• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر170

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
ہے یہ نہیں کہ ان کے پہلے احرام کا باندھنا حرام ہو۔لہذا مسیح کا احرام باندھنا فج روحا سے مخالف شرع محمدﷺ کے نہ ہوا۔تاکہ تاویل کی حاجت ہو۔
قولہ:۔صفحہ 92۔93کا حاصل ۔امروہی صاحب فرماتے ہیں کہ احادیث میں نزول سےمراد نزول بطور بروزکےہے۔اور بروز کا مسئلہ فتوحات کے باب36،37سےجوبیان عیسوی اورقطاب عیسوی میں ہیں ثابت ہے۔اور قرآن مجید سےبھی کما قال اللہ تعالیٰ:۔نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ ﴿٦٠﴾عَلَىٰ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿واقعہ۔٦١﴾اس سےثابت ہواکہ اللہ تعالیٰ کی عادت ہےکہ بعد موت کے امثال موتیٰ کے پیدا کرتا رہتا ہے ۔اورنیز متعددآیات سورہ بقرہ میں اللہ تعالیٰ نےکفار یہود موجود دین عہد آنحضرتﷺ کےمخاطب فرمایا ہے۔اورمراداس سے کفار یہود وعہد موسیٰ ہیں،اگراول الذکر ثانی الذکر کے نہیں تھے۔توپھر مضمون قرآنی سے طرز خطاب سے غلط ہوا جاتاہے۔قال اللہ تعالیٰ:۔وَإِذْ قُلْتُمْ يَا مُوسَىٰ لَن نُّؤْمِنَ لَكَ حَتَّىٰ نَرَى اللَّـهَ جَهْرَةً(بقرہ۔آیت55)وایضا وَإِذْ فَرَقْنَا بِكُمُ الْبَحْرَ فَأَنجَيْنَاكُمْ وَأَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ وَأَنتُمْ تَنظُرُونَ ﴿بقرہ۔٥٠﴾وایضا وَظَلَّلْنَا عَلَيْكُمُ الْغَمَامَ وَأَنزَلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوَىٰ ۖ (بقرہ۔57)علاوہ اس کے قرآن مجید میں ہر ایک مومن کو مثیل مریم فرمایاگیا ہے ۔ قال اللہ تعالیٰ وضرب اللہ مثلا الی قولہ تعالی ۔ومریم ابنت عمران التی احصنت فرجھا (تحریم ۔11،12)جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہر ایک مومن مثیل مریم ہے تو مومن کی اولاد ابن مریم ہوئی اورنیز حدیث وعلماء امتی کا بنیاء نبی اسرائیل بھی موجود ہے۔حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو آنحضرتﷺنے ایک ادنیٰ سی وجہ شبہ سے مثیل عیسیٰ قرار دیا ہے تواس مجدد عظیم الشان (قادیانی )کو باوجود مشابہت تامہ کے مثیل مسیح کیوں نہ قرار دیا جاوے۔انتہی ۔
اقول:۔وبہ استعین (1)اول بروز"کا معنی ناظرین کی خدمت میں ہدیہ کرنا ضروری ہے۔اس کے بعد خود ہی انصاف فرما سکتےہیں۔اہل کمون وبروز کی صطلاح میں بروز اس کو کہتے ہیں کہ ایک شخص کامل کی روح دوسرے شخص مبروزفیہ میں بصفات خود ظہور کرے۔چنانچہ امام ربانی مجدد الف ثانی مکتوبات کی دوسری جلد کے صفحہ 57میں فرماتے ہیں کہ"دربروز تعلق نفس بہ ہدن ازبرائے حصول حیات نیست کہ ایں مستلزم تناسخ است بلکہ مقصود ازیں تعلق حصول کمالات است مرآں بدن راچناں کہ جنی بفرد انسانی تعلق پید اکندودرشخص اوربروز نماید ومشائخ مستقیم الاحوال بعبارت کمون وبروز ہم ہب نمی کشایند ۔"نزد فقیر قول بنقل روح از قول بتناسخ ہم ساقط تر است زیرا کہ بعد از حصول کمال نقل ببدن ثانی برائے چہ بود ،"پھر فرماتے ہیں۔وایضا،درنقل روح اماتت بدن اول است واحیا ء بدن ثانی ،پھر فرماتے ہیں:۔افسوس ایں قسم بطالان خود رابمسندشیخی گرفتہ اند ومقتدائے اہل اسلام گشتہ ضلوافاضلواانتھی ملخصا۔"پس امام ربانی کے قول سے ظاہر ہے کہ معنی بروز۔"بجز اس کے اورکوئی نہیں کہ ایک کامل کی روح دوسرے ناقص کے بدن میں بروز اور ظہور کرے۔اب معروض ہےکہ اگر احادیث نزول میں عیسیٰ سے مراد نزول بروزی ہے غلام احمد قادیانی میں ۔تواس کی یہی صورت ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام بصورت غلام احمد قادیانی متولد ہوئے یا قادیان میں ظاہر ہوئے۔پہلی صورت میں عیسیٰ اور قادیانی کا شخص واحد ہونا لازم آتا ہے ۔وہوخلف عند خصم ایضا کما ہو فی الواقع اور دوسری صورت میں ایک بدن میں دور روح کا ہونا لازم آتا ہے جو بالکل باطل ہے اور مناقض قواعد حشرونشر کے ہے۔پس معلوم ہوا کہ عیسیٰ بن مریم کا نزول بصورت بروز بہت سے مفاسد کا باعث ہے دین محمدی ﷺہیں،اورقابل افسوس تو یہ ہے کہ بروز عیسوی فی القادیانی نے بجائے اس کےکہ فیما بین بارزومبروز فیہ محبت واتحاد ہواور نفع وانتفاع ۔قادیانی سے عیسیٰ ابن مریم کو مکار وفریبی اورپشت بہ پشت زنا کاروں کا بیٹا کہلوانے کا اتحاد پیدا کیا ۔دیکھوضمیمہ انجام آتھم صفحہ 7سطر17،16۔اور امت محمدیہ کو یہودی ہونے کا خطاب دلوایا ۔دیکھو انجام آتھم صفحہ 61میں امت مرحومہ کے مولویوں کو جلی قلم کے الفاظ ذیل سے خطاب کیا ،(اے بدذات فرقہ مولویان !
 
Top