگزیدہ رسول کو قبول نہ کیا۔ مبارک وہ جس نے مجھے پہچانا۔ میں خدا کی سب راہوں سے آخری راہ ہوں۔ اور میں اس کے نوروںمیں سے آخری نور ہوں۔ بدقسمت ہے جو مجھے چھوڑتا ہے۔ کیونکہ میرے بغیرسب تاریکی ہے۔‘‘
(۵)… مرزا قادیانی نے اپنی کتاب خطبہ الہامیہ ص ۱۱۲ خزائن ص ۱۷۸ ج ۱۶ پر لکھا ہے :
’’فارادﷲ ان یتم البناء ویکمل البناء باللبنۃ الا خیرۃ فانا تلک اللبنۃ۰‘‘{پھر اﷲ نے چاہا کہ نبوت کی عمارت کو آخری اینٹ سے مکمل کرے وہ آخری اینٹ میں ہوں۔}
(۶)… مرزا قادیانی نے اپنی کتاب چشمہ معرفت ص ۳۱۸ خزائن ص ۳۳۳ ج ۱۸ پر لکھا ہے:
’’ مسیح موعود کے کئی نام ہیں۔ منجملہ ان کے ایک نام خاتم الخلفاء ہے یعنی ایسا خلیفہ جو سب سے آخر آنے والا ہے۔‘‘
قادیانی عقیدہ کے مطابق مرزا قادیانی مسیح موعود ہے تو وہ آخری ہوا۔
(۷)… اس اقتباس میں ’’ ایک بروز محمدیﷺ‘‘ کا جملہ زیر نظر رکھئے اور ان تمام اقتباسات کا ملخص عبارت ذیل میں ملاحظہ فرمایئے :
’’ امت محمدیہ ﷺ میں ایک سے زیادہ نبی کسی صورت میں بھی نہیں آسکتے۔ چنانچہ نبی کریم ﷺ نے اپنی امت سے صرف ایک نبی اﷲ کے آنے کی خبر دی ہے جو مسیح موعود ہے اور اس کے سوا قطعاً کسی کا نام نبی اﷲ یا رسول اﷲ نہیں رکھا جائے گا اور نہ کسی اور نبی کے آنے کی خبر آپ ﷺ نے دی ہے۔ بلکہ لانبی بعدی فرماکر اوروں کی نفی کردی اور کھول کر بیان فرمادیا کہ مسیح موعود کے سوا میرے بعد قطعاً کوئی نبی یا رسول نہیں آئے گا۔‘‘ (رسالہ تشحیذ الاذہان قادیان ماہ مارچ ۱۹۱۴ئ)
ان اقتباسات کا ماحصل یہ ہے کہ مرزا قادیانی اپنے آپ کو آخری نبی قرار دیتا ہے۔گویا مرزا قادیانی خاتم النبیین ہے۔(معاذاﷲ)
ان حوالہ جات سے ثابت ہوا کہ مرزائیوں کے نزدیک مرزا غلام احمد قادیانی پر نبوت ختم ہے۔ کیا قادیانی اس موقف کی صداقت کے لئے کوئی ایک آیت یا ایک حدیث پیش کرسکتے ہیں؟۔ قیامت آسکتی ہے قادیانی اس چیلنج کو قبول نہیں کرسکتے۔
 
Top