• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر158

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
قولہ:۔ صفحہ 79 سطر 13 سے اخیر صفحہ تک بنا ء الفاسد علی الفاسد ہے (ضللہ سے نصاریٰ کا مراد ہونا بشہادت تفسیر ولاالضالین کے )
اقول:۔یہ سب واہیات ہیں ،کیونکہ قرآن کریم میں تو تفسیر نے ضالین سے مراد نصاریٰ لی ۔مگر اس سے یہ تو نہیں لازم آتا۔کہ (ضال یا ضللہ یاگمراہ بول چال میں ،بغیر نصاریٰ کے دوسروں کو نہ کہاجاوے ،بحسب حدیث شریف ( لن تضلوابعدی ما تمسسکتم بامرین کتاب اللہ وسنۃ رسولہ )کے محمدیوں میں سے اگرکوئی شخص تمسک بالکتاب والسنۃ ترک کردے،توضال اور گمراہ ہوگا۔بلکہ (مسیح الضللہ )کی تفسیر توبشہادت باقی الفاظ حدیث کے صاف ظاہر ہے،( وانہ ساصفہ لکم صفۃ لم یصفھا ایاہ نبی قبلی انہ یبدء فیقول انا نبی فلا نبی بعدی ثم یثنی فیقول انا ربکم ولاترون ربکم حتیٰ تموتواونہ اعوروان ربکم عزوجل لیس باعوروانہ مکتوب بین عینیہ کافر یقرء کل مومن کاتب وغیر کاتب الخ"بعد ایسے تصریحات کے جو احادیث میں آچکی ہیں،پھر (مسیح الضللہ )سے مراد نصاریٰ کے پادری کیسے ہوسکتے ہیں،
قولہ:۔صفحہ 85۔اور جملہ (یکسرالصلیب )بھی اسی پر دال ہے ۔کیونکہ اس جملہ سے بھی صاف معلوم ہوتا ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں صلیب پرستی کا غلبہ ہوگا،جس کو مسیح موعود توڑے گا، لیکن درصورت ہونے دجال کے یہود میں سے یکسر الصلیب کیونکر صادق آسکتا ہے ،
اقول :۔مسیح موعود کے زمانہ میں بحسب قول آنحضرت ﷺ کے بہترین ملتوں کا ہونا ثابت ہے۔من جملہ ان کے صلیب پرستی بھی ہوگی۔اوروہ ساری ملتوں کو ایک ملت اسلام ہی کردے گا۔اس پر ( وتکون الملل کلھاملۃ واحدۃ )شاہد ہے۔یکسرالصلیب کی تصریح بہ نسبت مسیح ابن مریم کے ہے یعنی اس امر کا اظہار مقصود ہےکہ جو لوگ مسیح کو معبود اورواقعہ صلیبی کو صحیح مان کر صلیب پرستی کرتے ہیں ان کو مسیح ہی بذات خود درست کرے گا،اور دجال کا یہود سے ہونا اس کا مقتضیٰ نہیں کہ بغیر دین یہودیت کے کوئی دین نہ رہے ۔الغرض دجال معہود کا ظہور صرف اس امر کا مقتضیٰ ہے کہ چند اشقتاء اسکے خوارق کو دیکھ کراس کی الوہیت کے معتقد ہوجاویں ۔اب آپ فرماویں کہ مرزاجی نے آج تک کون سی صلیب توڑی یاکتنے پادریوں نے انکے ہاتھ پر توبہ کی۔بلکہ ان کامالیخولیا توموجب اصرار علی النصرانیۃ کا ہوا ہے۔
قولہ:۔صفحہ 80۔علاوہ یہ کہ فرقہ یہود توحسب پشیین گوئی مسلمہ فریقین کے جو کتاب وسنت میں مذکور ہے۔قیامت تک ذلیل وخوار رہیں گے۔پھردجال صاحب شوکت واقبال یہود میں کیونکر ہوسکتا ہے۔
اقول:۔یہود کا ذلیل وخوار ہونا جو کتاب وسنت میں مذکور ہے۔اس کے ظہور کے اسباب میں سے ایک یہ بھی ہے کہ دجال تھوڑے روز بآں کروفرخدائی دعویٰ کرکے مسیح بن مریم کے ہاتھ سے مقتول ہوگا۔اسکی چند روزہ شان وشوکت کتاب وسنت کی پشیین گوئی کومضر نہیں،چنانچہ حدیث شریف میں ہےکہ ہمیشہ میری امت میں سے ایک جماعت حق پر ہوگی اور غالب رہے گی قیامت تک اس کا یہ معنیٰ نہیں کہ کوئی بالمقابل اس کے سر نہ اٹھائے گا،بلکہ مطلب یہ ہے کہ بعد تقابل کے غلبہ اہل حق ہی کو ہوگا،ایسا ہی دجال بھی مسیح بن مریم کے ہاتھ سے ہلاک ہوگا،جس سے اس کے تابعین کو بڑی ذلت ہوگی ۔
قولہ:۔صفحہ 85۔اور یضع الجزیہ کی یہ تفسیر کہ لا یقبل الاالا سلام اوالسیف مخالف ہے نصوص قطعیہ قرآنیہ کے کما قال اللہ تعالیٰ "لا اکراہ فی الدین (بقرہ ،256)ایضا قال اللہ تعالیٰ۔لَّا يَنْهَاكُمُ اللَّـهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُم مِّن دِيَارِكُمْ أَن تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ ۚ إِنَّ اللَّـهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ ﴿ممتحنہ ۔٨﴾ایضا۔قال
 
Top