• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ساتویں دلیل: اذان واقامت کے کلمات دلائل ختم نبوت، اذان واقامت میں نئے نبی کا کوئی ذکر نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ساتویں دلیل: اذان واقامت کے کلمات دلائل ختم نبوت، اذان واقامت میں نئے نبی کا کوئی ذکر نہیں

ہجرت کے پہلے سال ایک صحابی حضرت عبد اللہ بنِ زیدِ بنِ عبدِرَبہِّ رضی اللہ عنہ کو خواب میں اذان واقامت سکھائی گئی آنحضرت ﷺ نے فرمایا یہ سچا خواب ہے انہوں نے حضرت بلال کو اذان سکھائی اور کون نہیں جانتا کہ اذان واقامت میں یہ کلمات بھی کہے جاتے ہیں{ أَشْہَدُ أَن لَّااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلُ اللّٰہِ }

(ابوادود طبع مکتبہ رحمانیہ لاہور ج۱ص۸۳ تا۸۶ابوداود بتحقیق محمد محی الدین عبد الحمیدج۱ص۱۳۴تا۱۴۰رقم۴۹۸تا۵۰۷)
اذان واقامت کے ساتھ پوری دنیا میں اللہ تعالیٰ کی توحید اور نبی ﷺ کی رسالت کا اعلان ہورہا ہے مسیلمہ کذاب بھی یہی اذان دلواتاتھا(معارف القرآن ج۲ص۵۲۲) اگر نئے نبی کو آنا ہوتا تو اللہ تعالیٰ ایسی اذان کو نہ پھیلنے دیتا جس میں آنے والے نبی کا ذکرہی نہیں ۔اگر اللہ نے اس کو نبی بنایا ہوتا تو اس کے نام کی اذان بھی دیتا۔کتنی عجیب باتہے کہ مرزائیوں کے چینل سے بھی جواذان ہوتی ہے اس میں أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلُ اللّٰہِہے قادیانی کا نام نہیں۔ مسلمانو اذان دیتے وقت ختم نبوت کے عقیدے کو پھیلانے کی اور مرزائیت کی تردیدکی نیت بھی کرو گے تو زیادہ ثواب پاؤ گے۔کتنے خوش نصیب ہیں وہ مسلمان جو عقیدہ ختم نبوت کے ساتھ اذان دیتے ہیں۔
یَارَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا
عَلیٰ حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمٖ
 
Top