• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ختم نبوت فورم پر پوسٹنگ کرنے کی اہمیت

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
ختم نبوت فورم پر پوسٹنگ کرنے کی اہمیت


ہماری آپ تمام اراکین سے دردمندانہ گزارش ہے کہ تمام دوست اپنے فیس بک پیجز اور گروپس پر سے توجہ ہٹا کر ختم نبوت فورم پر توجہ مرکوز کریں۔فورم ہم نے صرف اسی وجہ سے بنایا کہ فیس بک پر کیا گیا کام محفوظ نہیں ہے کبھی بھی آئی ڈیز بلاک یا ہیک ہو جاتی ہیں اور دوسرا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ ہم ہزاروں الفاظ روزانہ کے فیس بک پر کمپوز کرتے ہیں وہ گوگل کی سرچ میں نہیں آتے کیوں کہ فیس بک پر ٹائپ کیے گئے الفاظ گوگل سرچ میں نہیں آتے اسی طرح آپ کے ہزاروں کمنٹس بھی ضائع ہو جاتے ہیں جبکہ فورم پر آپ کا ایک لفظ بھی ٹائپ کیا ہوا گوگل سرچ میں آتا ہے اور پھر ہمیشہ کے لیے آپ کا تمام کام محفوظ ہو جاتا ہے ، آپ کی تمام تحقیقات ،مقالات محفوظ رہیں گے اور پھر آپ اپنی پوسٹنگ کو خوب صورت انداز میں پیش کر سکتے ہیں ۔
لیکن ہمیں انتہائی افسوس اور دکھ سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے دوست اس اہمیت کو سمجھ نہیں رہے اور بار بار توجہ دلانے کے باوجود بھی فیس بک پر اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں میں نے دوستوں کو سمجھایا بھی ہے کہ آپ ختم نبوت فورم پر پوسٹ کر کے اس کا لنک اپنے پیج یا گروپ میں انسرٹ کیا کریں تا کہ ایک تیر سے دو شکار ہو جائیں ۔ اسی طرح اگر کسی مربی سے بات چل رہی ہو تو انتہائی مثبت طریقہ یہ ہے کہ فورم پر آپ موضوع کے موافق پوسٹ بنائیں اور اس میں مکمل بات کو قرآن و حدیث سے سمجھائیں اور پھر اس کا لنک اس مربی کو شئیر کر دیں اور ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ عمومی ہونے والی گفتگو پر آپ پہلے سے ہی پوسٹنگ بنا کر رکھیں وقت آنے پو صرف لنک کاپی کریں اور اگلے شخص کو شئیر کر دیں اور اس کو کہیں کہ میری یہ تحریر توجہ سے پڑھ لو۔
امید ہے آپ تمام دوست اس جانب توجہ دیں گے ۔
 
Top