• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر167

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
دوسرے اعتراض کا جواب:۔
مسیح کے نزول کے زمانہ میں اہل کتاب میں سے کوئی جہاد سے اور کئی ایک مسیح کی بددعا سے اور کئی وباسے بحالت کفر مرجائیں گے۔اورکئی ایک ایمان بالمسیح لائیں گے۔یہاں تک کہ کوئی ملت بغیر ملت اسلام کے باقی نہ رہے گی،اب اگرکہا جاوے کہ کل اہل کتاب نزول مسیح کے وقت ایمان بالمسیح لائیں گے تو یہ صحیح نہیں،اور اگرکہاجاوے کہ کل اہل کتاب قبل از موت مسیح ایمان بالمسیح لائیں گے تویہ بالکل صحیح اور درست ہوسکتا ہے۔اور آیت کا مفاد بھی یہی ہےنہ اول کیوں کہ ( وان من اھل الکتاب الالیؤمنن بہ قبل موتہ )نازل ہوا ہے نہ یہ کہ ( وان من اھل الا لیؤمنن بہ فی عین وقت النزول )
تیسرے اعتراض کا جواب:۔
درصورت معدوم ہوجانے کفار کے فوقیت اور غلبہ متبعین کا جو مفاد ہے۔( وجاعل الذین اتبعوک فوق الذین کفرواالیٰ القیامۃ )کابا قویٰ وجوہ متحقق ہوسکتا ہے ،کیونکہ تحقق غلبہ کا اپن ے کمال کو پہنچا اسی طریق سے ہے کہ فریق مقابل اصلامعدوم ہوجاوے ،چنانچہ (لیظھرہ علی الدین کلہ)کا تحقق یعنی دین محمدی علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کا غالب ہونا خطہ عرب میں اپنےکمال کو پہنچا کہ کوئی مخالف نہ رہا اور ( واغرینا بینھم العداوۃ والبغضاء الی یوم القیامۃ )میں ( الی یوم القیامۃ )تعبیر ہے طول زمان سے،جیسا کہ ( مادامت السماوات والارض )میں مفسرین نےلکھا ہے ۔قرینہ اس پر یہی احادیث صحیحہ ہیں۔
چوتھے اعتراض کا جواب:۔
عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ اہل کتاب کا ایمان لانا درضمن ایمان بہ افضل الاولین والآخرین سیدنا محمدﷺ کے ہوگا۔تخصیص بالمسیح کی وجہ سے سوق آیۃ سے ظاہر ہے ۔جس یکسر الصلیب ویقتل الخنزیر کی تصریح بھی موجہ ہوسکتی ہےیعنی اب تویہود مسیح ابن مریم کو نبی نہیں مانتے ،اور نصاریٰ صلیب پرستی اور استحلال خنزیر کو عیسوی دین خیال کرتے ہیں۔مگر بعد نزول مسیح کے آسمان سے سب اہل کتاب مسیح کو مان لیں گے،اور مسیح بذات خود صلیب پرستی اور استحلال خنزیر کو موقوف کرےگا۔اور ان کو منجملہ مفتریات فی الدین المسیحی کےقراردے گا،امروہی صاحب نے شاید سمجھا ہے کہ یہود اس وقت عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ ایمان لاویں گے،یہ نہیں خیال فرمایا کہ عیسیٰ علیہ السلام توخود ہی آنحضرتﷺ کے دین پاک کی اشاعت کریں گے،
پانچویں اعتراض کاجواب:۔
جناب عالی جس قرآن مجید میں لتکونواشھداءعلی الناس لکھا ہوا ہے اس میں فیکف اذاجئنا من کل امۃ بشھید وجئنا بک علی ھؤلاءشھیدا ۔نساء ۔41)بھی موجود ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر امت کا نبی اس پر شاہد بنا یا جائے گا،اور تجھ کو اے حبیب اکرم ﷺاس امت پر گواہ کیا جاوے گا۔ابن کثیر ،فتح البیان ،جلالین ،الغرض امت مرحومہ کی شہادت اور انبیاء کی شہادت باہم متنافی نہیں،
 
Top