• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

نزول عیسی علیہ السلام کے وقت سیڑھی کیوں؟

غلام نبی قادری نوری سنی

رکن ختم نبوت فورم
نزول عیسی علیہ السلام کے وقت سیڑھی کیوں؟
سوال:
احمدی کہتے ہیں کہ آپ کے عقیدہ کے مطابق حضرت سیدنا عیسٰی علیہ السلام نازل ہوں گے تو وہ زمین پر فرشتوں کے ذریعہ آئیں گے اور پھر مینار سے آگے ان کے لئے سیڑھی لائی جائے گی ، کیا جو خدا ان کو مینار تک لایا ہے وہ صحن تک لانے پر قادر نہیں؟ جواب: پہلے تو ہماری نظر سے کوئی ایسی روایت نہیں گزری کہ حضرت سیدنا عیسٰی علیہ السلام کے لئے سیڑھی لائی جائے گی

بلکہ عند منارۃ البیضاء کے الفاظ ہیں۔مینارہ کے قریب نہ کہ مینارہ پر۔
سب سے پہلے تو احمدی حضرات اسکا ثبوت پیش کریں کہ حدیث انہوں نے کہاں سے لی ہے؟ اگر روایت ہو بھی تو قدرت و حکمت میں فرق سمجھیں ۔۔قدرت علیحدہ چیز ہے۔۔۔حکمت علیحدہ چیز ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو صحن پر لانے پر بھی قادر ہے۔یہ قدرت کے خلاف نہیں مگر حکمت اسی میں ہے کہ ان کو مینار تک تو فرشتوں کے ذریعے لایا جائے، آگے مسلمان ان کو خود سیڑھی لے کر مینار سے اتاریں۔ اس میں دو حکمتیں نظر آتی ہیں۔ 1.حدیث شریف میں ہے کہ نبی کریم ﷺ سے جنگ حدیبیہ میں جب مسلمانوں کے لشکر میں پانی ختم ہوگیا ۔۔صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے اپنی پریشانی کا ذکر کیا، رحمت عالم نور مجسم ﷺ نے فرمایا کہ ۔۔۔برتنوں میں سے بچا کھچا پانی اکٹھا کر کے لائیں،
ایک پیالے میں پانی لایا گیا۔۔آپ ﷺ نے پیالہ کے جمع شدہ پانی میں ہاتھ مبارک ڈال دیئے۔۔جس سے پانچوں انگلیوں سے پانی کے چشمے جاری ہوگئے۔

(مشکوٰۃ شریف صفحہ 537 باب المعجزات)
آپ ﷺ پیالہ میں جمع شدہ پانی میں ہاتھ ڈال کر۔۔اُمت کو سبق دیا کہ جو انسان کی ہمت میں ہے وہ خود کرے جہاں انسان کی ہمت جواب دے جائے، وہاں سے پھر انسان کو قدرتِ خداوندی پر نظر رکھنی چاہیئے۔ بعینہ اسی طرح مینار سے اوپر آسمانوں تک انسان کی طاقت نہیں چلتی،جہاں انسان کی طاقت کام نہیں کر سکتی وہاں خداتعالیٰ کی قدرت کام کرےگی جہاں پر انسان کی طاقت چل سکتی ہے وہ مینار سے نیچے سیڑھی لگا کر اپنی طاقت کو استعمال کریں گے۔ 2.دوسری حکمت یہ ہے کہ۔۔۔۔ حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کو ہم اپنے سامنے اترتا دیکھیں گے۔۔تا کہ مسلمانوں کو یقین ہو کہ سچا مسیح وہ ہے جو آسمانوں سے اتریں گے جو قادیان میں ماں کے پیٹ سے پیدا ہو کر کہتا ہے کہ میں مسیح ہوں،جھوٹ بولتا ہے۔جب۔۔۔
حضرت سیدنا عیسٰی علیہ السلام تشریف لائیں گے تو آسمانوں سے نازل ہوں گے۔۔جبکہ مرزا صاحب ماں کے پیٹ سے نکلا۔۔۔۔ حضرت سیدنا عیسٰی علیہ السلام کی تشریف آوری کے وقت دو فرشتے ان کے ساتھ ہوں گے۔۔جبکہ مرزا صاحب کی ماں کے پاس دائی لاڈوتھی۔۔۔
حضرت سیدنا عیسٰی علیہ السلام تشریف آوری پر ایسے محسوس ہوں گے جیسے غسل کر کے آئے ہوں۔۔۔جبکہ مرزا صاحب نفاس کے خون میں لت پت تھا۔ حضرت سیدنا عیسٰی علیہ السلام نے تشریف آوری کے وقت احرام کی دو چادریں پہن رکھی ہوں گی ۔۔جبکہ مرزا صاحب پیدائش کے وقت بالکل برہنہ تھا۔
حضرت سیدنا عیسٰی علیہ السلام تشریف آوری کے وقت خوش و خرم ہوں گے۔۔جبکہ مرزا صاحب کی پیدائش روتے ہوئے ہوئی۔
لہٰذا مرزا صاحب کی پیدائش کو حضرت مسیح علیہ السلام کی آمد کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی مشابہت و مماثلت نہیں ہے تو پھر اسے کیسے سچا سمجھ لیا جائے؟؟؟

غرضیکہ احمدی حضرات مرزا صاحب کے سچ یا جھوٹ پر بات کرنے کی بجائے اس قسم کے بے معنی سوالات کرتے ہیں تا کہ مرزا صاحب کی شخصیت اور کردار پر بحث نہ ہوسکے۔جو کہ اصل وجہ تنازع ہے اور کفر اور اسلام پر مسئلہ ہے۔
 
Top