• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ستائیسویں دلیل: یَسْئَلُوْنَکَ عَن الْاَھِلَّۃِ(البقرۃ:۱۸۹)، دجال کی خبردی مگر آنے والے نبی کی نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ستائیسویں دلیل: یَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْاَھِلَّۃِ(البقرۃ:۱۸۹)، دجال کی خبردی مگر آنے والے نبی کی نہیں

نبی کریمﷺ سے چاند کی بابت پوچھا گیااور بھی کئی قسم کے سوالا ت کئے گئے مگر آپ سے بعد میں آنے والے نبی کے بارے میں نہ پوچھا گیا۔قادیانی سے بھی بعد میں آنے والے نبی کی بابت سوال نہ ہوا اور اس نے خود بھی اپنے بعد آنے والے نبی کی خبر نہ دی بلکہ نبوت کے دعویدار کواپنی جماعت سے نکال دیا (ائمہ تلبیس ج۲ص۴۱۱)
آپ ﷺامت کے بے حد خیر خواہ تھے اس کے باوجود آپﷺ نے آنے والے کسی سچے نبی کی خبرنہ دی ہاں تیس کے قریب جھوٹے نبیوں کی خبر دی (بخاری بشرح کرمانی ج۲۴ص۱۸۴) اور کوئی شک نہیں کہ ان تیس جھوٹے نبیوںمیں قادیانی بھی ہے اللہ تعالیٰ ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے آمین۔
حضرت مولانا محمد قاسم نانوتویؒ بخاری شریف کے عربی حاشیہ میں علامہ کرمانی ؒ کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ یہ تیس کے قریب نبوت کے دعویدار ہیں اور دجال اکبر خدائی کا دعوی کرے گا ( بخاری طبع کراچی ج۲ص۱۰۵۴ حاشیہ نمبر۱۱) خواب میں آپ ﷺنے کئی نبیوں کو دیکھا اور ان کا حلیہ امت کو بتایادجال کو دیکھا او ر اس کا حلیہ بتایا (بخاری ج۲ ص۱۰۳۶) مگر آنے والے نئے نبی کو نہ دیکھا نہ حلیہ بتایا ۔ یہ اس کی دلیل ہے کہ آپ ﷺ آخری نبی ہیں آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں۔

یَارَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا
عَلیٰ حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمٖ
 
Top