• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

معیار نبوت نمبر8: انبیاء کرام پر اپنی زبان میں وحی آتی ہے

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر

معیار نبوت نمبر8:
انبیاء کرام پر اپنی زبان میں وحی آتی ہے

انبیاء کرام پر اپنی زبان میں وحی آتی ہے۔
تمام انبیاء کرام پر ان کی قومی زبان میں وحی نازل ہوئی تھی ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے ۔
وماارسلنٰک من رسول الا بلسان قومہ (سورہ ابراہیم4)
ترجمہ: اور ہم نے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر وہ اپنی قوم کی زبان بولتاتھا۔
حضرت ابوذرغفاری سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا:
لم یبعث اللہ عزوجل نبیاالا بلغۃ قومہ (کنزالعمال جلد11صفحہ474رقم الحدیث 32228)
ترجمہ: اللہ تعالیٰ نے ہر نبی اپنی قوم کی زبان کے موافق بھیجاہے ۔
حضرت موسیٰؑ پر تورات ،حضرت داؤد ؑپر زبوراور حضرت عیسیٰؑ پر انجیل ہر سہ حضرات کی زبان میں نازل ہوئی ۔ نبی اکرم ﷺ پر
وحی اپ کی قومی زبان میں اتری۔مرزا غلام قادیانی کا معاملہ عجیب ہےوہ ساری زندگی اپنی نبوت کے اثبات کے لیے ۔
1۔کتابیں لکھتا رہا۔
2۔شاعری کرتا رہا۔
3۔پیش گوئیاں کرتا رہا۔
4۔قرآن وحدیث کے صحیح مفہوم کو بگاڑتا رہا۔
5۔سابقہ انبیاء اکرام ؑ خصوصا حضرت عیسیٰؑ پر گھناؤنے الزامات لگاۓ۔
6۔نبی کریم ﷺکاظل وبروز ہونے کا دعویٰ کیا اور اس غرض سے دلائل ایجاد کیے۔
7۔صاحب وحی ہونے کا دعویٰ کیا وغیرہ ۔
لیکن اس چور کیطرح جس نے چوری کا نقشہ یوں کھینچا تھا"چور ادھر سے داخل ہوا ہوگا، پہلے اس کمرہ میں پھر
دوسرے کمرہ میں گیاہوگا۔سامان کی گٹھڑی بنائی ہوگی،گٹھڑی دیوار پر رکھ کر دیوار پر چڑھنے لگا تو گٹھڑی اندر اورمیں دوسری طرف گر گیا ۔" مرزا قادیانی کے بیانات میں بھی بے شمار اندرونی کمزوریاں باقی رہ جاتی ہیں،اس کی مزعومہ میں بھی کمزوریاں ہیں۔

عربی وحی کے نمونے :
اس کی عربی وحی قرآنی آیات میں تبدیلیاں کر کے بنائی گئی ہے چند نمونے لاحظہ فرمایئں:
یقولون انی لک ھذا، انی لک ھذا،ان ھذاالاقول البشر واعانہ علیہ قوم اخرون۔ افتاتون السحر وانتم تبصرون۔ ھیات ھیات لما توعدون، من ھذا الذی ھو مھین ولایکادیبین، جاھل او مجنون، قل ھاتوا برھانکم ان کنتم صادقین ھذا من رحمۃ ربک،یتم نعمتہ علیک لیکون ایۃ للمومنین انت علی بنیۃ من ربک فبشر واما انت بنعمۃ ربک بمجنون۔
(تذکرہ ص42طبع دوم)

انگریزی الھامات:
I love you, I am with you,yes I am happy, life pain,I shall help you , I can what i will do.
(تذکرہ)

فارسی الہامات:
مکن تکیہ بہ عمر ناپائیدار۔( تذکرہ ص 640 طبع چہارم)
مباش ایمن از بازی روزگار
رسیدہ بود لے بخیر گزشت (تذکرہ ص434 طبع چہارم)

پنجابی وحی:
پٹی پٹی گئ۔( تذکرہ ص681 طبع دوم )
واللہ واللہ سیدھاہویااولا(تذکرہ ص631طبع دوم)

مرزا کی وہ وحی جس کا اس کو معنیٰ معلوم نہ تھا۔
موت، تیراماہ حال کو ، غالبا تیرہ ماہ حال سے مراد تیراں ماہ شعبان ہے واللہ اعلم اور میں نہیں جانتا کہ تیراں ماہ حال سے یہی شعبان ہے یا کسی اور شعبان کی تیراں تاریخ اور میں قطعی طور پر نہیں جانتا جکہ کس کے حق مجیں ہے ۔ اس لیے طبیعت غمگین ہے۔
(تذکرہ ص570طبع چہارم)
بہتر ہوگا کہ ارشاد کر لیں فرمایا معلوم نہیں کہ کس کی نسبت الہام ہے ۔
(تذکرہ ص589طبع چہارم)
نتیجہ خلافت مرادہو آیانکلا،آخر کا لفظ ٹھیک یاد نہیں ہے اور یہ بھی پحتہ پتہ نہیں کہ یہ الہام کس امر کے متعلق ہے ۔
(تذکرہ ص357طبع چہارم)
اس ہفتہ میں بعض کلمات انگریزی وغیرہ الہام ہوگے ہیں اور وہ کلمات یہ ہیں پریشن،عمر، براطوسی یا پلاطوس یعنی پڑطوس لفظ ہے یا پلاطوس ہے ، بباعث سرعت الہام دریافت دریافت نہیں ہوا اور عربی لفظ ہے ۔اس جگہ براطوس اور پریشن کے معنے دریافت کرنے میں کہ کیا ہیں اورکس زبان کے یہ لفظ ہیں پھر دو لفظ اور ہیں ھو،شعنا نعسا معلوم نہیں کس زبان کے ہیں ۔
(تذکرہ ص91طبع چہارم)

حرف آخر :
"یہ بالکل غیر معقول اور بے ہودہ امر ہے کہ انسان کی اصل زبان تو کوئی ہو اور الہام اس کو کسی اور زبان میں ہو جسکو وہ سمجھ بھی نہیں آسکتا کیوں کہ اس میں تکلیف مالایطاق ہے اور ایسے الہام بے فائدہ ہوا جو انسانی سمجھ سے بالاتر ہے۔
(چشمہ ومعرفت مندرجہ ذیل خزائن جلد23ص218)

اعتراف جرم :
مگر اس سے زیادہ تر تعجب کی بات ہے۔
بعض الہامات مجھے ان زبانوں میں بھی ہوتے ہیں جن سے مجھے کچھ بھی واقفیت نہیں جیسے انگریزی یا سنسکرت یا عبرانی وغیرہ ۔ (نزول المسیح روحانی خزائن جلد 18ص435)
 
مدیر کی آخری تدوین :
Top