• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

معیار نبوت نمبر40:انبیاءکرام ؑ کافروں سے جہاد کرتے ہیں

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
انبیاءکرام ؑ کافروں سے جہاد کرتے ہیں

حضرات انبیاء کرامؑ نے ہمیشہ کافروں سے جہاد کیا ہے تاکہ اللہ کا دین سر بلند ہو جائے ، کسی سچے نبی کے متعلق یہ تصور نہیں کیا جاسکتا کہ وہ کافروں سے جہاد کرنے کی بجائے ان سے محبت کرے ، ان سے جہاد کو حرام قرار دے اور ان کی اطاعت کو واجب کہتے ہیں نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
1۔ یہ دین قائم رہے گا اس حالت میں کہ مسلمانوں کی ایک جماعت اس کےلیے جنگ کرتی رہے گی۔ حتیٰ کہ قیامت قائم ہوجائے گی۔
(صحیح مسلم)
2۔ جو شخص اس حال میں مرجائے کہ اس نے کبھی جہاد نہیں کیا اور نہ اس سلسلہ میں کبھی خواہش کا اظہار کیا تو وہ نفاق ایک پہلو پر مرتا ہے ۔
(صحیح مسلم)
3۔مشرکوں کے خلاف جہاد کرو اپنے مالوں کے ساتھ اپنی جانوں کے ساتھ اپنی زبانوں کے ساتھ
(سنن ابی داؤد)
جہاد کے متعلق مرزا قادیانی کی تعلیمات :
1۔ میں اِس بات کا فیصلہ نہیں کر سکتا کہ اِس گورنمنٹ محسنہ انگریزی کی خیر خواہی اور ہمدردی میں مجھے زیادتی ہے یا میرے والد مرحوم کو۔ بیس برس کی مدّت سے میں اپنے دلی جوش سے ایسی کتابیں زبان فارسی اور عربی اور اردو اور انگریزی میں شائع کر رہا ہوں جن میں بار بار یہ لکھا گیا ہے کہ مسلمانوں کا فرض ہے جس کے ترک سے وہ خدا تعالیٰ کے گنہگار ہوں گے کہ اس گورنمنٹ کے سچے خیر خواہ اور دلی جان نثار ہو جائیں اور جہاد اور خونی مہدی کے انتظار وغیرہ بیہودہ خیالات سے جو قرآن شریف سے ہرگز ثابت نہیں ہوسکتے دست بردار ہو جائیں ۔
(مجموعہ اشتہارات جلد دوم 355 طبع جدید)
2۔ میں نے بیسوں کتابیں عربی اور فارسی اور اردو میں اس غرض سے تالیف کی ہیں کہ اس گورنمنٹ محسنہ سے ہر گز جہاد درست نہیں بلکہ سچے دل سے اطاعت کرنا ہر ایک مسلمان کا فرض ہے ۔۔۔ اور جو لوگ میرے ساتھ مریدی کا تعلق رکھتے ہیں وہ ایک ایسی جماعت تیار ہوتی جاتی ہے کہ جن کے دل اس گورنمنٹ کی سچی خیر خواہی سے لبالب ہیں ان کی اخلاقی حالت اعلیٰ درجہ پر ہے اور میں خیال کرتا ہوں کہ وہ تمام اس کے ملک کے لیے بڑی برکت ہیں اور گورنمنٹ کے لیے دلی جان نثار۔
(مجموعہ اشتہارات جلد دوم ص 27،26 طبع جدید)
3۔ ہم اور ہماری ذریت پر یہ فرض ہو گیا کہ اس مبارک گورنمنٹ برطانیہ کے ہمیشہ شکر گزار رہیں ۔
( ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 ص 166)
4۔میری عمر کا اکثر حصہ اس سلطنت انگریزی کی تائید اور حمایت میں گزرا ہے اور میں نے ممانعت اور جہاد اور انگریزی اطاعت کے بارے میں اس قدر کتا بیں لکھی ہیں اور اشتہار شائع کیے ہیں کہ اگر وہ رسائل اور کتابیں اکھٹی کی جائیں تو پچاس الماریاں ان سے بھر سکتی ہیں میں نے ایسی کتابوں کو تمام ممالک عرب اور مصر اور شام اور کابل اور روم تک پہنچا دیا ہے ۔ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مسلمان اس سلطنت کے سچے خیر خواہ ہوجائیں اور مہدی خونی اور مسیحی خونی کے بے اصل اور جہاد کے جوش دلانے والے مسائل جو احمقوں کے دلوں کو خراب کرتے ہیں ان کے دلوں سے معدوم ہو جائیں ۔
( تریاق القلوب روحانی خزائن جلد 15 ص 156،155)
5۔مجھ سے سرکار انگریزی کے حق میں جو خدمت ہوئی وہ یہ تھی کہ میں نے پچاس ہزار کے قریب کتابیں اور رسائل اور اشتہارات چھپوا کر اس ملک اور نیز دوسرے بلاد اسلامیہ میں اس مضمون کے شائع کیے کہ گورنمنٹ انگریزی ہم مسلمان کی محسن ہے لہذٰا ہر ایک مسلمان کا یہ فرض ہونا چاہیے کہ اس گورنمنٹ کی سچی اطاعت کرے اور دل سے اس دولت کا شکر گزار اور دعاگو ہے ۔
(ستارہ قیصر ہ روحانی خزائن جلد5 1ص114)
6۔ہم اس بات کے گواہ ہیں کہ اسلام کی دوبارہ زندگی انگریزی سلطنت کے امن بخش سایہ سے پیدا ہوئی ہے تم چاہو دل سے مجھے کچھ کہو، گالیاں نکالو یا پہلے کی طرح کافر کو فتوٰی لکھو مگر میرا اصول یہی ہے کہ ایسی سلطنت سے دل میں بغاوت کے خیالات رکھنا یا ایسے خیال جن سے بغاوت کا احتمال ہو سکے ، سخت بدخوئی اور خدا تعالیٰ کا گناہ ہے ،
(تریاق القلوب روحانی خزائن جلد15ص156)
7۔پس میں اس جگہ پر مسلمانوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ ان پر فرض ہے کہ وہ سچے دل سے گورنمنٹ کی اطاعت کریں یہ بخوبی یاد رکھو کہ جو شخص اپنے محسن انسان کا شکر گزار نہیں ہوتا وہ خدا تعالیٰ کاشکر بھی نہیں کرسکتا جس قدر آسائش اور آرام اس زمانہ میں حاصل ہے اس کی نظیر نہیں ملتی ۔
(لیکچرار لدھیانہ روحانی خزائن جلد20 ص272)
8۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ میں اس گورنمنٹ کےلیے بطور ایک تعویذ کےہوں اور بطور ایک پناہ کے ہوں جو آفتوں سے بچا دے ۔
(نور الحق روحانی خزائن جلد 8ص45،44)
 
آخری تدوین :
Top