• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر152

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
پھر کیا وجہ ہے کہ اس جگہ القاء شبہ کا ذکر نہ کرنا تو ابن عباس کے اثر کو مصنوعی اور جعلی بنادے اور چڑھانے کاعدم ذکر قصہ صلیب کوجھوٹا نہ بنادے،رہا ذکر القاء شبہ کا جو ایک عجائبات قدرت سے ہے سو اس کا ذکر اجمالی ولکن شبہ لھم میں آگیا،
قولہ:۔صفحہ 74 ،رابعا حواریوں کا جواب بھی اس قصہ کی نفی کرتا ہے،اگرکاش !حواری لوگ جواب میں بجائے نحن انصاراللہ کے نحن مستعدون لالقاءشبھک علینا الئلاتقتل بالصلیب ونحن تقتل عوضک کہہ دیتے تو بھی اس قصہ کی کچھ اصل معلوم یا مفہوم ہوجاتی ،پھر کیا وجہ کہ اللہ تعالیٰ نے اس قصہ حضرت عیسیٰ کو آغاز سے آخر تک بیان فرمایا،اور وہ طرزبیان اختیار کیا جس میں القاء شبہ کا کہیں پتہ اور نشان نہیں بلکہ نفی القاءشبہ کی ہوتی ہے۔
اقول:۔حواریوں کا جواب بھی سولی پرچڑھائے جانے کی نفی کرتا ہے ،کاش اگر حواری لوگ جواب میں بجائے نحن انصار اللہ کے نحن مستعدون لکف الیھود عنک حین یریدون صلبک ولینصرن اللہ لنا اذقال اللہ یعسییٰ الی متوفیک من غیران یاخذک الیھود ویصلبوک وایضا بشرنا بقولہ ۔وجاعل الذین التبعوک فوق الذین کفرواالی یوم القیمۃ (آل عمران ،آیت55)کہہ دیتے توبھی اس واقعہ صلیبی کی کچھ اصل معلوم یا مفہوم ہوجاتی ۔پھر کیا وجہ کہ اللہ تعالیٰ نے ا س قصہ حضرت عیسیٰ کو آغاز سے آخر تک بیان فرمایا ،اور وہ طرز بیان اختیار کیاجس میں واقعہ صلیبی کے وقوع کا کہیں پتہ ونشان نہیں،بلکہ وما صلبوہ سے صلیب پر چڑھانے کی نفی ہوتی ہے ،
تفسیر سنئیے :۔ فلمااحس عیسیٰ منھم الکفر"استشعر منھم التصمیم علی الکفر "قال من انصاری الی اللہ "قال مجاھد ای من یتبغی الی اللہ والظاھر انہ اراد من انصاری فی الدعوۃ الی اللہ کما کان النبی ﷺ یقول فی مواسم الحج قبل ان یھاجر من رجل یووینی حتیٰ ابلغ کلام ربی فان قریشا قد منعوفی ان ابلغ کلام ربی حتیٰ وجد لانصارفاووہ ونصروہ وھکذا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام انتدب لہ طائفۃ من بنی اسرائیل فامنوابہ وعزروہ واتبعو النور الذی انزل معہ ولھذا قال اللہ تعالیٰ مخبرا عنھم "قال الحوایون نحن انصار اللہ امنا باللہ واشھد بانا مسلمون ،ربنا امنا بماانزلت واتبعنا الرسول فاکتبنا مع الشھدین، العمران،53،52)ابن کثیر،
مختصرا یہی تفسیر ہے مجاھد کی جوابن عباس کے شاگرد تھے جنہوں نے تین مرتبہ قرآن مجید الحمد سے والناس تک ابن عباس سے پڑھا ،اور ہر آیت میں نہایت غور وتحقیق فرماتے تھے دیکھو مقدمہ تفسیر ابن کثیر ،اس مقام میں۔
قولہ:۔صفحہ 75پر امروہی صاحب نے وہی خیالات اپنے کئی دفعہ لکھ کر ان کی تردید کی گئی ہے عبارت عربی میں لکھتے ہیں ،جو بالکل برخلاف ہیں ابن عباس کی تفسیر سے،اور علاوہ اس مخالف کے آیات صریحہ بھی اس کی تکذیب بیان فرمارہی ہیں ،اس کے بعد لکھتے ہیں،الحاصل اس قصہ میں جو کچھ مفسرین نے بلا تحقیق وتنقیح تفاسیر میں لکھا ہے اس میں اس قدر مفاسد بھرے ہوئے ہیں کہ ان کے شمارکے لیے ایک بڑا دفتر درکار ہے،
اقول:۔مفسرین نے جولکھا ہے صحابہ سے باسناد صحیح لکھا ہے،اورکوئی مضمون برخلاف آیات کریمہ کے نہیں ،بخلاف تمھارے مضامین کے جو آیات صریحہ کے برخلاف ہیں،
 
Top