• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

فَإِنِّي آخِرُ الْأَنْبِيَاءِ، وَإِنَّ مَسْجِدِي آخِرُ الْمَسَاجِدِ حدیث اور قادیانی دجل کا جواب

اسامہ

رکن ختم نبوت فورم
فَإِنِّي آخِرُ الْأَنْبِيَاءِ، وَإِنَّ مَسْجِدِي آخِرُ الْمَسَاجِدِ حدیث اور قادیانی دجل کا جواب

از
محمد اسامہ حفیظ


قادیانی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

فَإِنِّي آخِرُ الْأَنْبِيَاءِ، وَإِنَّ مَسْجِدِي آخِرُ الْمَسَاجِدِ
بلا شبہ میں تمام انبیاءؑ میں سے آخری نبی ہوں ۔ اور میری مسجد آخری مسجد ہے۔
اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد کے بعد بھی بہت سی مساجد بنائی گئی ہیں۔
اس لیے آخر الانبیاء سے مراد آخری نبی نہیں ہے۔


جواب


دنیا میں جتنے بھی انبیاء علیہم السلام تشریف لائے ان سب نے اللہ کی عبادت کے لیے مسجد بنائی اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اللہ کی عبادت کے لیے مسجد بنائی۔
تو اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی بنایا نہیں جائے گا۔ جب نبی نہیں بنے گا تو اس کی مسجد کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد انبیاء علیہم السلام کی مساجد میں آخری مسجد ہے۔ یہ بات ہم اپنی طرف سے نہیں کہ رہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سے ثابت ہے۔

حدیث

انا خاتم الانبياء و مسجدي خاتم مساجد الانبياء
میں نبیوں کو ختم کرنے والا ہوں میری مسجد انبیاء کی مساجد کو ختم کرنے والی ہے
﴿1: المخلصیات رقم 2943 جلد 4 صفحہ 25
2: مجموع فیه مصنفات ابی جعفر بن البختری رقم 216 جلد 1 صفحہ 228
3:کشف الاستار عن زوائد البزار رقم 1193 جلد 2 صفحہ 56
4: مجمع الزوائد ومنبع الفوائد رقم 5855 جلد 4 صفحہ 4
5: کنزالعمال رقم 34999 جلد 12 صفحہ 270
6: الجامع الکبیر رقم 8521/4032 جلد 3 صفحہ 195﴾

یہ حدیث تو ختم نبوت کی دلیل ہے نہ کہ قادیانی عقیدہ کی۔
 
Top