مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۳… قرآن مرزے کے منہ کی باتیں)
’’قرآن شریف خدا کا کلام اور میرے منہ کی باتیں ہیں۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۸۴، خزائن ج۲۲ ص۸۷)
ابوعبیدہ: جھوٹ ظاہر ہے خدا کی کلام مرزاقادیانی کے منہ کی باتیں کیسے ہوسکتی ہیں؟ ہاں جو قادیانی مرزاقادیانی کے الہام یا کشف ’’ وراتینی فی المنام عین اﷲ ‘‘ یعنی میں (مرزاقادیانی) نے خواب میں اپنے کو خدا دیکھا۔ ’’ وتیقنت اننی ہو ‘‘ اور میں نے یقین کیا میں وہی ہوں۔ (آئینہ کمالات اسلام ص۵۶۴، خزائن ج۵ ص ایضاً) کو صحیح مانتے ہوں ان کے نزدیک یہ جھوٹ نہ ہو تو ممکن ہے۔