• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

میعار نبوت نمبر 15:انبیاء کرام مخلوق کی پیروی نہیں کرتےَ۔

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
انبیاء کرام مخلوق کی پیروی نہیں کرتےَ۔

مرزا قادیانی کو اعتراف ہے کہ
"خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ کوئی رسول دنیا میں مطیع اور محکوم ہوکر نہیں بلکہ وہ مطاع اور صرف اپنی وحی کے متبع ہوتا ہے جو اس پر بذریعہ جبرائیل ّ نازل ہوتی ہے (ازالہ اوہا م روحانی خزائن جلد 3ص 441)
مذکورہ عبارت میں مرزا قادیانی نے درج ذیل آیت کی طرف اشارہ کیا ہے ۔
وما اسلنک من رسول الا لیطاع باذن اللہ (النساء64)
ترجمہ : اور ہم نے جو پیغمبر بھیجا ہے اس لیے بھیجا ہے کہ خدا کے فرمان کے مطابق اس کا حکم مانا جائے ۔
دیگر خود تسلیم کردہ اصولوں کی طرح مرزا قادیانی اپنے اس مانے ہوئے اصول پر بھی پورا نہیں اترتا ۔ اسکی وجوہ درج ذیل ہیں ۔
1۔ مرزا قادیانی کو فخر ہے کہ مسلمان مجاھدین کے خلاف 1857ء کی جنگ میں میرے والد اور میرے بڑے بھائی نے 50 گھوڑےاور 50 سوار دے کر انگریزی فوج کی مدد کی۔ ( کتاب البریہ روحانی خزائن جلد3 ص4تا6)
2۔ وہ فخریہ انداز میں لکھتا ہے کہ میں نے گوشہ نشین ہونے کے باوجود جہاد کی ممانت اور انگریزی اطاعت کی ترغیب دینے کےلیے کئ کتابیں لکھیں ۔ سترہ سال سے اس خدمت میں مصروف ہوں ، میرے ہم عصر لوگوں میں اس خدمت کی کوئی مثال نہیں ملتی ِ ۔( کتاب البریہ روحانی خزائن جلد 13ص6تا 8)
3۔ وہ لکھتا ہے کہ
آیت کریمہ اطیعوااللہ واطیعوا الرسول واولوالامر منکم (النساء60) میں اولاالامر سے روحانی طور پر میں مراد ہوں اور جسمانی طور پر برطانوی حکومت مراد ہے اس لیے کہ وہ ہمارے مقاصد کے مخالف نہیں اس سے ہمیں مذہبی فائدہ حاصل ہوتا ہے میری جماعت کو چاہیے کہ وہ دل کی سچائی سے اس حکومت کی اطاعت کرے۔ (ضرورۃالامام روحانی خزائن جلد13 ص493)
4۔ وہ لکھتا ہےکہ
" خدا تعالیٰ نے ہم پر محسن گورمنٹ کا شکر ایسا ہی فرض ہے جیسا کہ اس کا شکر کرنا ۔ سو اگر ہم اس محسن گورنمنٹ کا شکر ادا نہ کرنا کریں یا کوئی شر اپنے ارادہ میں رکھیں تو ہم نے خدا تعالیٰ کا بھی شکر ادا نہیں کیا ۔۔۔۔۔بعض احمق اور نادان سوال کرتے ہیں کہ اس گورنمنٹ سے جہاد کرنا درست ہے کہ نہیں ۔ سو یاد رہے کہ یہ سوال ان کا نہایت حماقت ہے کیونکہ جس کےاحسانات کا شکر کرنا عین فرض اور واجب ہے اس سے جہاد کیسا؟۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ محسن کی بد خواہی کرنا ایک حرامی اور بدکا ری آدمی کا کا م ہے ۔ سو میرا مذہب جس کو میں باربار ظاہر کرتا ہوں یہی ہے کہ اسلام کے دو حصے ہیں ایک یہ کہ خداتعالیٰ کی اطاعت کریں دوسرے اس سلطنت کی جس نے امن قائم کیا ہو جس نے ظالموں کےہاتھ سے اپنے سایہ میں ہمیں پناہ دی ہو وہ سلطنت حکومت برطانیہ ہے ( شھادہ القران روحانی خزائن جلد 6 ص380)
کیا اللہ تعالیٰ کے کسی سچے نبی اور رسول نے اپنے ماننے والوں کا کافر حکومت کی اطاعت کی ترغیب دی ہے؟
کیا کسی کافر حکومت کی مددکی ہے ؟
کیا کافر حکومت کی اطاعت کو دین کا حصہ قرار دیا ہے ؟
مرزائیوں ! کب تک مرزا قادیانی کی اندھی محبت میں مبتلا رہو گے؟
 
آخری تدوین :
Top