• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ختم نبوت اور احادیث نبویہ حدیث نمبر 3

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر

”عن سعد بن ابی وقاص ؓ قال قال رسول اللہ ﷺ لعلی ؓ انت منی بمنزلۃ ہارون من موسیٰ الا انہ لانبی بعدی۰
صحیح بخاری ص 633 ج2‘ وفی روایۃ المسلم انہ لانبوۃ بعدی۰ صحیح مسلم ص 278 ج 2“
(سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے حضرت علی ؓ سے فرمایا:’’تم مجھ سے وہی نسبت رکھتے ہو جو ہارون کو موسیٰ علیہما السلام سے تھی۔ مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں۔“ اور مسلم کی ایک اور روایت میں ہے کہ:”میرے بعد نبوت نہیں۔“)
یہ حدیث متواترہے اور حضرت سعد ؓ کے علاوہ مندرجہ ذیل صحابہ کرام ؓ کی جماعت سے بھی مروی ہے:

1………… حضرت جابر بن عبداللہ ؓ (مسند احمد ص 338 ج 3‘ ترمذی ص 214 ج 2‘ ابن ماجہ ص 12)
2………… حضرت عمرؓ(کنزل العمال ص 607 ج 11 حدیث نمبر 32934)
3………… حضرت علی ؓ (کنزص 158 ج13 حدیث نمبر36488 مجمع الزوائد ص 110 ج 9)
4………… اسماء بنت عمیس ؓ (مسند احمد ص 438 ج 6‘مجمع ص 109 ج 9‘ کنز ص 607 ج 11 حدیث نمبر 32937)
5………… ابوسعید خدری ؓ(کنزص603ج11 حدیث نمبر321915 مجمع الزوائد ص 109 ج 9)
6………… ابوایوب انصاری ؓ (مجمع الزوائد ص 111ج 9)
7…………جابر بن سمرہ ؓ (ایضاً ص 110 ج 9)
8………… ام سلمہ ؓ (ایضا ً ص 109 ج 9)
9………… براء بن عازب ؓ (ایضا ً ص 111 ج 9)
10………… زید بن ارقم ؓ (ایضا ً ص 111 ج 9)
11………… عبداللہ بن عمر ؓ (ایضاً ص 110 ج 9‘ خصائص کبریٰ سیوطی ص 249 ج 2)
12………… حبشی بن جنادہ ؓ (کنزص192ج13حدیث نمبر 36572 مجمع ص 109 ج 9)
13………… مالک بن حسن بن حویرث ؓ(کنز ص 606 ج 11 حدیث نمبر 32932)
14………… زید بن ابی اوفی ؓ (کنز ص 105 ج 13 حدیث نمبر 36345)
واضح رہے کہ جو حدیث دس سے زیادہ صحابہ کرام ؓ سے مروی ہو حضرات محدیثن اسے احادیث متواترہ میں شمار کرتے ہیں۔ چونکہ یہ حدیث دس سے زیادہ صحابہ کرام ؓ مروی ہے اس لئے مسند الہند شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ نے اس کو متواترہ میں شمار کیا ہے۔
حضرت شاہ صاحب ؒ ازالۃً الخفا میں ” مآثر علی ؓ “ کے تحت لکھتے ہیں:
”فمن المتواتر انت منی بمنزلۃ ہارون من موسیٰ ۰ ازالۃ الخفاء
مترجم ص 444 ج 4 مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراتشی“
(متواتر احادیث میں سے ایک حدیث یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ نے حضرت علی ؓ سے فرمایا: ”تم مجھ سے وہی نسبت رکھتے ہو جو ہارون کو موسیٰ علیہ السلام سے تھی۔)
 
Top