• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قادیانی کلمہ اسلام کیوں پڑھتے ہیں ؟

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی کلمہ اسلام کیوں پڑھتے ہیں ؟

مرزا غلام قادیانی کے بیٹے مرزا بشیر احمد ایم اے سے کسی نے پوچھا کہ تم مرزا قادیانی کو نبی مانتے ہو تو کلمہ ہمارے نبی کا کیوں پڑھتے ہو ؟ تمہیں مرزا قادیانی کا کلمہ پڑھنا چاییئے ۔
تو مرزا غلام قادیانی کے بیٹے مرزا بشیر احمد ایم اے نے اپنی کتاب کلمة الفصل میں اس کے دو جواب دیئے ہیں ۔

مرزا بشیر احمد ایم اے کا پہلا جواب یہ ہے کہ :.

" محمد رسول الله کا نام کلمہ میں اس لیئے رکھا گیا ہے کہ آپ نبیوں کے سرتاج اور خاتم لنبیین ہیں اور اپ کے نام لینے سے باقی سب نبی خود اندر آجاتے ہیں ہر ایک کا علیحدہ نام لینے کی ضرورت نہیں ہاں حضرت مسیح موعود کے آنے سے ایک فرق ضرور پیدا ہوگیا اور وہ یہ ہے کہ مسیح موعود
( مرزا قادیانی ) کی بعثت سے پہلے محمد رسول الله کے مفہوم میں صرف آپ سے پہلے گزرے ہوئے انبیاء شامل تھے مگر مسیح موعود ( مرزا قادیانی ) کی بعثت کے بعد محمد رسول الله کے مفہوم میں ایک اور رسول کی زیادتی ہوگئی غرض اب بھی اسلام میں داخل ہونے کے لیئے یہی ہے ۔ صرف فرق اتنا ہے کہ مسیح موعود ( مرزا قادیانی ) کی آمد نے محمد رسول الله کے مفہوم میں ایک رسول کی زیادتی کر دی ہے اور بس " ( کلمة الفصل مصنف مرزا بشیر احمد ایم اے )

یہ تو ہوا مسلمانوں اور قادیانی غیر مسلم اقلیت کے کلمہ میں پہلا فرق جس کا حاصل یہ ہے کہ قادیانیوں کے کلمے کے مفہوم میں مرزا غلام قادیانی بھی شامل ہے اور مسلمانوں کا کلمہ اس قادیانیوں کے نبی کی زیادتی سے پاک ہے ۔

مرزا بشیر احمد ایم اے کا دوسرا جواب یہ ہے کہ :.

" علاوہ اس کے اگر بالفرض محال یہ بات بھی مان لیں کہ کلمہ شریف میں نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کا اسم مبارک اس لیئے رکھا گیا ہے کہ آپ آخری نبی ہیں تو تب بھی کوئی اعتراض واقع نہیں ہوتا اور ہم کو نئے کلمے کی ضرورت پیش نہیں آتی کیونکہ مسیح موعود ( مرزا غلام قادیانی ) نبی کریم صلی الله علیہ وسلم سے کوئی الگ چیز نہیں ہے جیسا کہ وہ(مرزا قادیانی ) خود فرماتا ہے " صٙارٙ وٙجُودی وجودہ " یعنی میرا وجود محمد رسول الله کا وجود بن گیا ۔نیز " فرق بینی و بین المصطفی فما عرفنی ومارانی " یعنی جس نے مجھ کو اور مصطفیٰ کو الگ الگ سمجھا اس نے نہ مجھے دیکھا اور نہ پہچانا " اور یہ اس لیئے ہے کہ الله تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ وہ ایک دفعہ اور خاتم النبیین کو مبعوث کرے جیسا کہ آیت " اخرین منھم " سے ظاہر ہے ۔ پس مرزا قادیانی خود محمد رسول الله ہے جو اشاعت اسلام کے لیئے دوبارہ دنیا میں تشریف لائے ۔ اس لیئے ہمیں نئے کلمہ کی ضرورت پیش نہیں آئی ۔ ہاں اگر محمد رسول الله کی جگہ اور آتا تو نئے کلمے کی ضرورت پیش آتی " ( کلمة الفصل مصنف مرزا بشیر احمد ایم اے )

یہ مسلمانوں اور قادیانیوں کے کلمے میں دوسرا فرق ہوا کہ مسلمانوں کے کلمے میں محمد رسول الله سے آنحضرت صلی الله علیہ وسلم مراد ہیں اور جب قادیانی محمد رسول الله کہتے ہیں تو اس سے مراد جہاں آنحضرت صلی الله علیہ وسلم کو مراد لیتے ہیں وہاں مرزا مرزا غلام قادیانی بھی شامل ہے ۔

ان دونوں جوابوں سے واضح ہوگیا ان لوگوں کے لیئے جو یہ کہتے ہیں کہ قادیانی بھی کلمہ پڑھتے ہیں تو ان کو کافر کیوں کہا جاتا کہ مسلمانوں اور قادیانیوں کے کلمے میں کیا فرق ہے اور یہ کہ مرزائی کلمہ میں محمد رسول الله سے مراد کیا لیتے ہیں ۔

قادیانیوں کے انہی کفریہ عقائد ونظریات کی بنا پر 7 ستمبر 1974ء کو نیشنل اسمبلی آف پاکستان نے آرٹیکل (3) 106 اور (3) 260 میں ترمیم کے زریعے متفقہ طور پر قادیانی جماعت کے دونوں فرقوں کو آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دے دیا
۔
 
Top