• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر196

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
ہے۔اور ظاہر ہے کہ انزال قرآن مجید کا آنحضرت ﷺکے اوپر چالیس سال کے بعد غار حرا میں شروع ہوا ہے ۔جو موخر فی التحقق ہے بہ نسبت پہلی کتابوں کے۔امروہی صاحب نے یوحی اور اوحینا کو حذف کرکے آنحضرت ﷺ کے وجود شریف میں کلام شروع کردیا ۔اس مقام پر علاوہ جہالت کے بطالت کا بھی ثبوت دیا ہے ۔یعنی لوگوں پر ظاہر کرنا چاہا ہے کہ ہم آنحضرت ﷺ کو جمیع کمالات میں افضل جانتے ہیں ۔بہ نسبت مخالفین کے۔مگر ناظرین توجانتے ہیں کہ خاتم النبیین کی مہر کو توڑنے پر مسیلمہ کذاب اور اسودعنسی وغیرہما کے بعد کس نے جرات کی،یہی قادیانی صاحب اور اس کے مشاہرہ خور ہیں ۔دیکھو قادیانی کا اشتہار نمبر 6سن 1901جس میں اپنی نبوت ورسالت کا بڑے زور سے دعویٰ کیا ہے ۔اور نیز امروہی صاحب کا خط مورخہ 2نومبر1901 جو اخبار الحکم یا اخبار الشرر میں شائع کرایا گیا ہے۔ ؎
چہ دلاوراست دردے کہ بکف چراغ دارد
ہم تو(کنت نبیا وآدم بین الجسد والروح)کے قائل ہیں،لہذا یہ مسئلہ ہم کو سنانا فضول ہے۔آپ یہ وعظ اپنے پیغمبروں کو سنا دیں جو روح انسانی کو رحم کا ایک کیڑا کہتا ہے ۔دیکھو قادیانی صاحب کا بیان جو انہوں نے لاہور جلسہ مذاہب میں بتاریخ 27دسمبر 1896پیش کیا ہے کہ (روح کا الگ طور سے آسمان یا قضا سے نازل ہونا نہ یہ خدا کا منشاء ہے اورنہ یہ خیال کسی طرح صحیح ٹھہر سکتا ہے بلکہ ایسے خیال کو قانون قدرت باطل ٹھہرایا ہے ۔ہم روزمشاہدہ کرتے ہیں کہ گندے زخموں میں ہزارہاکیڑے پڑجاتے ہیں۔سویہی بات صحیح ہے کہ روح ایک لطیف نور ہے جو اس جرم کے اندر ہی سے پید اہوجاتا ہے جو رحم میں پرورش پاتا ہے۔اورجس کا خمیرا ابتداء سے نطفہ میں موجود ہوتا ہے ۔جیسے آگ پتھر کے اندر ہوتی ہے نہ جیسے جسم جسم کاجزو ہوتا ہے ۔یا وہ باہر سے آتا ہے ۔اور نطفہ کے مادہ سے آمیزش پاتا ہے ۔اور اسی سے اس کا حادث ہونا بھی ثابت ہوتا ہے)
قادیانی صاحب کا یہ قول جس پر جاہلوں نے آفرین کہی اور تحسین کے آواز سے بلند کیے بالکل کتاب اور سنت کے برخلاف ہے۔قال اللہ تعالیٰ(قل الروح من امرربی)وعالم الامرعبارۃ عن الموجودات الخارجۃ عن الحس والخیال والجھۃ والمکان والتحیزوھومالایدخل تحت المساحۃ والتقدیم لانتفاء الکمیۃ عن رسالۃ الروح للغزالی ؒوقال اللہ تعالیٰ إِنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالْجِبَالِ فَأَبَيْنَ أَن يَحْمِلْنَهَا وَأَشْفَقْنَ مِنْهَا وَحَمَلَهَا الْإِنسَانُ ۖ إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا ﴿احزاب۔٧٢﴾ارواح انسانی بمقتضائے اس آیت کریمہ کے قبل ازوجود عنصری بارامانت اٹھا چکے ۔اور مستحق ثواب وعذاب قرار دئیے گئے ،مگر قادیانی صاحب کے نزدیک چونکہ روح اندرون رحم کے نطفہ کے گندے کیڑوں کی طرح پیداہوتا ہے۔لہذا کسی طرح اس آیت شریف کا مصداق نہیں ہوسکتا ۔
وقال اللہ تعالیٰ واذاخذربک من ابنی آدم من ظھورھم ذریتھم ۔(اعراف 172)وقال ﷺ لما خلق اللہ آدم مسح ظھرہ فسقط عن ظھرہ کل نسمۃ ھوخالقھا من ذریتہ الی یوم القیامۃ الخ ۔یعنی میثاق کے روز اللہ تعالیٰ کی اپنی قدرت کاملہ کے روسے عالم امر کی وہ تمام روحیں اورنسمات نورانیہ حضرت آدمؑ کی پشت سے ذرات کی صورت میں نکل آئیں الخ وقال ﷺالارواح جنود مجندۃ فماتعارف منھاائتلف وما تناکر منھا اختلف الخ یعنی ارواح حق تعالیٰ ک جموع مجتمعہ اور انواع مختلفہ ہیں۔اور دنیا میں ان کا باہم پیارا اور قرار ان کی ابتدائی خلقت اور اصلی فطرت کی روسے ہے۔الخ
اورعلی کرم اللہ وجہہ ،اورسہل بن عبداللہ تستری اور سلطان المشائخ حضرت خواجہ نظام الدین رضی اللہ عنہم سے منقول ہے کہ
 
Top